Skip to main content

شعبان کی 15 ویں رات اور وسعت رزق

شب برآت کا رزق کی وسعت کا عمل شب برآت کی رات کو یہ عمل کرلیں انشاء اللہ روزی رزق میں اللہ تعالی بے پناہ اضافہ عطا فرمائے گا پہلے پاک صاف جگہ بیٹھ کر با وضو حالت میں اول درود ابراھیمی تین بار پڑھئیں اور پھر بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھے اور سورہ اخلاص پڑھے اور جب اللہ الصمد پڑھے تو اسکو 47 بار دہرائے اور سورت مکمل کرے ہر بار بسم اللہ الرحمن الرحیم کے ساتھ پڑھے  بس اسی طریقہ سے سورہ اخلاص کو 47 بار پڑھے  مطلب ہر بار جب اللہ الصمد پڑھے تو اسکو 47 بار دہرائے اور سورہ بھی 47 بار پڑھ لے بس ہر بار اللہ الصمد کو 47 بار دہرانا ہے۔ آخر میں تین بار پھر درود پڑھے  پھر کوئی بھی چیز اپنے سر سے گھماکر صدقہ کردے کچھ بھی ہو دال چاول آٹا گوشت پیسے رقم جتنی اللہ توفیق دے  وغیرہ محمد عظیم شاہ یوسفی قادری چشتی فریدی صابری اشرفی  1446ھجری 2025 عیسوی 14شعبان المکرم

اللہ سے مغفرت و بخشش حاصل کرلو


اللہ سے مغفرت و بخشش ملے جہنم کی آگ سے آزادی پانے کےلئے تین عمل اور اپنے پیاروں کواللہ سے بخشوالو 

جو مسلمان اپنی زندگی میں کوشش کرے اور وقت نکالے اور اللہ کی محبت اور رضا حاصل کرنے کے لئے اور مغفرت و بخشش پانے کے لئے جہنم کی آگ سے آزادی حاصل کرنے کے لئے اور اللہ کا آزاد کردہ بندہ جہنم کی آگ سے بننے کے لئے اگر یہ تین عمل کرلے تو اس کو یہ فضائل اللہ کی رحمت سے حاصل ہوجائیں گے نمبر ایک وہ اپنی زندگی میں گن گن کر ستر ہزار بار کلمہ شریف لا الہ الا اللہ کو لازمی پڑھ لے اس کہ علاوہ وہ قرآن پاک کی ایک سو باہویں سورہ یعنی سورہ اخلاص قل ھو اللہ احد اللہ الصمد لم یلد ولم یولد ولم یکن لہ کفوا احد کو ایک لاکھ بار ضرور پڑھ لیں اور اسکے بعد تیسری چیز ہے درود شریف درود شریف کوئی بھی ہوجو آپکو پسند ہو یا آپکے مرشد نے دیا ہو سلسلہ کا درود ہو بس جو بھی آپکو اچھا لگے اس درود شریف کو سوالاکھ مرتبہ ضرور پڑھ لیں اپنی زندگی لازمی کرلیں ساری زندگی میں یہ تینوں اعمال کرنے کی نیت کرلیں اور اللہ سے دعا بھی مانگ لیں کہ یا اللہ مجھے اسوقت تک موت نہ دینا جب تک میں یہ تینوں اعمال اپنی زندگی میں پورے نہ کرلوں اللہ سچے دل سے کی ہوئی دعا کو ضرور قبول فرمائے اور ان تینوں اعمال کرنے کی توفیق ضرور عطا فرمائے گا۔ اسکے علاوہ اگر کوئی مسلمان یہ چاہے کہ میرے والد والدہ میرے نانا نانی دادا دادی یا میرے کسی قریبی خونی رشتہ دار کو یا کسی دل کے یار کو اللہ اسکی موت کے بعد بخش دے معاف فرمادے اور جہنم سے اسکو آزادی دے تو اس کی نیت کرلے اور ان اعمال کو پورا کرلے اور اسکو ھدیہ کردے اللہ اس پر کرم فرمادے گا اور اگر کسی مسلمان کا اللہ نہ کرے یہ علم ہوجائے کہ اس پر عذاب ہورہا ہے تو اسکا کوئی خونی رشتہ دار اسکے لئے یہ اعمال کرے انشاء اللہ اسکو معاف فرمادے گا۔ اسی طرح ان اعمال کو چند لوگ مل کر بھی کرسکتے ہیں اور اسکا ھدیہ کسی خاص مرحوم کو پیش کرسکتے ہیں یا سب مسلمانوں اور مومنین و مومنات کو ھدیہ پیش کرسکتے ہیں اسی طرح مشکلات اور پریشانی کو ختم کرنے کے لئے بھی اجتماعی طور پر اسکا ختم کیا جاسکتا ہے جس طرح آیت کریمہ کا سوالاکھ کا ختم کروایا جاتا ہے۔ اجتمائی ختم جو کروائے گا اسکو آجازت لینا اپنے پیر سے یا کسی ولی کامل سے جنکا سلسلہ نبی پاک تک متصل ہو ضروری ہے ۔

محمد عظیم شاہ یوسفی 

قادری چشتی فریدی صابری

1446ھجری 2024 عیسوی کراچی پاکستان باحیات

  

Comments

Popular posts from this blog

SONs OF JOSEPH (HAZRAT YOUSUF allehe salam

Israel and the Lost Tribes: In order to find out who these Muslims Bani-Israel from Khurasan are, it would be important to critically examine the history of Israelites. Prophet Jacob (AS), or Hazrat Yaqoob (AS) in Urdu, was the son of Prophet Isaac (AS) or Ishaq in Urdu and grandson of Prophet Abraham (AS). He was popularly known by his alternate name “Israel”. All of his children were subsequently called Bani-Israel or Israelites i.e. the descendants of Israel (Jacob). Prophet Jacob (AS) had twelve sons, one of which was Prophet Joseph (AS) or Hazrat Yousuf (AS) in Urdu and Prophet Joseph (AS) had two sons. The Bani-Israel, consequently, are divided into thirteen tribes i.e. eleven from Prophet Jacob (AS) and two from Prophet Joseph (AS). The names of these sons of Jacob (AS) and Joseph (AS), which are in turn the names of the tribes of Bani-Israel, are: 1. Reuben 2. Simeon 3. Judah 4. Issachar 5. Zebulun 6. Dan 7. Naphtali 8. Gad 9. Asher 10. Levi 11. Benjamin 1...

شب برات کے بعد مغرب کے چھ نوافل

  شب برات کے نماز مغرب کے چھ نوافل   اولیا ء کرام  رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام  سے ہے کہ مغرب کے  فرض وسنَّت وغیرہ کے  بعد  چھ رَکعت نفل (نَفْ۔لْ)   دو دو رَکعت کر کے  ادا کئے جا ئیں ۔  پہلی  دو رَکعتوں سے پہلے یہ نیت کیجئے:   ’’  یا اللہ  عَزَّوَجَلَّ !ان دو رَکعتوں کی بر کت سے مجھے درازیِ عمر بالخیر عطا فرما۔ ‘‘  دوسری  دو رَکعتوں میں  یہ نیت فرمایئے:   ’’   یا   اللہ  عَزَّوَجَلَّ !ان دو رَکعتوں کی برکت سے بلاؤں سے میری حفاظت فرما۔ ‘‘   تیسری  دو رَکعتوں کیلئے یہ نیت کیجئے:   ’’   یا اللہ  عَزَّوَجَلَّ !ان دو رَکعتوں کی بر کت سے مجھے اپنے سوا کسی کا محتاج نہ کر۔ ‘‘   ان  6 رَکعتوں میں   سُوْرَۃُ الْفَاتِحَہ کے  بعد جو چاہیں وہ سورَتیں پڑھ سکتے ہیں ،  چاہیں توہر رَکعت  (رَکْ ۔عَت)   میں   سُوْرَۃُ الْفَاتِحَہ کے  بعد تین تین بار   سُوْرَۃُ الْاِخْلَاص   پڑھ لیجئے۔...

Anbiya KAram ka Ansaab Sajra