سوالاکھ
درود پاک فوائد
الحَمْدُ ِلله۔میں لوگوں کو سوالاکھ درود پاک پڑھنے کی دعوت دے رہا ہوں جس جس نے پڑھاان کی زندگیاں بدل جائیں گی انشاء اللہ
نہ صرف زندگیاں بدلے گی بلکہ درود پاک ان کی زندگی کا حصہ بھی بن جائے گا
سوالاکھ درود پاک پڑھنے سے باطن کی، دل کی، روح کی، صفاٸی ہوتی ہے
دنیاوی پریشانیوں کا بوجہ دل و دماغ سے اتر جاتا ہے
کافی سارے مساٸل حل ہو جاتے ہیں
جو مساٸل حل نہیں بھی ہوتے تو ان کے حل ھونے کی امید نظر آنے لگتی ہے
راہیں ہموار ہو جاتی ہیں
سوالاکھ مرتبہ درود پاک پڑھنے والے کہ درود دل و روح میں اتر جاتا ہے
سوالاکھ مرتبہ درود پاک پڑھنے والے کی دل و روح کی دنیا بدل جاتی ہیں
اس کے اعمال نامے میں بڑی چیجنگ آتی ہے جس کے اثرات اس کی زندگی پر واضع نظر آنے لگتے ہیں
یہ بات احادیث مبارکہ سے ثابت شدہ ہے کہ ایک مرتبہ درود پاک پڑھنے سے پڑھنے والے کے دس گناہ معاف ہوتے ہیں
اسے کے اعمال نامہ میں دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں
اس کے دس درجے بلند ہوتے ہیں
اور سب سے مین بات اس پر دس رحمتیں نازل ہوتی ہیں
تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ
سوالاکھ مرتبہ درود پاک پڑھنے والے کے اعمال نامہ میں
12 لاکھ 500 ہزار نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں
اس کے 12 لاکھ 50 ہزار گناہ معاف ہوجاتے ہیں
اس پر 12 لاکھ 50 ہزار رحمتوں کا نزول ہوتا ہے
اس کے 12 لاکھ 50 ہزار دجہ بلند ہوتے ہیں
جب اتنی بڑی چینجگ آتی ہے اعمال نامہ میں
تو پھر حالات بھی بدل جاتے ہیں خیالات بھی بدل جاتے ہیں
کردار بھی بدل جاتے ہیں معاملات بھی بدل جاتے ہیں
یوں محسوس ہوتا ہے کہ زندگی نٸے سرے سے شروع ہو جاتی ہے
سکون روٸیں روٸیں میں پھر جاتا ہے
یقین دل کی دنیا پر قابض ہوجاتا ہے
امید کی لازوال شمع روشن ہوجاتی ہے
دشمن دوست بن جاتے ہیں
اپنے پراۓ عزت و قدر کی نگاہ سے دیکھنے لگتے ہیں
اجنبی لوگ سلام کرنے لگتے ہیں
کل تک جو منہ دیکھنا پسند نہیں کرتے تھے
اب وہ دیکھنے تو ترستے ہیں
گھر میں سفر میں لوگ عزت دینے لگتے ہیں
منافق لوگ زندگی سے دفع ہوجاتے ہیں
دل میں اللہ کریم کا خوف و عشق پیدا ہونے لگتی ہے
دل میں محبتِ رسولﷺ کی مٹھاس محسوس ہونے لگتی ہے ❤❤
دل روشن ہو جانے کی وجہ سے حق کا راستہ صاف نظر آنے لگتا ہے
نظر بد کے اثرات ہوں تو ذاٸل ہوجاتے ہیں
تعویذات کے جادوں کے جنات کے اثرات ختم ہوجاتے ہیں
ہزاروں وظاٸف کی رجعت ہو تو ختم ہو جاتی ہے
اور پھر نہ دل میں کسی کا ڈر رہتا ہے، نہ دل میں کسی کی نفرت رہتی ہے، نہ دل میں تکبر رہتا ہے، نہ دل میں حسد رہتا ہے، نہ دل میں نفاق رہتا ہے، نہ دل میں شہوانی و شیطان خیالات رہتے ہیں، نہ دل میں کسی کا دکھ رہتا ہے، نہ دل میں دنیا کا درد رہتا ہے، نہ دل میں دغا رہتی ہے، نہ دل میں کوٸی بیوفا رہتا ہے ،،،، ان سب چیزوں سے دل پاک صاف ہوجا ہے
سوالاکھ درود پاک پڑھنے والا اب ایک نٸی دنیا میں آجاتا ہے
اس دنیا میں آنے کہ بعد اس کے دل میں سکون ہی سکون ہوتا ہے، سرور ہی سرور ہوتا ہے،نور ہی نور ہوتا ہے، ان جانے خوشی کا ہر وقت احساس رہتا ہے ،
دل کے اثرات چہرے پر آنے لگتے ہیں چہرے نکھرنے لگتا ہے
آنکھیں چمکنے لگتی ہیں
ہونٹوں پر مسکراہٹ آجاتی ہے
اداٶں میں عاجزی آجاتی ہے
نگاہوں میں حیا آجاتا ہے
مسلمانوں۔۔۔🙏🙏🙏 زندگی کا کوٸی بھروسہ نہیں ایک دن مرنا ہے وہ دن کونسا ہے ؟ یہ کسی کو بھی نہیں پتا
تو خدارہ مرنے سے پہلے اپنے اکاٶنٹ میں (نامہ اعمال )میں
سوالکھ درود پاک ایڈ کروا لیں
تاکہ نہ صرف آپ کی بقایا زندگی سکون میں آجاۓ بلکہ آپ کی قبر بھی منور ہو جاۓ اور آپ بروز قیامت کملی والے کریم آقاﷺ کی شفاعت کے بھی حقدار بن جاٸیں
سوالاکھ درود پاک کیسے پڑھنا ہے ؟؟؟
پہلا طریقہ یہ ہے کہ آپ روزانہ 3125 مرتبہ درود پاک پڑھ لیا کریں تو چالیس دنوں میں آپ کا سوالاکھ درود پاک مکمل ہوجاۓ گا
اب جو درود آپ نے کر لیا اسکو اپنی زندگی کا معمول بنالیں اور نیت کرلیں کے مرتے دم تک پڑھتا رہوں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دونگا درود پڑھنے کی انشاء اللہ
لیکن اگر کسی کے لیے روزانہ اتنی تعداد میں درود پاک پڑھنا مشکل ہے تو وہ اپنے حساب سے جتنی تعداد میں آسانی سے پڑھ سکے پڑھتا رہے تعداد لکھتا رہے ایک دن وہ لمحہ بھی آجاۓ گا جب آپ کا نام بھی سوالکھ مرتبہ درود پاک پڑھنے والے عظیم لوگوں کی لسٹ میں شامل ہو جاۓ گا
سوالکھ مرتبہ کونسا درود پاک پڑھنا چاہیے؟؟
ویسے تو آپ کوٸی سا بھی درود پڑھ سکتے ہیں
1 صلی اللہ علی محمد
2 صلی اللہ علیہ وسلم
3 صلی اللہ علی محمد والہ وسلم
4 صلی اللہ علی حبیبہ محمد والہ وسلم
5 صلی اللہ علی النبی الامی والہ وسلم
6 صلی اللہ علیک یا محمد نور من نور اللہ
7 یا سیدنا کریم صلی اللہ علیہ وسلم
8 اللھم صل وسلم علی النبی الطاھر المطھر
9 اللھم صل علی محمد نور الانور و سرالاسرارو
سید الابرار
10 اللھم صل علی سیدنا محمد وعلی الہ وسلم
11 اللھم صل علی محمد والہ و بارک وسلم
12 یا محمد صلی اللہ علیہ وسلم یا عنی یا مغنی
یہ درود کے صیغے کسی کاغذ پر لکھ کر کسی قاری یا عالم کو دیکھاکر درست انداز میں پڑھنا جان لیں پھر پڑھیں اور اتنی آواز سے پڑھنا ضروری ہوتا کے کانوں کو آواز آتی رہے ان ۹ میں جو دل کو اچھا لگے وہ کرلیں بلکہ نیت کرلیں ان تمام صیغوں کو سبکو سوا لاکھ سوا لاکھ کر لونگا کر لونگی انشا ء اللہ۔
طالب دعا حقیر فقیر
محمد عظیم شاہ یوسفی
قادری چشتی فریدی صابری
۱۴۴۵ھجری ذیقعد 2024 26may
Comments