Sunday, 26 May 2024

سوالاکھ درود پاک پڑھنے کے فوائد


سوالاکھ 

درود پاک فوائد

الحَمْدُ ِلله۔میں لوگوں کو سوالاکھ درود پاک پڑھنے کی دعوت دے رہا ہوں جس جس نے پڑھاان کی زندگیاں بدل جائیں گی انشاء اللہ

نہ صرف زندگیاں بدلے گی بلکہ درود پاک ان کی زندگی کا حصہ بھی بن جائے گا  

سوالاکھ درود پاک پڑھنے سے باطن کی، دل کی، روح کی، صفاٸی ہوتی ہے 

دنیاوی پریشانیوں کا بوجہ دل و دماغ سے اتر جاتا ہے 

کافی سارے مساٸل حل ہو جاتے ہیں 

جو مساٸل حل نہیں بھی ہوتے تو ان کے حل ھونے کی امید نظر آنے لگتی ہے 

راہیں ہموار ہو جاتی ہیں

سوالاکھ مرتبہ درود پاک پڑھنے والے کہ درود دل و روح میں اتر جاتا ہے 

سوالاکھ مرتبہ درود پاک پڑھنے والے کی دل و روح کی دنیا بدل جاتی ہیں

اس کے اعمال نامے میں بڑی چیجنگ آتی ہے جس کے اثرات اس کی زندگی پر واضع نظر آنے لگتے ہیں 

یہ بات احادیث مبارکہ سے ثابت شدہ ہے کہ ایک مرتبہ درود پاک پڑھنے سے پڑھنے والے کے دس گناہ معاف ہوتے ہیں 

اسے کے اعمال نامہ میں دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں 

اس کے دس درجے بلند ہوتے ہیں 

اور سب سے مین بات اس پر دس رحمتیں نازل ہوتی ہیں 

تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ

سوالاکھ مرتبہ درود پاک پڑھنے والے کے اعمال نامہ میں

          12 لاکھ 500 ہزار نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں 

اس کے 12 لاکھ 50 ہزار گناہ معاف ہوجاتے ہیں 

اس پر 12 لاکھ 50 ہزار رحمتوں کا نزول ہوتا ہے 

اس کے 12 لاکھ 50 ہزار دجہ بلند ہوتے ہیں 

جب اتنی بڑی چینجگ آتی ہے اعمال نامہ میں 

تو پھر حالات بھی بدل جاتے ہیں خیالات بھی بدل جاتے ہیں 

کردار بھی بدل جاتے ہیں معاملات بھی بدل جاتے ہیں 

یوں محسوس ہوتا ہے کہ زندگی نٸے سرے سے شروع ہو جاتی ہے 

سکون روٸیں روٸیں میں پھر جاتا ہے 

یقین دل کی دنیا پر قابض ہوجاتا ہے 

امید کی لازوال شمع روشن ہوجاتی ہے 

دشمن دوست بن جاتے ہیں 

اپنے پراۓ عزت و قدر کی نگاہ سے دیکھنے لگتے ہیں 

اجنبی لوگ سلام کرنے لگتے ہیں 

کل تک جو منہ دیکھنا پسند نہیں کرتے تھے 

اب وہ دیکھنے تو ترستے ہیں 

گھر میں سفر میں لوگ عزت دینے لگتے ہیں 

منافق لوگ زندگی سے دفع ہوجاتے ہیں 

دل میں اللہ کریم کا خوف و عشق پیدا ہونے لگتی ہے 

دل میں  محبتِ رسولﷺ کی مٹھاس محسوس ہونے لگتی ہے ❤❤

دل روشن ہو جانے کی وجہ سے حق کا راستہ صاف نظر آنے لگتا ہے 

نظر بد کے اثرات ہوں تو ذاٸل ہوجاتے ہیں 

تعویذات کے جادوں کے جنات کے اثرات ختم ہوجاتے ہیں 

ہزاروں وظاٸف کی رجعت ہو تو ختم ہو جاتی ہے

اور پھر  نہ دل میں  کسی کا ڈر رہتا ہے، نہ دل میں کسی کی نفرت رہتی ہے،  نہ دل میں تکبر رہتا ہے، نہ دل میں حسد رہتا ہے، نہ دل میں نفاق رہتا ہے، نہ دل میں شہوانی و شیطان خیالات رہتے ہیں،  نہ دل میں کسی کا دکھ رہتا ہے، نہ دل میں دنیا کا درد رہتا ہے، نہ دل میں دغا رہتی ہے، نہ دل میں کوٸی بیوفا رہتا ہے ،،،،   ان سب چیزوں سے دل پاک صاف ہوجا ہے  

سوالاکھ درود پاک پڑھنے والا اب ایک نٸی دنیا میں آجاتا ہے 

اس دنیا میں آنے کہ بعد اس کے دل میں سکون ہی سکون ہوتا ہے، سرور ہی سرور ہوتا ہے،نور ہی نور ہوتا ہے،   ان جانے خوشی کا ہر وقت احساس رہتا ہے ،

دل کے اثرات چہرے پر آنے لگتے ہیں چہرے نکھرنے لگتا ہے 

آنکھیں چمکنے لگتی ہیں 

ہونٹوں پر مسکراہٹ آجاتی ہے 

اداٶں میں عاجزی آجاتی ہے 

نگاہوں میں حیا آجاتا ہے 

مسلمانوں۔۔۔🙏🙏🙏 زندگی کا کوٸی بھروسہ نہیں ایک دن مرنا ہے وہ  دن کونسا ہے ؟ یہ کسی کو بھی نہیں پتا  

تو خدارہ مرنے سے پہلے اپنے اکاٶنٹ میں (نامہ اعمال )میں 

سوالکھ درود پاک ایڈ کروا لیں 

تاکہ نہ صرف آپ کی بقایا زندگی سکون میں آجاۓ بلکہ آپ کی قبر بھی منور ہو جاۓ  اور آپ بروز قیامت کملی والے کریم آقاﷺ کی شفاعت کے بھی حقدار بن جاٸیں 

سوالاکھ درود پاک کیسے پڑھنا ہے ؟؟؟

پہلا طریقہ یہ ہے کہ آپ روزانہ 3125 مرتبہ درود پاک پڑھ لیا کریں تو چالیس دنوں میں آپ کا سوالاکھ درود پاک مکمل ہوجاۓ گا 

اب جو درود آپ نے کر لیا اسکو اپنی زندگی کا معمول بنالیں اور نیت کرلیں کے مرتے دم تک پڑھتا رہوں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دونگا درود پڑھنے کی انشاء اللہ 

لیکن اگر کسی کے لیے روزانہ اتنی تعداد میں درود پاک  پڑھنا مشکل ہے تو وہ اپنے حساب سے جتنی تعداد میں آسانی سے پڑھ سکے پڑھتا رہے تعداد لکھتا رہے  ایک دن وہ لمحہ بھی آجاۓ گا جب آپ کا نام بھی سوالکھ مرتبہ درود پاک پڑھنے والے عظیم لوگوں کی لسٹ میں شامل ہو جاۓ گا 

سوالکھ مرتبہ کونسا درود پاک پڑھنا چاہیے؟؟

ویسے تو آپ کوٸی سا بھی درود پڑھ سکتے ہیں 

 1  صلی اللہ علی محمد

2 صلی اللہ علیہ وسلم

3 صلی اللہ علی محمد والہ وسلم 

4 صلی اللہ علی حبیبہ محمد والہ وسلم

5 صلی اللہ علی النبی الامی والہ وسلم

6 صلی اللہ علیک یا محمد نور من نور اللہ

7  یا سیدنا کریم صلی اللہ علیہ وسلم 

8 اللھم صل وسلم علی النبی الطاھر المطھر

9 اللھم صل علی محمد نور الانور و سرالاسرارو 

سید الابرار 

10 اللھم صل علی سیدنا محمد وعلی الہ وسلم

11 اللھم صل علی محمد والہ و بارک وسلم 

12 یا محمد صلی اللہ علیہ وسلم یا عنی یا مغنی

یہ درود کے صیغے کسی کاغذ پر لکھ کر کسی قاری یا عالم کو دیکھاکر درست انداز میں پڑھنا جان لیں پھر پڑھیں اور اتنی آواز سے پڑھنا ضروری ہوتا کے کانوں کو آواز آتی رہے ان ۹ میں جو دل کو اچھا لگے وہ کرلیں بلکہ نیت کرلیں ان تمام صیغوں کو سبکو سوا لاکھ سوا لاکھ کر لونگا کر لونگی انشا ء اللہ۔ 

طالب دعا حقیر فقیر

 محمد عظیم شاہ یوسفی

قادری چشتی فریدی صابری

۱۴۴۵ھجری ذیقعد 2024 26may

  

 



Sunday, 11 February 2024

رزق میں کبھی کمی نہیں ہوگی

   

ایک بہت بڑے اللہ والے عالم دین گزرے ہیں ان سے کسی نے سوال کیا کے آپ مدرسہ بھی چلارہے ہیں طالب علم حفظ بھی کرتے ہیں عالم دین بننے والا کورس بھی کرتے ہیں مگر میں یہ دیکھتا ہوں کے آپکا کوٸی خاص چندے یا پیسوں کی آمد کا ذریعہ نہیں ہے پھر بھی تمام کام و انتظام بخوبی تکمیل پاتے ہیں یہ کیا راز ہے تو اس اللہ والے عالم دین نے فرمایا میں کچھ خاص تو نہیں کرتا ہاں مگر صرف ایک عمل ضرور کرتا ہوں وہ یہ کے صبح اور شام کو سورة القریش یعنی لایلف قریش 11 بار پڑھ لیتا ہوں اور اللہ سے مانگتا ہوں بس یہ یس اسکی ہی برکت سے ہے کے اللہ تعالی رزق کو وسیع کردیا ہے تو جو شخص بھی رزق میں برکت وسعت چاہتا ہے مال و دولت کا خواھش مند ہے ترقی چاہتا ہے تو وہ صبح شام 11 بار سورہ قریش پڑھ لیا کرے اللہ تعالی غیب سے روزی عطا فرماٸے گا۔

محمد عظیم شاہ یوسفی قادری چشتی فریدی صابری

١٤٤٥  ھجری ٢٩ رجب ٢٠٢٤ع

Monday, 5 February 2024

صدقے سے جادو بلاوں نظر بد بد عملیات بیماریوں کا علاج

صدقے سے جادو بلاوں نظر بد بد عملیات بیماریوں کا علاج


کسی قسم کا بھی جادو ہو سحر سفلی ہو بد عملیات ہو بلاٸیں ہوں بیماریاں ہو ہفتہ اور منگل کا صدقہ

دینے سے وہ تمام دور ہوجاٸیں گی

ہفتہ زحل سے تعلق رکھتا ہے اسکا صدقہ کالی مسور

کی دال اور کالا نمک ہے

منگل مریخ سے تعلق رکھتا ہے اسکا صدقہ گاٸے کے گوشت پر ھلدی لگاکر دینا ہے 


صدقات غریب کو دے سکتے ہیں مگر اس عمل میں بہتر ہے کسی جانور کو ڈال دیں کسی قبرستان میں رکھ کر آجاٸیں 


انشإ اللہ بس یہ دو صدقات کچھ عرصہ پابندی سے کرتے جاٸیں تمام بلاٸیں بیماریاں جادو ٹونا سحر سفلی آسیب نظر بد بدعملیات تمام دور ہوجاٸیں گی۔

گوشت جتنا اللہ توفیق دے دال کالی مسور جتنی اللہ توفیق دے ایک پاو ادھا کلو ایک کلو سوا کلو آپکی

جیب جتنی اجازت دے 

اگر گھر کے چار افراد ہیں تو ایک کلو گوشت کے چار

حصے کر کے سب کا صدقہ ادا کردیں ایک کلو کالی مسور کے چار حصے کرکے سب کا صدقہ ادا کردیں اسی طرح کالے نمک کے چار حصے کرلیں 


صدقہ کرنے کا طریقہ ھلدی لگے گوشت کو اور ہفتہ والے دن دال کو جسکا صدقہ دینا ہے اسکے اوپر سے ساتھ بار گھما لیں اورپھر اسکو اٹھاکر لے جاٸیں اور جانورں کو ڈال دیں یا کسی غریب کو دے دیں یا قبرستان میں کسی کونے میں رکھ کر آجاٸیں۔


محمد عظیم شاہ یوسفی

قادری چشتی فریدی صابری 

١٤٤٥ ھجری٢٥ 2024

Monday, 18 December 2023

کیا حور انسانی عورت ہے? میری تحقیق کیا کہتی ہے

 


کیا حور انسانی عورت ہے? میری تحقیق کیا کہتی ہے

(ان کو انسانوں اور جنات میں سے کسی نے ہاتھ نہیں لگایا ہوگا یہ سورہ رحمن میں بتایا گیا) 

بعض لوگ کہتے ہیں یہ دنیاوی جنتی عورتیں ہی ہونگی جنکو حور کہا گیا ہے یہ حضرات غلطی پر ہیں۔

اگر یہ دنیاوی عورتیں ہوتیں تو انکو تو انسانوں نے ہاتھ لگایا ہوا ہوگا اور بہت سو کو جنات نے بھی ہاتھ لگایا ہوگا  اور یہ وہ انسان اور جنات ہونگے جو بعض جنتی ہونگے اور بعض ان میں سے اھل دوزخ بھی ہونگے مطلب دنیاوی عورتوں کو تو جنتی جہنمی ہر قسم کے انسانوں اور جنات نے ہاتھ بھی لگایا اور انکو دیکھا بھی ہوا ہوگا  

مگرسورہ رحمن میں واضح بیان کر دیا گیا
 لَمْ یَطْمِثْهُنَّ اِنْسٌ قَبْلَهُمْ وَ لَا جَآنٌّ(74)فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ( 75)آیت نمبر
ترجمہ: کنزالایمان

ان سے پہلے انہیں ہاتھ نہ لگایا کسی آدمی اور نہ جِنّ نےتو اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے
   کے انکو کسی نے ہاتھ نہیں لگایا ہوگا نہ دنیا میں نہ  جنت میں مطلب  وہ حور یا جنت کی عورت وہ ہیں جو اللہ نے ایک جدید مخلوق پیدا کی ہیں انکو وہی دیکھے گا اور ہاتھ لگاٸے گا جسکو اللہ تعالی جنت میں عطا فرمادے گا

ان کے  ساتھ ساتھ ان آیات میں جہاں حور یا جنت کی عورت کا ذکر آیا ہے بعض جگہوں پر چھوٹے بچوں کا بھی ذکر ہوا ہے جنکو غلاماں کہتے ہیں جو ھمیشہ جوان رہیں گے وہ کیا دنیا کے بچوں کو بنا دیا جاٸے گا اور اگر اسی طرح دنیاوی بچوں کو غلاماں بنادیا گیا ہوگا جنت میں تو وہ مسلمان بچے ہی رہے اور جنت میں غلماں بن گٸے نہیں بلکہ اگر کوٸی چھوٹا بچہ بھی مسلمان کا فوت ہوگا تو وہ جوان ہوکر 30 سال کا بنکر جنت میں داخل ہوگا کوٸی بھی مسلمان بچہ بنکر جنت میں نہیں رہے گا   غلماں یا جنت میں چھوٹے بچے جو ہونگے وہ ایک الگ مخلوق ہے جو اللہ نے جنت میں پیدا فرماٸی ہے وھو علی کل شیٕ قدیر۔

یہ بھی حدیث میں موجود ہے کے حوروں کے جسم مشک کافور اور عنبر سے بنے ہونگے اور جنت کی چیزٸیں جو پیدا کی گٸی ہیں وہ دنیاوی میٹیریل سے تیار نہیں کی گٸی ہیں  جیسے جیسے جب جب مخلوق اللہ کی عبادت اسکا ذکر کرتی جاتی ہے اللہ تعالی بھی اپنی قدرت کاملہ سے جنت کو وسعت دیتا جاتا ہے اسکی نعمتوں کو پیدا فرماتا جاتا ہے یہ حور تو صرف ایک نعمت کا ذکر ھماری عقل کے مطابق  بتایا گیا ہے ایسی ہزار ہا نعمتوں کا علم تو انسان کو دیا ہی نہیں گیا صرف انسان جو دنیا میں تھا وہ جنت میں داخل ہوگا اور انسان کی تخلیق بھی جنت میں ہی ہوٸی تھی اور وہ جنت میں ہی رہا کرتا تھا اور انسان بن کر ہی رہا کرتا تھا  اماں حوا جب جنت میں آدم علیہ السلام کی پسلی سے پیدا ہوٸیں تو وہ جنت میں انسان ہی کی حیثیت سے موجود رہیں اللہ نے انکو حور میں تبدیل نہیں کیا جبکہ وہ جنت میں تھیں اور نہیں کسی جگہ اللہ نے اماں حوا کو قران میں فرمایا کے وہ جنت کی ایک حورتھیں بلکہ آدم و حوا علیھم السلام کو انسانوں کو جد اعلی قرار دیا اور پھر امتحانا دنیا میں بھیجا گیا تھا ۔روز محشر دوبارہ داخل جنت فرماٸے گا اور انکے ساتھ انکی جنتی اولاد کو انسانی حیثیت سے داخل جنت فرماٸے گا۔

ہاں یہ بھی حدیث میں بیان کیا گیا ہے کے دنیاوی بیوی بھی جو جنتی ہوگی وہ جنت میں اپنےشوہر کے ساتھ رہے گی اسکی تفصیل اماں عاٸشہ رضی اللہ عنھا والی حدیث میں بھی ملتی ہے کے انکو نبی پاک علیہ السلام نٕے بشارت دی کے آپ دنیا اور جنت میں میری زوجہ ہونگی وہاں یہ کہی بیان نہیں ہوا کے اے عاٸشہ آپ جنت میں حور بن کر میرےساتھ رہ رہی ہوگی 

ہاں ایک دوسری حدیث میں یہ بھی ذکر ملتا ہے کے مسلمان عورت جب جنت میں اپنے شوہر کے ساتھ رہے گی تو حوران جنت سے بھی اعلی ہوجاٸے گی کمالات میں اسکی وجہ  یہ بھی ہوگی کہ جنتی مرد اور عورتیں  وہ اللہ تعالی کا دیدار کرٸیں گے جس سے انکا نور جنتی چیزوں میں بھی اول ہوجاٸے گا

 حورٸیں بھی یہ سوال کرٸیں گی اپنے شوہروں سے جب آپ گٸے تھے تو اتنے حسین نہیں تھے جتنے اب ہوگٸے ہیں تو جنتی مرد حوروں کو جواب دیں گے کہ یہ اس وجہ سے ہے کے ھم اپنے رب کا دیدار کر کے آٸے ہیں یہ پورا بیان بھی صحی احادیث میں موجود ہے 

 جب نبی پاک علیہ السلام معراج کے سفر میں جنت میں تشریف لے گٸے تو جنت بھی آپکے نور سے روشن ہوتی رہی ۔ بحر حال میرے علم اور خیال و تحقیق میں جنت کی عورت حور اور غلماں چھوٹے موتی جیسے بچے جنت میں اللہ نے بناٸے ہیں انسانوں کے لٸے جس طرح دیگرتمام نعمتیں بناٸی گٸی ہیں۔ وللہ اعلم بصواب

محمد عظیم شاہ یوسفی

قادری چشتی فریدی صابری

١٤٤٥ھجری ٢٠٢٣ عیسوی

سورہ الکھف آیت نمبر 46


سورہ الکھف آیت نمبر 46

اَلْمَالُ وَ الْبَنُوْنَ زِیْنَةُ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَاۚ-وَ الْبٰقِیٰتُ الصّٰلِحٰتُ خَیْرٌ عِنْدَ رَبِّكَ ثَوَابًا وَّ خَیْرٌ اَمَلًا(46)

ترجمہ: کنزالعرفان

مال اور بیٹے دنیا کی زندگی کی رونق ہیں اور باقی رہنے والی اچھی باتیں تیرے رب کے نزدیک ثواب کے اعتبار سے زیادہ بہتر اور امید کے اعتبار سے زیادہ اچھی ہیں

تفسیر القران

 دنیا کے مال و اَسباب کے بارے میں  فرمایا کہ مال اور بیٹے دنیا کی زندگی کی رونق ہیں  کہ ان کے ذریعے دنیا میں  آدمی فخر کرتا ہے اور انہیں  دنیا کی سہولیات و لذّات حاصل کرنے کا ذریعہ بناتا ہے حالانکہ انہی چیزوں  کو آخرت کا زاد ِ راہ تیار کرنے کا ذریعہ بھی بنایا جاسکتا ہے۔ حضرت علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللّٰہ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے فرمایا کہ مال و اولاد دنیا کی کھیتی ہیں  اور اعمالِ صالحہ آخرت کی اور اللّٰہ تعالیٰ اپنے بہت سے بندوں  کو یہ سب عطا فرماتا ہے۔( خازن، الکھف، تحت الآیۃ: ۴۶، ۳ / ۲۱۲-۲۱۳)دوسری چیز باقیاتِ صالحات ہیں  ، ان سے نیک اعمال مراد ہیں  جن کے ثمرے انسان کے لئے باقی رہتے ہیں ، جیسا کہ پنج گانہ نمازیں  اور تسبیح و تحمید اور جملہ عبادات ۔حدیث شریف میں  ہے، سرکارِ دوعالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے باقیاتِ صالحات کی کثرت کا حکم فرمایا۔ عرض کی گئی:وہ کیا ہیں ؟ فرمایا : اَللّٰہُ اَکْبَرُ لَااِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہ پڑھنا۔(مسند امام احمد، مسند ابی سعید الخدری رضی اللّٰہ عنہ، ۴ / ۱۵۰،  الحدیث: ۱۱۷۱۳) البتہ یہ یاد رہے کہ مال اور اولاد فی نَفْسِہٖ تو اگرچہ دنیا ہیں  لیکن یہی دو چیزیں  آخرت کیلئے عظیم زاد ِ راہ بھی بن سکتی ہیں  کیونکہ اگر مال کو راہِ خدا میں  خرچ کیا اور خصوصاً کوئی صدقہ جاریہ کا کام کیا تو یہی مال نجات کا ذریعہ بنے گا اور یونہی اگر اولاد کی اچھی تربیت کی اور نیکی کے راستے پر لگایاتو ان کی نیکیوں  کا ثواب بھی ملے گا اور اس کے ساتھ اولاد کی دعائیں  بھی ملتی رہیں  گی۔

محمد عظیم شاہ یوسفی 

قادری چشتی فریدی صابری

١٤٤٥ھجری ٢٠٢٣ عیسوی

Sunday, 19 November 2023

پہاڑ بھی اپنی جگہ چھوڑ دے فرمان غوث گوالیاری Let the mountain also leave its place

 


پہاڑ بھی اپنی جگہ چھوڑ دے 


حضرت غوث محمد گوالیاری صاحب جواھر خمسہ ارشاد فرماتے ہیں اوراسی طرح دیگر بزرگان دین ارشاد فرماتے ہیں کہ اگر تین چیزٸیں تین دل ایک جگہ جمع ہوجاٸیں تو پہاڑ بھی اپنی جگہ چھوڑ دے

ایک ہے انسان کا دل دوسری ہے قران کادل تیسری ہے رات کا دل انسان کا دل تو اسکا اخلاص اور عقیدہ اور توجہ و ایمان ہے قرآن کا دل سورہ یس ہے اور رات کا دل وقت تہجد ہے یہ تین دل ہیں تین قلوب ہیں اس سے یہ بات بھی پتہ چلی کے ہر چیز


کا ایک قلب ہوتا ہے چاہے وہ جاندارشمار کی جاتی ہو یا بے جان شمار کی جاتی ہو اور ساری کی ساری طاقت اورقوت اور جان اور معلومات اسی جگہ پر اسی وقت اور اسی مقام پر ہوتی ہے جس طرح یہ عملیات اور قبولیت دعا کی بات ہورہی ہے


تو عملیات کے بھی ورد وظاٸف کے بھی تین دل ہوتے ہیں ایک وقت دو جگہ تین تعداد اسی طرح عملیات و ورد و وظاٸف میں کامیابی کے بھی تین دل ہوتے ہیں ہیں ایک جسم کا پاک ہونا دوسرے دل کا پاک صاف خالی ہونا غیر سے تیسرے نیت کا اچھا اور پاکیزہ اخلاص ہونا بری نیت کا نہ ہونا اگر تین اقسام کے دل ایک وقت میں کسی کے اندر جمع ہوجاٸیں تو وہ اپنے وقت کا بادشاہ ہے اس کو پورا ایک عمل بنالتےہیں کسی کو روحانی یا دنیاوی کوٸی دعا کرنی ہے یا قرب خدا کا طلب گار ہے وہ

پہلے آخری تین دل سہی کرے جسم پاک رکھے جسم سے کوٸی گندی بری غیر شرعی حرکات نہ کرے اور پاکیزہ اور سادی غذا دے اسکو صاف ستھرا خشبودار رکھے دوسرا دل سے سارے خیالات اور ارادے نکال کرخالی کرے اللہ کو دل میں رکھے اور تمام بری نیت کو دور کرے اچھی اچھی نیت کرے یہ آخری تین دل ہوگٸے اب ایک جگہ بنالے خاص مقام بنالے کمرہ ہو غار ہو تہہ خانہ ہو اور ایک وقت بنالے اور یہاں وقت رات کا دل ہے تہجد  ہےاور تعداد جو مرشد یا استاد حکم دیں اور قران کا دل سورہ یسین لے


بس یہ وہ ہے جس سے چالیس پہاڑ بھی پردوں کے ہوں حجاب ہوں تیرے اور رب کے درمیان وہ دور ہوں تو سوچو دنیاوی حاجات اور مشکلات کیوں نہ ختم ہونگی۔


محمد عظیم شاہ یوسفی

قادری چشتی صابری 

11 ربیع الاول جمعرات ١٤٤٥ ھجر

 28 -september 2023


Friday, 15 September 2023

عمل ورد قادریہ Amal wird e Qadria



عمل ورد قادریہ

قرب خدا و غوث الاعظم جیلانی کی نظر

ھدیہ قادریوں کو قرب غوث الاعظم کے لٸے قرب خدا کے لٸے شیخ سے اپنا رابطہ مصبوط کرنے کے لٸے

جناب سید عبد العزیز الجیلانی القادری شامی  صاحب کی طرف سے کے جو بندہ قرب خدا چاہے نظر غوث الاعظم کا طلب گار ہو تو جان لے کے خدا کے وصول قرب کا آسان ذریعہ تسبیح کرنا ہے جوکے اسکے قرب میں لے جاٸے گی وردقادریہ ہے روز70 بار استغفر اللہ پڑھے 313 بار درودپڑھے 166 بار لا الہ الا اللہ پڑھے ھدیہ غوث پاک کی بارگاہ میں کرے ھمیشہ نظر غوث الاعظم میں رہے گا اور جب کبھی کوٸی مشکل۔ہو جاٸے قادری کو تو یا شیخ عبدالقادر جیلانی شیإ للہ المددکہے انکے پیر روشن ضمیر فورا مدد کو آٸیں گے۔ 


70 باراستغفر اللہ

313 درود شریف

166 بار لا الہ الا اللہ


اول ایک بار درود اور بسم اللہ الرحمن الرحیم اور آخر پھر ایک بار درود شریف۔

محمد عظیم شاہ یوسفی قادری چشتی فریدی صابری ١٤٤٥ھجری ٢٠٢٣عیسوی جمعہ کراچی پاکستان


جنات کی ہم نشینی کے نقصانات

  شیخ اکبر نے فتوحات مکیہ میں جنات کی ہم نشینی کے نقصانات  بیان کیے ہیں۔ 1. روحانی مرتبے میں تنزلی جنات کی صحبت اختیار کرنے والا شخص اُن عار...