کیا حور انسانی عورت ہے? میری تحقیق کیا کہتی ہے
(ان کو انسانوں اور جنات میں سے کسی نے ہاتھ نہیں لگایا ہوگا یہ سورہ رحمن میں بتایا گیا)
بعض لوگ کہتے ہیں یہ دنیاوی جنتی عورتیں ہی ہونگی جنکو حور کہا گیا ہے یہ حضرات غلطی پر ہیں۔
اگر یہ دنیاوی عورتیں ہوتیں تو انکو تو انسانوں نے ہاتھ لگایا ہوا ہوگا اور بہت سو کو جنات نے بھی ہاتھ لگایا ہوگا اور یہ وہ انسان اور جنات ہونگے جو بعض جنتی ہونگے اور بعض ان میں سے اھل دوزخ بھی ہونگے مطلب دنیاوی عورتوں کو تو جنتی جہنمی ہر قسم کے انسانوں اور جنات نے ہاتھ بھی لگایا اور انکو دیکھا بھی ہوا ہوگا
ان سے پہلے انہیں ہاتھ نہ لگایا کسی آدمی اور نہ جِنّ نےتو اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے کے انکو کسی نے ہاتھ نہیں لگایا ہوگا نہ دنیا میں نہ جنت میں مطلب وہ حور یا جنت کی عورت وہ ہیں جو اللہ نے ایک جدید مخلوق پیدا کی ہیں انکو وہی دیکھے گا اور ہاتھ لگاٸے گا جسکو اللہ تعالی جنت میں عطا فرمادے گا
ان کے ساتھ ساتھ ان آیات میں جہاں حور یا جنت کی عورت کا ذکر آیا ہے بعض جگہوں پر چھوٹے بچوں کا بھی ذکر ہوا ہے جنکو غلاماں کہتے ہیں جو ھمیشہ جوان رہیں گے وہ کیا دنیا کے بچوں کو بنا دیا جاٸے گا اور اگر اسی طرح دنیاوی بچوں کو غلاماں بنادیا گیا ہوگا جنت میں تو وہ مسلمان بچے ہی رہے اور جنت میں غلماں بن گٸے نہیں بلکہ اگر کوٸی چھوٹا بچہ بھی مسلمان کا فوت ہوگا تو وہ جوان ہوکر 30 سال کا بنکر جنت میں داخل ہوگا کوٸی بھی مسلمان بچہ بنکر جنت میں نہیں رہے گا غلماں یا جنت میں چھوٹے بچے جو ہونگے وہ ایک الگ مخلوق ہے جو اللہ نے جنت میں پیدا فرماٸی ہے وھو علی کل شیٕ قدیر۔
یہ بھی حدیث میں موجود ہے کے حوروں کے جسم مشک کافور اور عنبر سے بنے ہونگے اور جنت کی چیزٸیں جو پیدا کی گٸی ہیں وہ دنیاوی میٹیریل سے تیار نہیں کی گٸی ہیں جیسے جیسے جب جب مخلوق اللہ کی عبادت اسکا ذکر کرتی جاتی ہے اللہ تعالی بھی اپنی قدرت کاملہ سے جنت کو وسعت دیتا جاتا ہے اسکی نعمتوں کو پیدا فرماتا جاتا ہے یہ حور تو صرف ایک نعمت کا ذکر ھماری عقل کے مطابق بتایا گیا ہے ایسی ہزار ہا نعمتوں کا علم تو انسان کو دیا ہی نہیں گیا صرف انسان جو دنیا میں تھا وہ جنت میں داخل ہوگا اور انسان کی تخلیق بھی جنت میں ہی ہوٸی تھی اور وہ جنت میں ہی رہا کرتا تھا اور انسان بن کر ہی رہا کرتا تھا اماں حوا جب جنت میں آدم علیہ السلام کی پسلی سے پیدا ہوٸیں تو وہ جنت میں انسان ہی کی حیثیت سے موجود رہیں اللہ نے انکو حور میں تبدیل نہیں کیا جبکہ وہ جنت میں تھیں اور نہیں کسی جگہ اللہ نے اماں حوا کو قران میں فرمایا کے وہ جنت کی ایک حورتھیں بلکہ آدم و حوا علیھم السلام کو انسانوں کو جد اعلی قرار دیا اور پھر امتحانا دنیا میں بھیجا گیا تھا ۔روز محشر دوبارہ داخل جنت فرماٸے گا اور انکے ساتھ انکی جنتی اولاد کو انسانی حیثیت سے داخل جنت فرماٸے گا۔
ہاں یہ بھی حدیث میں بیان کیا گیا ہے کے دنیاوی بیوی بھی جو جنتی ہوگی وہ جنت میں اپنےشوہر کے ساتھ رہے گی اسکی تفصیل اماں عاٸشہ رضی اللہ عنھا والی حدیث میں بھی ملتی ہے کے انکو نبی پاک علیہ السلام نٕے بشارت دی کے آپ دنیا اور جنت میں میری زوجہ ہونگی وہاں یہ کہی بیان نہیں ہوا کے اے عاٸشہ آپ جنت میں حور بن کر میرےساتھ رہ رہی ہوگی
ہاں ایک دوسری حدیث میں یہ بھی ذکر ملتا ہے کے مسلمان عورت جب جنت میں اپنے شوہر کے ساتھ رہے گی تو حوران جنت سے بھی اعلی ہوجاٸے گی کمالات میں اسکی وجہ یہ بھی ہوگی کہ جنتی مرد اور عورتیں وہ اللہ تعالی کا دیدار کرٸیں گے جس سے انکا نور جنتی چیزوں میں بھی اول ہوجاٸے گا
حورٸیں بھی یہ سوال کرٸیں گی اپنے شوہروں سے جب آپ گٸے تھے تو اتنے حسین نہیں تھے جتنے اب ہوگٸے ہیں تو جنتی مرد حوروں کو جواب دیں گے کہ یہ اس وجہ سے ہے کے ھم اپنے رب کا دیدار کر کے آٸے ہیں یہ پورا بیان بھی صحی احادیث میں موجود ہے
جب نبی پاک علیہ السلام معراج کے سفر میں جنت میں تشریف لے گٸے تو جنت بھی آپکے نور سے روشن ہوتی رہی ۔ بحر حال میرے علم اور خیال و تحقیق میں جنت کی عورت حور اور غلماں چھوٹے موتی جیسے بچے جنت میں اللہ نے بناٸے ہیں انسانوں کے لٸے جس طرح دیگرتمام نعمتیں بناٸی گٸی ہیں۔ وللہ اعلم بصواب
محمد عظیم شاہ یوسفی
قادری چشتی فریدی صابری
١٤٤٥ھجری ٢٠٢٣ عیسوی
Comments