Thursday, 25 August 2022

نماز حقیقی کیا ہے

 

نماز حقیقی کیا ہے 


اصل نماز حقیقی کا مطلب کیا ہے  یہ کیا ہے  کیوں ہے 


نماز کی اہمیت سب جانتے ہیں اس لیے بیان نہیں کروں گا


نمازِ زاھداں سجدہ سجود است


نمازِ عاشقاں ترکِ وجود است


 نماز کا مطلب اگر ترکِ وجود ہے تو پھر سجدہ سجود کیا ہے یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ یہ نماز تو انبیاء نے بھی پڑھی اولیاء نے بھی  طریقِ نماز سجدہ سجود ہے مگر حاصل ترکِ وجود ہےنماز یہ کہ اس کی یاد میں محو ہو جایا جائے


نماز قائم کرو میری یاد کے لیے 


جب تک بندہ اس یاد کے مقام پر رہتا ہے تو وہ نماز پڑھنے  کے بعد بھی  ہر وقت اس کی یاد میں رہنے کی کوشش کرتا ہےا 


نماز یہی ہے کہ اس کے حضور اس کی یاد میں محو اور غرق ہو جانا اس انتہا کو پہنچ جانا کہ خود کو بھول جاٸے



حضوری قلب کے بغیر نماز نہیں  ہوتی مطلب قبول نہیں ہوتی۔


 مولا علی کرم اللہ وجہہ کو جب تیر لگتا ہے تو فرماتے ہیں کہ جب میں نماز میں ہوں تو نکال لینا۔


 واقعہِ کربلا میں امام عالی مقام لڑتے لڑتے سجدے میں چلے جاتے ہیں اور شہید ہوجاتے ہیں


بخدا خبر ندارم چو نماز می گزرام


کہ تمام شد رکوعے کہ امام شد فلانے


جب میں نماز پڑھتا ہوں خدا کی قسم مجھے


یہ نہیں معلوم رہتا کہ رکوع پورا ہوگیا یا امام کون ہے


نماز یا سجدہ یہ نہیں کہ دو چار ٹکریں مار لیں یا جا کے سیدھے کھڑے ہو گئے 


بلکہ رب کے حضور سجدے میں جا کر خود کو ترک کر دینا مقامِ نیستی پہ لے آنا یہ اعتراف کر لینا کہ میں نہیں ہوں بس تو ہی تو ہے  تو سجدے میں ہو  لیکن تو نہ ہو  اور جب تو نہ ہوگا  وہ ہوگا 

نماز میں احسان کے بارے میں جب جبراٸیل علیہ السلام نے سوال کیا کے احسان کیا ہے تو بنی پاک علیہ السلام نے فرمایا کے تو خدا کی عبادت اس طرح کرتو اس کو دیکھ رہا اگر اس طرح نہیں کرسکتا تو یہ کر کہ خدا تجھکو دیکھ رہا ہے یہ پوری کی پوری تصوف بیا ن کر دیا گیا کہ جب بندہ امید اور الفت اور محبت سے اسے دیکھے گا تو مشاھدہ حق حاصل ہوگا اور جب خدا اسکو دیکھ رہا ہے تو اس سے خوف خدا پیدا ہوگا اور یہ دونوں ہی تصوف کی اصل ہیں اور بندہ ان دونوں کے بیچ ہے یعنی خوف اور رجا ٕ محبت الفت سے دیدار مشاھدہ حاصل ہوگا اور خوف سے اھل تقوی ہوگا۔


اسکو ہی معراج مومن کہتے ہیں


نماز مومن کی معراج ہے


دید کی گر تلاش ہے سر کو جھکا نماز میں


دل سے خودی کو دور کر خود کو مٹا نماز میں


آئے گا تجھ کو تب نظر روئے خدا نماز میں


پہلے حسین  کی طرح سر کو کٹا نماز میں


 معراج ترکِ وجود ہے جس کا ابتداٸی طریق سجدہ سجود ہے لیکن ادب محبت اور شوق کے ساتھ 


جب سجدے میں جائے تو وجود خود کو ترک کر دے 


لوکی پنج ویلے


عاشق ہر ویلے


عوام کو یہ مقام حاصل نہیں


ان کے لیے نماز کا مطلب سجدہ کرنا ہے 


جب کہ راہِ سلوک کے مسافر کے لیے قلبی حضوری لازم ہے اور وہ جب حضوری کے ساتھ نماز میں ادا کرتا ہے


وہ خود کو ترک کر لیتا ہے مقامِ نیستی میں داخل ہوجاتا ہے


اس کو دیدار اور معراج عطا ہو جاتی ہے 


جب یہ کیفیت قاٸم داٸم ہوجاتی ہے تو یہ کیفیت ۵ وقت تک محدود نہیں رہتی ہر وقت ہوجاتی ہے


وہ قیام میں نہ ہوتے ہوئے بھی ہوتا ہے ، سجدے میں نہ ہوتے ہوئے بھی ہوتا ہے


گویا ظاہری نماز میں نہیں ہوتا پرنماز عشق میں ہوتا ہے نمازِ وقتی وقت پر پڑھتا ہے اور نمازِ دائمی نمازِ عشق میں ہر وقت مشغول رہتا ہے 


جیسے نماز میں ہر شے کو ترک کر کے یکسو ہو کر اس کے دربار میں حاضر ہو نا ہوتا ہے اور پھر غرق ہوجانا چاہٸے بس اسی طرح عاشق کیفِ استغراق میں ہر وقت ہوتا ہے ایسے اسے نمازِ عشق نمازِ دائمی حاصل ہو جاتی ہے 


کسی لمحے حق سے غافل نہیں ہوتا ہر وقت محوِ دیدارِ یار ہوتا ہے 


تو وہ جو دم غافل سو دم کافر پہ پورا اتر جاتا ہے


لیکن نمازِ وقتی کے ساتھ ساتھ


نمازِ عشق کوئی اور شے نہیں


ادائے دید سراپا نیاز تھی تیری


کسی کو دیکھتے رہنا نماز تھی تیری


اذاں ازل سے ترے عشق کا ترانہ بنی


نماز اس کے نظارے کا اک بہانہ بنی


طالب دعا

محمد عظیم شاہ یوسفی قادری چشتی صابری


١٤٤٤ hj 2022 

Wednesday, 24 August 2022

عاشق کی عید

" عاشق کی عید محبوب کا دیدار ہے اور یہ دیدار


 اور یہ دیدار اسے دنیا میں دو مرتبہ نصیب ہوتا ہے۔ 

پہلی بار جب اس کی "میں" مرتی ہے،

دوسری بار جب وہ خود مرتا ہے ! " 

اللہ سے بڑھکر کوٸی دوست اور ھمدرد نہیں ہے 

کیونکہ وہ کوٸی سوچ اورتصور کا نام نہیں ہے بلکہ ایک 

جیتی جاگتی حقیقت کا نام ہے تو جب بھی کوٸ مشکل 

آجاٸے کوٸی غم ستاٸے اس سے پوری امید کے ساتھ

سوال کرٸیں اور اسکے فیصلہ آنے کا اتظار کرٸیں۔

طالب  دعا

محمد عظیم شاہ یوسفی قادری  

Friday, 5 August 2022

قران کی فضیلت Benefits of Tilawat e Quran


اس ویڈیو میں آپ قران کی فضیلت پر قران سے آیات سماعت کرٸیں گے اور قران کی تلاوت کے عظیم فواٸد کیا کیا ہوتے ہیں قران مجید کو کی تلاوت کیوں ضروری ہے اس وجہ سے کی آج کل مسلمانوں نے قران کو اٹھاکر الماریوں سجا دیا ہے یا ایصال ثواب کا ذریعہ سمجھ لیا ہے جبکہ یہ کتاب ھدایت ہے اور اس میں دنیا اور آخرت کی تمام تفصیلات موجود ہیں جنکی رہنماٸی میں ھم اپنی دنیا اور آخرت کو کامیاب بنا سکتے ہیں
 
Translation in English

In this video, you will listen to verses from the Quran on the virtues of the Quran and what are the great benefits of reciting the Quran.  I have understood the source of reward while this book is a guide and it contains all the details of this world and the hereafter, with the guidance of which we can make our world and the hereafter successful.

طالب دعا 
Muhammad Azeem Shah Yoisufi Qadiry
1443 hj 2022 Auguest

جنات کی ہم نشینی کے نقصانات

  شیخ اکبر نے فتوحات مکیہ میں جنات کی ہم نشینی کے نقصانات  بیان کیے ہیں۔ 1. روحانی مرتبے میں تنزلی جنات کی صحبت اختیار کرنے والا شخص اُن عار...