گھر سے شریر جنات اور دشمنوں کو دفع کرنے والی آیت
ترجمعہ-- عنقریب یہ جماعت شکست کھائے گی اور یہ لوگ پیٹھیں پھیر کر بھاگیں گے۔
کفارِ قریش اپنی جہالت اور قوت و شوکت کی وجہ سے یہ کہتے ہیں کہ ہم سب مل کرمحمد صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے بدلہ لیں گے عنقریب کفارِ مکہ کے گروہ میں شامل سب لوگ بھگادیئے جائیں گے اور وہ پیٹھ پھیر دیں گے اور اس طرح بھاگیں گے کہ ان میں سے ایک بھی قائم نہ رہے گا۔شانِ نزول:جب غزوۂ بدر کے دن ابوجہل نے کہا کہ ہم سب مل کر بدلہ لیں گے تو یہ آیت نازل ہوئی ’’ سَیُهْزَمُ الْجَمْعُ وَ یُوَلُّوْنَ الدُّبُرَ‘‘ اور سرکارِ دو عالَم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے زرہ پہن کر یہ آیت تلاوت فرمائی اور پھر ایسا ہی ہوا کہ رسولِ کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو فتح نصیب ہوئی اور کفار کو ہزیمت و شکست سے دوچارہونا پڑا
بعض گھروں میں شریر جنات بد روحوں کی موجودگی ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہاں رہنا دشورا ہوجاتا ہے اور جان مال ال واولاد سب کو خطرہ لاحق ہوجاتا ہے
اس آیت مبارکہ کو جو شخص اپنے گھر سے جنات کو دفع کرنے اور دشمنوں کو دفع کرنے ھلاک وبرباد کرنے کی نیت سے 1750بار تقریبا 40 دن تک ایک جگہ اور ایک وقت مقرر کرکے پڑھتا رہے گا تو جنات آپس بھی ہی لڑ پڑئیں گے اور دشمن آپس میں ہی لڑ پڑئیں گے کچھ ھلاک ہوجائیں گے کچھ ہمیشہ کے لئے دفع ہوجائیں گے پورے قبیلے شریرجنات کے آکھاڑ کر پھینک دینے والی آیت ہے دشمنوں کےایک ساتھ مل کر گروپ بناکر دشمنی کرنے والے دشمنوں کوجڑ سے آکھاڑ دینے والا ہتھیار ہے اسی طرح جن لوگوں نے کسی کے گھروں گیتھوں زمینوں پر قبضہ ناحق کر رکھا ہو کرایہ دار گھر دکان خالی نہ کرتے ہوں گھر میں رہے کر جو لوگ گھر والے سے دشمنی کرتے ہوں اسلام اور ایمان کے دشمن پر شیطان اور نفس پر غلبہ اور انکو دفع کرنے کی نیت سے عمل میں لائیں گھر سے جنات اور بد روحوں کے دفع کے لئے کررہے ہیں تو پانی کی بوتل پر دم کرلیا کرئیں ہر دن پڑھائی کے بعد اور گھر میں اسپرے گن سے بھر پور اسپرے ہر کونوں میں کر دیا کرئیں اور باقی پانی پورا گھر پی لیا کرے پر یہ قران کی جلالی آیت ہے تو اسکو جب بھی عمل میں لائیں جائز اور سہی بات پر عمل میں لائیں غلط اور ناحق اسکا عمل کرنے والے کو اسکا یہ عمل خود ہی ھلاکت میں ڈال دے گا یہ آیت کیونکہ جلالی ہے اس وجہ سے کوشش کرئیں اسکو قبرستان میں جاکر عمل کرئیں اور اگر گھر پر کرئیں تو پہلے اپنا اور گھر کا حصار کیا کرئیں پھر عمل شروع کیا کرئیں ہر روز جس جگہ کو مقرر کرئیں عمل کے دوران کوئی دوسرا انسان اور بچے وہاں داخل نہ ہونے پائیں اور وہ جگہ پاک صاف اور خشبو دار ہو دوران عمل کسی سے بات نہ کرئیں اور ان چالیس دنوں میں کوشش کرئیں زیادہ گرم اور مرچ مصالے والے کھانے نہ استعمال کرئیں اور اس عمل کو اجازت لیکر شروع کرئیں اپنی مرضی سے نہ کرئیں اللہ ھم سب کی حفاظت فرمائے شریر جنات اور شریر دشمنوں سے اور انکو ھلاک و دفع فرمائے آمین بجاہ نبی وال نبی الامین علیھم السلام
جو انسان اتنی ریاضت نہ کرسکے وہ 111بار روز ورد کرتا رہے اسکو بھی یہ تمام فضیلت و فوائد حاصل ہونگی انشاء اللہ
محمد عظیم شاہ یوسفی قادری چشتی فریدی صابری
June 2024 ۱۴۴۵ھجری
+923122989983
اجازت کی لئے
Only whatsapp massage No Calls
+923122989983
Comments