Monday, 7 October 2024

اللہ سے مغفرت و بخشش حاصل کرلو


اللہ سے مغفرت و بخشش ملے جہنم کی آگ سے آزادی پانے کےلئے تین عمل اور اپنے پیاروں کواللہ سے بخشوالو 

جو مسلمان اپنی زندگی میں کوشش کرے اور وقت نکالے اور اللہ کی محبت اور رضا حاصل کرنے کے لئے اور مغفرت و بخشش پانے کے لئے جہنم کی آگ سے آزادی حاصل کرنے کے لئے اور اللہ کا آزاد کردہ بندہ جہنم کی آگ سے بننے کے لئے اگر یہ تین عمل کرلے تو اس کو یہ فضائل اللہ کی رحمت سے حاصل ہوجائیں گے نمبر ایک وہ اپنی زندگی میں گن گن کر ستر ہزار بار کلمہ شریف لا الہ الا اللہ کو لازمی پڑھ لے اس کہ علاوہ وہ قرآن پاک کی ایک سو باہویں سورہ یعنی سورہ اخلاص قل ھو اللہ احد اللہ الصمد لم یلد ولم یولد ولم یکن لہ کفوا احد کو ایک لاکھ بار ضرور پڑھ لیں اور اسکے بعد تیسری چیز ہے درود شریف درود شریف کوئی بھی ہوجو آپکو پسند ہو یا آپکے مرشد نے دیا ہو سلسلہ کا درود ہو بس جو بھی آپکو اچھا لگے اس درود شریف کو سوالاکھ مرتبہ ضرور پڑھ لیں اپنی زندگی لازمی کرلیں ساری زندگی میں یہ تینوں اعمال کرنے کی نیت کرلیں اور اللہ سے دعا بھی مانگ لیں کہ یا اللہ مجھے اسوقت تک موت نہ دینا جب تک میں یہ تینوں اعمال اپنی زندگی میں پورے نہ کرلوں اللہ سچے دل سے کی ہوئی دعا کو ضرور قبول فرمائے اور ان تینوں اعمال کرنے کی توفیق ضرور عطا فرمائے گا۔ اسکے علاوہ اگر کوئی مسلمان یہ چاہے کہ میرے والد والدہ میرے نانا نانی دادا دادی یا میرے کسی قریبی خونی رشتہ دار کو یا کسی دل کے یار کو اللہ اسکی موت کے بعد بخش دے معاف فرمادے اور جہنم سے اسکو آزادی دے تو اس کی نیت کرلے اور ان اعمال کو پورا کرلے اور اسکو ھدیہ کردے اللہ اس پر کرم فرمادے گا اور اگر کسی مسلمان کا اللہ نہ کرے یہ علم ہوجائے کہ اس پر عذاب ہورہا ہے تو اسکا کوئی خونی رشتہ دار اسکے لئے یہ اعمال کرے انشاء اللہ اسکو معاف فرمادے گا۔ اسی طرح ان اعمال کو چند لوگ مل کر بھی کرسکتے ہیں اور اسکا ھدیہ کسی خاص مرحوم کو پیش کرسکتے ہیں یا سب مسلمانوں اور مومنین و مومنات کو ھدیہ پیش کرسکتے ہیں اسی طرح مشکلات اور پریشانی کو ختم کرنے کے لئے بھی اجتماعی طور پر اسکا ختم کیا جاسکتا ہے جس طرح آیت کریمہ کا سوالاکھ کا ختم کروایا جاتا ہے۔ اجتمائی ختم جو کروائے گا اسکو آجازت لینا اپنے پیر سے یا کسی ولی کامل سے جنکا سلسلہ نبی پاک تک متصل ہو ضروری ہے ۔

محمد عظیم شاہ یوسفی 

قادری چشتی فریدی صابری

1446ھجری 2024 عیسوی کراچی پاکستان باحیات

  

Thursday, 25 July 2024

درخت لگاو زندگی بچاو آخرت بناو

 

درخت لگاو زندگی بچاو  آخرت بناو 

اگر انڈونیشیا کے دو بوڑھے میاں بیوی  باوجود بڑھاپے کے دس لاکھ درخت لگا سکتے ہیں  اور اقوام متحدہ انہیں  امریکہ بلوا کر اُن کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں ؟؟

اگر انڈیا کا غریب سائیکل والا بابا اپنے علاقے کے  1000 کنال کےوسیع رقبے کو ایک گھنے جنگل میں تبدیل کر کے  گینیز بُک آف ولڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا سکتا ھے ۔ یہاں تک کہ اس کے علاقے کی خوبصورتی دیکھ کر سنگا پور کے نایاب خوبصورت پرندے  سنگا پور جیسے خوبصورت خطے کو چھوڑ کر اسکے علاقے کو  رونق بخشتے ہیں ؟؟؟

اگر جنوبی افریقہ کے دو دوست  پہلے سے موجود زوما کے جنگل جیسا ایک اور جنگل اُگا سکتے ہیں جو ہمارے چھانگا مانگا سے دوگناہ ھے ؟؟؟

تو تُم پاکستانی  بھائیو میرے بچو اور بیٹیو ایسا کیوں نہیں کر سکتے ؟؟؟ جن کا دین و مذہب بھی ایسی سرگرمی کی حمایت کرتا ہے، ہمارے محبوب آخری نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی کئی احادیث شجر کاری سے متعلق ہیں،ایک حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے کہ اگر تمارے ہاتھ میں پودا ہو اور ساتھ ہی دنیا کا آخری وقت آن پہنچے یعنی قیامت کا اعلان ہو جائے پھر بھی جو پودا تمارے ہاتھ میں ھے اسے لگا دو۔

درخت لگانا ان نیک اعمال میں سے ہے جسکا ثواب مرنے کہ بعد بھی قبر میں ملتا رہتا ہے یہ صدقہ جاریہ ہے 

ہر پاکستانی اگر صرف ایک درخت بھی لگائے اسکی دیکھ بھال کرلے کب تک جب تک وہ چھوٹا ہے تو ملک میں 30 یا 40/کروڑ درختوں کا اضافہ ہوجائے گا۔  اور ہر سال اگر ایک درخت لگائے تو کس قدر گنہ اور سر سبز ہوجائے گا ملک درخت اپنے لگانے والے کے لئے دعائیں کرتا ہے کیونکہ یہ زندہ ہوتے ہیں اور جو مخلوق ان درختوں پر گھر بناتی ہے وہ بھی لگانے والے کہ لئے دعائیں کرتی ہے اور بے زبان بے گناہ مخلوق کی دعائیں اللہ آپکے حق میں قبول فرماتا ہے ان درختوں کہ پھل پھول چھال پتوں سے جو انسان جانور فائدہ لیتے ہیں وہ اپکے دفتر اعمال نیک میں درج ہوتا رہتا ہے اور جو لوگ اسکے سائے سے سکون پاتے ہیں اللہ تعالی لوگوں کو سکون کا ذریعہ بننے کی وجہ سے آپکو قبر اور آخرت میں سکون بخش دیتا ہے اس درختوں کی وجہ سے انسانوں کی زندگی محفوظ ہوتی اللہ تعالی آپکو بھی بلاوں سے محفوظ رکھتا ہے  اور عمل سے آپکے رزق و مال میں بہت اضافہ ہوتا ہے ایک راز کی بات بھی بتا دیتا ہوں اگر پاک صاف با وضو درخت کو لگاو گے اس پر نیک جنات آکر عبادت اور تلاوت کرئیں گے اور ان سب کا ثواب آپکو خود بخوملے گا اگر آپکے والدین فوت ہوگئے ہیں انکے ایصال ثواب کی نیت سے شجر کاری کرئیں اللہ تعالی انکو ثواب عطا فرتا رہے گا آپ درختوں کو بچوں کی طرح سمجھ کر پالو گے اللہ آپکی نسلوں کو پالنے کے انتظام کرے گا غور کرو تم جو پانی پیتے ہو دنیا والوں وہ بھی سدرة المنتہی کی جڑوں سے نکل کر نیل و فرات دریا کی صورت میں جاری ہے اور درخت کو سدرة المنتہی کے بیری کہ درخت سے نسبت ہے وہ بھی درخت ہے اور جو آپ لگارہے ہو وہ بھی درخت سوچیں درخت کا مسلمان سے کیسا خاص رشتہ ہے نسبت ہے جنت میں بھی ہریالی ہی ہریالی ہے درخت ہی درخت ہیں اور سدرة المنتہی بھی درخت ہے دنیا میں بھی مسلمانوں کوجنت کا سماء بناکر خوب درخت لگا کر جنت نما بنانا چائیے باقی درخت فیزیکلی انسانوں کو کس طرح پروٹیک کرتے وہ ایک لمبی لسٹ ہے ھمارے زندہ رہنے کی بڑی سورسس میں پودے اور درخت ہی آتے ہیں آدم علیہ السلام نے بھی آکر گندم کا درخت لگایا  آئیں ھم سب ملک کر دعا کرتے ہیں کہ ھم آپنی زندگی میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں گے پھل دار بھی اور بغیر پھل والے بھی لگائیں گے انشاء اللہ اللہ تعالی ھم سب کو عمل کی توفیق دے

محمد عظیم شاہ یوسفی

Thursday, 11 July 2024

دعا قطب دعا کافی شیخ عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ

 


دعا قطب دعا کافی

 شیخ عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ

یہ دعا شیخ عبد القادر جیلانی غوث الاعظم رحمتہ اللہ علیہ کو انکی امی جان سیدہ ام الخیر رحمتہ اللہ علیھا نے بچپن میں سکھائی تھی جو اسکو گیارہ بار  یا ایک سو گیارہ بار دین دنیا کہ جس مقصد سے پڑھے گا وہ پورا ہوگا  دنیا و آخرت کے تمام کام  اللہ تعالی خود بخود انجام دے گا اسکو کچھ نہیں کرنا پڑے گا ہر کام میں اللہ کفالت کرنے لگے گا اللہ کافی ہوجائے گا ہر حالات میں کہتے ہیں جسکا رب اسکا سب  شیخ عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ اپنے بیٹوں سے فرماتے ہیں کہ میری عمر اب 90 سال ہوگئی بڑھاپے کی وجہ سے میں اب وظائف نہیں پڑھتا مگر یہ وظیفہ گیارہ بار ہر نماز کے بعد ابھی بھی پڑھتا ہوں اور مجھے ولایت میں جلد ترقی بھی اسکی ہی برکت سے ملی ہے جن لوگوں کو میں نے یہ وظیفہ بتایا اور انہوں نے پڑھا انکو غوث پاک رحمتہ اللہ علیہ  کا دیدار بھی نصیب ہوا ہے روحانی فوائد میں اسکے یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ پڑھنے والے کی روح قوی ہوجاتی ہے اور عالم خواب میں روحانی معاملات جاری ہوجاتے ہیں اور خواب میں مختلف حالات و واقعات کا مشاھدہ کرنے لگتا ہے بحر کیف اسکی برکت سے دنیا آخرت کے ہر ہر معاملات میں بندے کے لئے اللہ کافی ہوجاتا ہے اولیا ء کرام مشائخ کرام پیران عظام اسی دعا کی برکت سے اپنے مریدوں کو سنبھالتے اور انکی دستگیری کرتے ہیں 

اجازت لینی ہو تو اس نمبر پر میسج کرکہ لیں

                                                    +923122989983

محمد عظیم شاہ یوسفی

قادری چشتی فریدی صابری

1445ھجری 2024

Monday, 24 June 2024

رزق روزی مال و دولت کا وظیفہ



رزق روزی مال و دولت کا وظیفہ

یہ ورد      لا ملجاء ولامنجاء من اللہ الا الیہ

اسکو ایک مٹھی کجھور کے بیج لیکر ایک تھیلی میں ڈال دیں اور ایک ہرے رنگ کے کپڑے کا ٹکڑا لیکر اسکو بچھالو بعد نماز عصر اول آخر 55 بار دورد و سلام کے ساتھ پڑھنا ہے اور جب کجھور کے دانے پورے ہوجائیں اور دل چارہا ہو پھر کرو تو پھر وہ دانے ختم کرئیں پھر دل چاہے پھر ختم کرلیں جب دل کو سکون مل جائے پھر درود پڑھ لیں اور بعد عصر ہی ہوگا اور اگر کئی لوگ یا گھر کے افراد مل کر کرئیں تو سب کی ایک ایک مٹھی کجھور کے دانے لیں لو اور سب کو تھیلی میں رکھ لو ۔ اسکا ترجمعہ ہے اللہ کے سواء کوئی پشت پناہ اور نجات دہندہ نہیں ہے 

محمد عظیم شاہ یوسفی

قادری چشتی فریدی صابری

1445ھ 2024


Sunday, 2 June 2024

ہر بیماری سے شفاء کا عمل خضر علیہ السلام نے بتایا



ہر بیماری سے شفا کا عمل

 بِالْوَحَقِّ اَنْزَلْنٰهُ وَ بِالْحَقِّ نَزَلَؕ

اور ہم نے قرآن کو حق ہی کے ساتھ اتارا اور حق ہی کے ساتھ اتر

  اس آیتِ شریفہ کا یہ جملہ ’’وَ بِالْحَقِّ اَنْزَلْنٰهُ وَ بِالْحَقِّ نَزَلَ‘‘ ہر ایک بیماری کے لئے عملِ مُجَرَّب ہے ، مرض کی جگہ پر ہاتھ رکھ کر پڑھ کر دم کردیا جائے تو بِاِذْنِ اللّٰہ بیماری دور ہو جاتی ہے۔ مشہور بزرگ حضرت محمد بن سماک رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ بیمار ہوئے تواُن کے مُتَوَسِّلین قارُورہ لے کر ایک نصرانی طبیب کے پاس علاج کی خاطر گئے۔ راستے میں  ایک صاحب ملے ،نہایت خوبصورت ا ور خوش لباس، ان کے جسم مبارک سے نہایت پاکیزہ خوشبو آرہی تھی، انہوں  نے فرمایا: کہاں  جاتے ہو؟ ان لوگوں  نے کہا کہ حضرت ابنِ سماک رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کا قارورہ دکھانے کے لئے فلاں  طبیب کے پاس جاتے ہیں ۔ انہوں  نے فرمایا، سُبْحَانَ اللّٰہ، اللّٰہ کے ولی کے لئے خدا کے دشمن سے مدد چاہتے ہو ۔ قارورہ پھینکو، واپس جاؤ اور اُن سے کہو کہ مقامِ درد پر ہاتھ رکھ کر پڑھو وَ بِالْحَقِّ اَنْزَلْنٰهُ وَ بِالْحَقِّ نَزَلَ یہ فرما کر وہ بزرگ غائب ہوگئے ۔ ان صاحبوں  نے واپس ہو کر حضرت ابن سماک رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ سے واقعہ بیان کیا ،اُنہوں  نے مقامِ درد پر ہاتھ رکھ کر یہ کلمے پڑھے تو فورا ً آرام ہوگیا اور حضرت ابن سماک رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے فرمایا کہ وہ حضرت خضر عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام تھے۔

محمد عظیم شاہ یوسفی
قادری چشتی فرید صابری


شریر جنات اور دشمن کو دفع و ھلاک کرنے والی اللہ کی تلوار

گھر سے شریر جنات اور دشمنوں کو دفع کرنے والی آیت 


ترجمعہ-- عنقریب یہ جماعت شکست کھائے گی اور یہ لوگ پیٹھیں پھیر کر بھاگیں گے۔

کفارِ قریش اپنی جہالت اور قوت و شوکت کی وجہ سے یہ کہتے ہیں  کہ ہم سب مل کرمحمد  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے بدلہ لیں  گے  عنقریب کفارِ مکہ کے گروہ میں  شامل سب لوگ بھگادیئے جائیں  گے اور وہ پیٹھ پھیر دیں  گے اور اس طرح بھاگیں  گے کہ ان میں  سے ایک بھی قائم نہ رہے گا۔شانِ نزول:جب غزوۂ بدر کے دن ابوجہل نے کہا کہ ہم سب مل کر بدلہ لیں  گے تو یہ آیت نازل ہوئی ’’ سَیُهْزَمُ الْجَمْعُ وَ یُوَلُّوْنَ الدُّبُرَ‘‘ اور سرکارِ دو عالَم  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے زرہ پہن کر یہ آیت تلاوت فرمائی اور پھر ایسا ہی ہوا کہ رسولِ کریم  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کو فتح نصیب ہوئی اور کفار کو ہزیمت و شکست سے دوچارہونا پڑا

بعض گھروں میں شریر جنات بد روحوں کی موجودگی ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہاں رہنا دشورا ہوجاتا ہے اور جان مال ال واولاد سب کو خطرہ لاحق ہوجاتا ہے 

 اس آیت مبارکہ کو جو شخص اپنے گھر سے جنات کو دفع کرنے اور دشمنوں کو دفع کرنے ھلاک وبرباد کرنے کی نیت سے 1750بار  تقریبا 40 دن تک ایک جگہ اور ایک وقت مقرر کرکے پڑھتا رہے گا تو جنات آپس بھی ہی لڑ پڑئیں گے اور دشمن آپس میں ہی لڑ پڑئیں گے کچھ ھلاک ہوجائیں گے کچھ ہمیشہ کے لئے دفع ہوجائیں گے پورے قبیلے شریرجنات کے آکھاڑ کر  پھینک دینے والی آیت ہے دشمنوں کےایک ساتھ مل کر گروپ بناکر دشمنی کرنے والے دشمنوں کوجڑ سے آکھاڑ دینے والا ہتھیار ہے اسی طرح جن لوگوں نے کسی کے گھروں گیتھوں زمینوں پر قبضہ ناحق کر رکھا ہو کرایہ دار گھر دکان خالی نہ کرتے ہوں گھر میں رہے کر جو لوگ گھر والے سے دشمنی کرتے ہوں اسلام اور ایمان کے دشمن پر شیطان اور نفس پر غلبہ اور انکو دفع کرنے کی نیت سے عمل میں لائیں گھر سے جنات اور بد روحوں کے دفع کے لئے کررہے ہیں تو پانی کی بوتل پر دم کرلیا کرئیں ہر دن پڑھائی کے بعد اور گھر میں اسپرے گن سے بھر پور اسپرے ہر کونوں میں کر دیا کرئیں اور باقی پانی پورا گھر پی لیا کرے   پر یہ قران کی جلالی آیت ہے تو اسکو جب بھی عمل میں لائیں جائز اور سہی بات پر عمل میں لائیں غلط اور ناحق اسکا عمل کرنے والے کو اسکا یہ عمل خود ہی ھلاکت میں ڈال دے گا یہ آیت کیونکہ جلالی ہے اس وجہ سے کوشش کرئیں اسکو قبرستان میں جاکر عمل کرئیں اور اگر گھر پر کرئیں تو پہلے اپنا اور گھر کا حصار کیا کرئیں پھر عمل شروع کیا کرئیں ہر روز جس جگہ کو مقرر کرئیں عمل کے دوران کوئی دوسرا انسان اور بچے وہاں داخل نہ ہونے پائیں اور وہ جگہ پاک صاف اور خشبو دار ہو دوران عمل کسی سے بات نہ کرئیں اور ان چالیس دنوں میں کوشش کرئیں زیادہ گرم اور مرچ مصالے والے کھانے نہ استعمال کرئیں اور اس عمل کو اجازت لیکر شروع کرئیں اپنی مرضی سے نہ کرئیں اللہ ھم سب کی حفاظت فرمائے شریر جنات اور شریر دشمنوں سے اور انکو ھلاک و دفع فرمائے آمین بجاہ نبی وال نبی الامین علیھم السلام 

جو انسان اتنی ریاضت نہ کرسکے وہ 111بار روز ورد کرتا رہے اسکو بھی یہ تمام فضیلت و فوائد حاصل ہونگی انشاء اللہ

محمد عظیم شاہ یوسفی قادری چشتی فریدی صابری

 June 2024  ۱۴۴۵ھجری 

                                              +923122989983

اجازت کی لئے 

                                   Only whatsapp massage No Calls

+923122989983

جنات کی ہم نشینی کے نقصانات

  شیخ اکبر نے فتوحات مکیہ میں جنات کی ہم نشینی کے نقصانات  بیان کیے ہیں۔ 1. روحانی مرتبے میں تنزلی جنات کی صحبت اختیار کرنے والا شخص اُن عار...