پہاڑ بھی اپنی جگہ چھوڑ دے
حضرت غوث محمد گوالیاری صاحب جواھر خمسہ ارشاد فرماتے ہیں اوراسی طرح دیگر بزرگان دین ارشاد فرماتے ہیں کہ اگر تین چیزٸیں تین دل ایک جگہ جمع ہوجاٸیں تو پہاڑ بھی اپنی جگہ چھوڑ دے
ایک ہے انسان کا دل دوسری ہے قران کادل تیسری ہے رات کا دل انسان کا دل تو اسکا اخلاص اور عقیدہ اور توجہ و ایمان ہے قرآن کا دل سورہ یس ہے اور رات کا دل وقت تہجد ہے یہ تین دل ہیں تین قلوب ہیں اس سے یہ بات بھی پتہ چلی کے ہر چیز
کا ایک قلب ہوتا ہے چاہے وہ جاندارشمار کی جاتی ہو یا بے جان شمار کی جاتی ہو اور ساری کی ساری طاقت اورقوت اور جان اور معلومات اسی جگہ پر اسی وقت اور اسی مقام پر ہوتی ہے جس طرح یہ عملیات اور قبولیت دعا کی بات ہورہی ہے
تو عملیات کے بھی ورد وظاٸف کے بھی تین دل ہوتے ہیں ایک وقت دو جگہ تین تعداد اسی طرح عملیات و ورد و وظاٸف میں کامیابی کے بھی تین دل ہوتے ہیں ہیں ایک جسم کا پاک ہونا دوسرے دل کا پاک صاف خالی ہونا غیر سے تیسرے نیت کا اچھا اور پاکیزہ اخلاص ہونا بری نیت کا نہ ہونا اگر تین اقسام کے دل ایک وقت میں کسی کے اندر جمع ہوجاٸیں تو وہ اپنے وقت کا بادشاہ ہے اس کو پورا ایک عمل بنالتےہیں کسی کو روحانی یا دنیاوی کوٸی دعا کرنی ہے یا قرب خدا کا طلب گار ہے وہ
پہلے آخری تین دل سہی کرے جسم پاک رکھے جسم سے کوٸی گندی بری غیر شرعی حرکات نہ کرے اور پاکیزہ اور سادی غذا دے اسکو صاف ستھرا خشبودار رکھے دوسرا دل سے سارے خیالات اور ارادے نکال کرخالی کرے اللہ کو دل میں رکھے اور تمام بری نیت کو دور کرے اچھی اچھی نیت کرے یہ آخری تین دل ہوگٸے اب ایک جگہ بنالے خاص مقام بنالے کمرہ ہو غار ہو تہہ خانہ ہو اور ایک وقت بنالے اور یہاں وقت رات کا دل ہے تہجد ہےاور تعداد جو مرشد یا استاد حکم دیں اور قران کا دل سورہ یسین لے
بس یہ وہ ہے جس سے چالیس پہاڑ بھی پردوں کے ہوں حجاب ہوں تیرے اور رب کے درمیان وہ دور ہوں تو سوچو دنیاوی حاجات اور مشکلات کیوں نہ ختم ہونگی۔
محمد عظیم شاہ یوسفی
قادری چشتی صابری
11 ربیع الاول جمعرات ١٤٤٥ ھجر
28 -september 2023
Comments