This blog provides Islamic information, provides information about Islamic historical places, Islam gives benefits, explains the methods of health and well-being, and also explains the treatment of physical and spiritual ailments. Explains the secrets of saints' breasts Email for more information and contact azeemshahyousufi@gmail.com whatsapp No calls +923122989983
Wednesday, 31 July 2024
Thursday, 25 July 2024
درخت لگاو زندگی بچاو آخرت بناو
درخت لگاو زندگی بچاو آخرت بناو
اگر انڈونیشیا کے دو بوڑھے میاں بیوی باوجود بڑھاپے کے دس لاکھ درخت لگا سکتے ہیں اور اقوام متحدہ انہیں امریکہ بلوا کر اُن کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں ؟؟
اگر انڈیا کا غریب سائیکل والا بابا اپنے علاقے کے 1000 کنال کےوسیع رقبے کو ایک گھنے جنگل میں تبدیل کر کے گینیز بُک آف ولڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا سکتا ھے ۔ یہاں تک کہ اس کے علاقے کی خوبصورتی دیکھ کر سنگا پور کے نایاب خوبصورت پرندے سنگا پور جیسے خوبصورت خطے کو چھوڑ کر اسکے علاقے کو رونق بخشتے ہیں ؟؟؟
اگر جنوبی افریقہ کے دو دوست پہلے سے موجود زوما کے جنگل جیسا ایک اور جنگل اُگا سکتے ہیں جو ہمارے چھانگا مانگا سے دوگناہ ھے ؟؟؟
تو تُم پاکستانی بھائیو میرے بچو اور بیٹیو ایسا کیوں نہیں کر سکتے ؟؟؟ جن کا دین و مذہب بھی ایسی سرگرمی کی حمایت کرتا ہے، ہمارے محبوب آخری نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی کئی احادیث شجر کاری سے متعلق ہیں،ایک حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے کہ اگر تمارے ہاتھ میں پودا ہو اور ساتھ ہی دنیا کا آخری وقت آن پہنچے یعنی قیامت کا اعلان ہو جائے پھر بھی جو پودا تمارے ہاتھ میں ھے اسے لگا دو۔
درخت لگانا ان نیک اعمال میں سے ہے جسکا ثواب مرنے کہ بعد بھی قبر میں ملتا رہتا ہے یہ صدقہ جاریہ ہے
ہر پاکستانی اگر صرف ایک درخت بھی لگائے اسکی دیکھ بھال کرلے کب تک جب تک وہ چھوٹا ہے تو ملک میں 30 یا 40/کروڑ درختوں کا اضافہ ہوجائے گا۔ اور ہر سال اگر ایک درخت لگائے تو کس قدر گنہ اور سر سبز ہوجائے گا ملک درخت اپنے لگانے والے کے لئے دعائیں کرتا ہے کیونکہ یہ زندہ ہوتے ہیں اور جو مخلوق ان درختوں پر گھر بناتی ہے وہ بھی لگانے والے کہ لئے دعائیں کرتی ہے اور بے زبان بے گناہ مخلوق کی دعائیں اللہ آپکے حق میں قبول فرماتا ہے ان درختوں کہ پھل پھول چھال پتوں سے جو انسان جانور فائدہ لیتے ہیں وہ اپکے دفتر اعمال نیک میں درج ہوتا رہتا ہے اور جو لوگ اسکے سائے سے سکون پاتے ہیں اللہ تعالی لوگوں کو سکون کا ذریعہ بننے کی وجہ سے آپکو قبر اور آخرت میں سکون بخش دیتا ہے اس درختوں کی وجہ سے انسانوں کی زندگی محفوظ ہوتی اللہ تعالی آپکو بھی بلاوں سے محفوظ رکھتا ہے اور عمل سے آپکے رزق و مال میں بہت اضافہ ہوتا ہے ایک راز کی بات بھی بتا دیتا ہوں اگر پاک صاف با وضو درخت کو لگاو گے اس پر نیک جنات آکر عبادت اور تلاوت کرئیں گے اور ان سب کا ثواب آپکو خود بخوملے گا اگر آپکے والدین فوت ہوگئے ہیں انکے ایصال ثواب کی نیت سے شجر کاری کرئیں اللہ تعالی انکو ثواب عطا فرتا رہے گا آپ درختوں کو بچوں کی طرح سمجھ کر پالو گے اللہ آپکی نسلوں کو پالنے کے انتظام کرے گا غور کرو تم جو پانی پیتے ہو دنیا والوں وہ بھی سدرة المنتہی کی جڑوں سے نکل کر نیل و فرات دریا کی صورت میں جاری ہے اور درخت کو سدرة المنتہی کے بیری کہ درخت سے نسبت ہے وہ بھی درخت ہے اور جو آپ لگارہے ہو وہ بھی درخت سوچیں درخت کا مسلمان سے کیسا خاص رشتہ ہے نسبت ہے جنت میں بھی ہریالی ہی ہریالی ہے درخت ہی درخت ہیں اور سدرة المنتہی بھی درخت ہے دنیا میں بھی مسلمانوں کوجنت کا سماء بناکر خوب درخت لگا کر جنت نما بنانا چائیے باقی درخت فیزیکلی انسانوں کو کس طرح پروٹیک کرتے وہ ایک لمبی لسٹ ہے ھمارے زندہ رہنے کی بڑی سورسس میں پودے اور درخت ہی آتے ہیں آدم علیہ السلام نے بھی آکر گندم کا درخت لگایا آئیں ھم سب ملک کر دعا کرتے ہیں کہ ھم آپنی زندگی میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں گے پھل دار بھی اور بغیر پھل والے بھی لگائیں گے انشاء اللہ اللہ تعالی ھم سب کو عمل کی توفیق دے
محمد عظیم شاہ یوسفی
Thursday, 11 July 2024
دعا قطب دعا کافی شیخ عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ
دعا قطب دعا کافی
شیخ عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ
یہ دعا شیخ عبد القادر جیلانی غوث الاعظم رحمتہ اللہ علیہ کو انکی امی جان سیدہ ام الخیر رحمتہ اللہ علیھا نے بچپن میں سکھائی تھی جو اسکو گیارہ بار یا ایک سو گیارہ بار دین دنیا کہ جس مقصد سے پڑھے گا وہ پورا ہوگا دنیا و آخرت کے تمام کام اللہ تعالی خود بخود انجام دے گا اسکو کچھ نہیں کرنا پڑے گا ہر کام میں اللہ کفالت کرنے لگے گا اللہ کافی ہوجائے گا ہر حالات میں کہتے ہیں جسکا رب اسکا سب شیخ عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ اپنے بیٹوں سے فرماتے ہیں کہ میری عمر اب 90 سال ہوگئی بڑھاپے کی وجہ سے میں اب وظائف نہیں پڑھتا مگر یہ وظیفہ گیارہ بار ہر نماز کے بعد ابھی بھی پڑھتا ہوں اور مجھے ولایت میں جلد ترقی بھی اسکی ہی برکت سے ملی ہے جن لوگوں کو میں نے یہ وظیفہ بتایا اور انہوں نے پڑھا انکو غوث پاک رحمتہ اللہ علیہ کا دیدار بھی نصیب ہوا ہے روحانی فوائد میں اسکے یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ پڑھنے والے کی روح قوی ہوجاتی ہے اور عالم خواب میں روحانی معاملات جاری ہوجاتے ہیں اور خواب میں مختلف حالات و واقعات کا مشاھدہ کرنے لگتا ہے بحر کیف اسکی برکت سے دنیا آخرت کے ہر ہر معاملات میں بندے کے لئے اللہ کافی ہوجاتا ہے اولیا ء کرام مشائخ کرام پیران عظام اسی دعا کی برکت سے اپنے مریدوں کو سنبھالتے اور انکی دستگیری کرتے ہیں
اجازت لینی ہو تو اس نمبر پر میسج کرکہ لیں
+923122989983
محمد عظیم شاہ یوسفی
قادری چشتی فریدی صابری
1445ھجری 2024
جنات کی ہم نشینی کے نقصانات
شیخ اکبر نے فتوحات مکیہ میں جنات کی ہم نشینی کے نقصانات بیان کیے ہیں۔ 1. روحانی مرتبے میں تنزلی جنات کی صحبت اختیار کرنے والا شخص اُن عار...


_1.jpeg)