Wednesday, 24 August 2022

عاشق کی عید

" عاشق کی عید محبوب کا دیدار ہے اور یہ دیدار


 اور یہ دیدار اسے دنیا میں دو مرتبہ نصیب ہوتا ہے۔ 

پہلی بار جب اس کی "میں" مرتی ہے،

دوسری بار جب وہ خود مرتا ہے ! " 

اللہ سے بڑھکر کوٸی دوست اور ھمدرد نہیں ہے 

کیونکہ وہ کوٸی سوچ اورتصور کا نام نہیں ہے بلکہ ایک 

جیتی جاگتی حقیقت کا نام ہے تو جب بھی کوٸ مشکل 

آجاٸے کوٸی غم ستاٸے اس سے پوری امید کے ساتھ

سوال کرٸیں اور اسکے فیصلہ آنے کا اتظار کرٸیں۔

طالب  دعا

محمد عظیم شاہ یوسفی قادری  

Friday, 5 August 2022

قران کی فضیلت Benefits of Tilawat e Quran


اس ویڈیو میں آپ قران کی فضیلت پر قران سے آیات سماعت کرٸیں گے اور قران کی تلاوت کے عظیم فواٸد کیا کیا ہوتے ہیں قران مجید کو کی تلاوت کیوں ضروری ہے اس وجہ سے کی آج کل مسلمانوں نے قران کو اٹھاکر الماریوں سجا دیا ہے یا ایصال ثواب کا ذریعہ سمجھ لیا ہے جبکہ یہ کتاب ھدایت ہے اور اس میں دنیا اور آخرت کی تمام تفصیلات موجود ہیں جنکی رہنماٸی میں ھم اپنی دنیا اور آخرت کو کامیاب بنا سکتے ہیں
 
Translation in English

In this video, you will listen to verses from the Quran on the virtues of the Quran and what are the great benefits of reciting the Quran.  I have understood the source of reward while this book is a guide and it contains all the details of this world and the hereafter, with the guidance of which we can make our world and the hereafter successful.

طالب دعا 
Muhammad Azeem Shah Yoisufi Qadiry
1443 hj 2022 Auguest

Sunday, 24 July 2022

درود و سلام پڑھنے کے فضاٸل Benefis of Durood o Salam


 اس ویڈیو میں آپ درود و سلام پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر پیش کرنے کے فضاٸل سماعت کرٸیں گے اور اندازہ لگاٸیں گے کے اللہ تعالی نے اپنے محبوب نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم پر درود سلام  کو مسلمانوں کے لٸے رحمت خدا حاصل کرنے کا ذریعہ بنایا ہے اور قبر و حشر میں کامیابی  کی کنجی قرار دیا ہے۔

Translation in English                   
                                      
In this video, you will listen to the merits of offering Durood and Salam on the Beloved Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) and you will guess that Allah Almighty has made Durood Salam on his beloved Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) a means for Muslims to obtain God's mercy.  It has been made and has been declared as the key to success in the grave.
طالب دعا 
Muhammad Azeem Shahyousufi
Qadri chishty  sabiry
1443 hj 2022.

Thursday, 21 July 2022

Benifets of Zikr ذکر کی فضیلت ذکر کے 40 فضاٸل


اس ویڈیو میں اللہ تعالی کے ذکر کرنے کی فضیلت بیان کی گٸی ہےاور یہ بتانے کی کوشش کی گٸی ہے کے اس دنیا میں اگر سکون قلب کی تلاش ہے اور پریشانیوں سے نجات حاصل کرنی ہے تو اسکا واحد حل اللہ تعالی کو کثرت سے یاد کرنا اور اس کا ذکر کرنے میں ہے

Translation in English             


 In this video, the virtues of remembering Allah Ta'ala have been described and an attempt has been made to tell that if one is looking for peace of mind in this world and to get rid of worries, then the only solution is to remember Allah Ta'ala frequently and  It is worth mentioning
طالب دعا 
محمد عظیم شاہ یوسفی قادری
١٤٤٣ 2022

Friday, 15 July 2022

بسم اللہ اور بشر حافی رحمتہ الل Bismilla and Beshar e Hafi


 اس ویڈیو میں بسم  اللہ کی فضیلت ایک واقعہ کے ساتھ بیان کی گٸی ہے جس میں ایک بہت گناہ گار شخص کو اللہ نے اس وجہ سے اپنابڑا ولی بنا لیا کے اس نے بسم اللہ شریف کی تعظیم کی تھی اور اس ویڈیو میں یہ سبق بھی ہے کے اسلام میں تعظیم شعار اللہ اور مقدس چیزوں کی عزت و تکریم کرنے سے گناہ گار سے گناہ گار بھی اللہ کا دوست بن جاتا ہے اور یہ اللہ کا فضل ہے جس کو چاہے اپنی عطا سے 
عنایت فرما دے    ۔                                

                  Translate in English     


 In this video, the virtue of Bismillah has been described with an incident in which a very sinful person was made by Allah as his chief saint because he had worshiped Bismillah Sharif, and this video also contains this lesson.  In Islam, by honoring and honoring Allah and the sacred things, even the sinner becomes a friend of Allah, and this is the grace of Allah, from His bestowal on whomever He wills. Please grant.
طالب دعا
محمد عظیم شاہ یوسفی قادری
١٤٤٣ (2022).

Friday, 8 July 2022

بارش کا پانی Water Of Rain


السلام علیکم و رحمتہ اللہ امید ہے آپ سب خیریت اور عافیت سے ہونگے حضور علیہ السلام نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تبارک و تعالی نے بارش کے پانی میں شفا ٕ رکھی ہے حضرت مولا علی علیہ السلام نے ارشاد فرمایا کے جو جوڑے بے اولاد ہوں اور وہ میاں بیوی 27 بار سورہ کوثر کو بارش کے پانی پر دم کرکے پی لیں تو جلد صاحب اولاد ہوجاٸیں گے اسی طرح اگر جادو جنات نظر بد اور بندش کے مارے لوگ ایک بار سورہ جن اور ایک بار سورہ فلق اور سورہ ناس پڑھکر بارش کے پانی پر دم کرکے پی لیں تو انکو شفا ٕ کلی حاصل ہوجاٸے گی اسی طرح اماں عاٸشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا ارشاد فرماتی ہیں کے جسکا ذھن کمزور ہو حافظہ کمزور ہو وہ عھد نامے کو گلاب اور زعفران سے لکھکر اور بارش کے پانی سے دھوکر پی لے تین دن تو دماغ اور حافظہ قوی ہوجاٸیں گے اسی طرح اگر سورہ فاتحہ 70 بار سورہ اخلاص 70 بار اور سورہ فلق وناس 70 بار اور آیتہ الکرسی 70 بار اور بسم اللہ الرحمن الرحیم 70 بار اول آخر 100 بار درود شریف پڑھکر اور بارش کے پانی پر دم کر کے اور سات دن تک یہ پانی پیتا رہتا ہے تو پرانے سے پرانہ جادو سحر سفلی اور پرانی بیماریاں جو خون اور ہڈیوں میں جزب ہوگٸی ہوں وہ تمام خون اور ہڈیوں سے پسینے اور پیشاب اور فضلے کے ذریعے باہر نکل جاتی ہیں اسی طرح جو مریض بستر سے لگ گیا ہو اسکو بارش کے پانی پر آیات شفإ قران والی اور سات سلام والی آیات پڑھکر پلاٸیں بہت جلد وہ مریض صحت یاب ہوجاٸے گا انشإ اللہ ھمیں بھی اپنی دعاوں میں یاد رکھٸیں والسلام ورحمتہ اللہ 

Translation in English                            


     I hope you will all be well and well. The Holy Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said that Allaah has healed you in the rain water.  If husband and wife drink Surah Kawthar 27 times in rain water and drink it, they will soon have children.  If they drink it by inhaling it, they will be completely healed. Similarly, Aisha Siddiqah (may Allah be pleased with her) says that whoever has a weak mind and a weak memory, he should write the covenant with roses and saffron and wash it with rain water and drink it for three days.  Then the mind and memory will be strengthened in the same way if Surah Al-Fatihah 70 times, Surah Al-Ikhlas 70 times, Surah Al-Falaq and Al-Nas 70 times, Ayat-ul-Kursi 70 times and Bismillah-ur-Rehman-ur-Rehman 70 times.  If he drinks this water for another seven days, then the oldest magic spells and chronic diseases that have been absorbed into the blood and bones.  They are excreted from all blood and bones through sweat and urine and feces. Similarly, a patient who is bedridden should be given water on rain water after reciting verses of the Qur'an and seven greetings. The patient will recover soon.  God willing, remember us in your prayers, peace and mercy be upon you

طالب دعا

محمد عظیم شاہ یوسفی قادری

٧ ذوالحجہ ١٤٤٣

2022

Only whatsapp No calls

+923122989983                   

 

Thursday, 7 July 2022

اللہ کی رحمت ہی سبب مغفرت ہے Forgiveness is the cause of God's mercy

ایک مرتبہ صحابہ کرام علیھم الرضوان پیارے آقا علیہ السلام کی محفل میں بیٹھے ہوٸے تھے کی ایک صحابی نے عرض کی کے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا کوٸی مومن بھی جہنم میں رہے گا توسرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کے ایک مومن ایسا بھی ہوگا جو ایک ہزار سال تک جہنم میں رہے گا اور ایک دن ایساہوگا کےسیدنا جبراٸیل علیہ السلام جہنم کےاوپر سے پرواز کرتے ہوٸے جارہے ہونگے کے آپ جہنم کی گہراٸی سے یا حنان یا منان کی آواز سنے گے اور پھر وہ آواز اور تیز ہوجاٸے گی تو آپ کو بہت حیرت ہوگی کے جہنم میں بھی کوٸی رب کا نام لینے والا کس طرح ڈال دیا گیا تو آپ اللہ کی بارگاہ میں جاکر سجدہ کرتے ہیں اور سارا احوال سناتے ہیں تو اللہ تعالی فرماتا ہے کے اے 

جبراٸیل تو سجدے سے سر اٹھا اور اس بندے کو میرے پاس میری بارگا ہ میں لیکر حاضر ہو  جبراٸیل علیہ السلام دروغہ جہنم سیدنا مالک کی بارگا میں جاتے ہیں اور ان سے اس شخص کو لانے کو کہتے مالک علیہ السلام اس شخص کو جہنم میں تلاش کرتے ہیں جبکہ آپ جہنم کو اس طرح جانتے ہیں جس طرح ایک ماں اپنے بچے کو جانتی ہے اس کے باجود آپ اکر جبراٸیل علیہ السلام سے یہ عرض کرٸیں گے کہ جہنم نے ابھی ایک سانس لی ہے جس کے سبب پتھر آگ لوہے اور انسان میں فرق کرنا مشکل ہے تو میں اس بندے کو نہیں لا سکا ہوں جبراٸیل علیہ السلام پھر رب کی بارگاہ میں حاضر ہوکر سجدہ کرٸیں گے اور سارا واقع بیان کرٸیں گے اللہ تعالی فرماٸے گا اے جبراٸیل سر اٹھااور جا وہ بندہ جہنم میں فلاں فلاں جگہ پر ہے مالک کو بتادے اور اسکو میری بارگاہ میں حاضر کرو جبراٸیل جاکر مالک علیہ السلام کو جگہ کا پتا بتاتے ہیں تو مالک اس بندے کو نکال لاتے ہیں جبراٸیل ے حوالے کرتے ہیں اور جبراٸیل اس بندے کورب رحمن کی بارگاہ میں حاضر کردیتے ہیں تو پھر اللہ تعالی اس بندے سے پوچھتا ہے کے اے میرے بندے تو کیوں جہنم میں بھی مجھکو پکار رہا ہے تو وہ بندہ عرض کرتا ہے کے اے اللہ اگرچہ میں داخل جہنم تو کردیا گیا تھا مگر تیری رحمت کی آس اور امید پھر بھی میرے اندر باقی تھی کے تو رب رحمن ہے اور میں تجھکو جہنم میں بھی پکارتا تھا اور شاید یہی سبب ہے کے تیری رحمت سے میں جہنم سے باہر آگیا ہوں تو اللہ تعالی فرماٸے گا کیا تو ایمان والا نہ تھا کیا تیرے پاس میرے رسول و نبی تشریف نہ لاٸے تھے کیا انہوں نے میری آیات تجھکو نہ بتاٸی تھی تو پھر تونے فلاں فلاں گناہ کیوں کیا وہ بندہ عاجز عرض کرے گا اے میرے مالک میںایمان بھی لایا تیرے رسول علیھم السلام بھی تشریف لاٸے اور تیری آیات بھی تلاوت کی مگر میرے نفس نے مجھ سے گناہ کروا دیا میں نے اپنی جان پر ظلم کیا اور جہنم میں گرگیا مگر تیری رحمت کی امید میرے دل میں باقی رہی اور میں تجھکو یا حنان یا منان کہے کر پکارتا رہا اور آج تو نے مجھکو اپنی بارگاہ میں حاضری عطا فرمادی جہنم سے باہر نکال دیا یااللہ تو مجھکو اپنی رحمت سے معاف کرکے مجھ پر رحم فرمادے تو اللہ کی رحمت کو جوش آٸے گا اور فرماٸے گا اے فرشتوں گواہ ہوجاو میں نے اس بندے کو اپنی رحمت سے داخل جنت کردیا ہے 

تو ھم سب بھی اپنے اپنے بارے میں غور کرٸیں کے کیا کوٸی ھم میں ایسا ہے جو اپنے ایمان اور اعمال کے بل بوتے پر اپنے روزے نماز اپنے ذھد و تقوی کی بنیاد پر یا اگر کسی نے ہزاروں سال عبادت کی ہو تو وہ یہ دعوی کرے کے میں اللہ کی رضا اور جنت کا حق دار ہوں یقین نہیں اگر اللہ اپنے عدل انصاف سے حساب لینے پر آجاٸے تو شایدکوٸی ہی ہوگا جو بچ سکے گا اے اللہ ھم تیری بارگاہ میں عرض کرتے ہیں ایام حج کا واسطہ دیتے ہیں اللہ اکبر اور لبیک اللھم لبیک کی لگتی صداوں کا واسطہ دیتے ہیں جبل نور جبل توبہ کا واسطہ دیتے ہیں ھم گناہ گاروں سیاہ کاروں کا حساب نہ لینا بلکہ اپنی رحمت کے وسیع دریا میں ھمیں بھی ڈبوکر اپنی رحمت کا شفاف پانی عطا فرمادینا اور ایک لمحہ کے لٸے بھی داخل نار نہ کرنا اپنے پیارے نبی رحمتہ للعالیمن کی رحمت سے ھم پر بھی اپنی کی بارش برسادینا آمین یا رب رحیم کریم 

                    Translation In English


Once the Companions (may God bless him and grant him peace) were sitting in the company of the beloved master (peace be upon him).  There will be someone who will stay in hell for a thousand years and one day it will happen that Gabriel (peace be upon him) will be flying over hell.  You will be amazed at how one who is called by the name of Allah has been cast into Hell.

 Then Gabriel raised his head from prostration and brought this servant to me and brought him to my court.  While you know Hell the way a mother knows her child, you will still ask Gabriel that Hell has just breathed a sigh of relief to differentiate between stone, fire, iron and man.  It is difficult, so I could not bring this servant Gabriel (peace be upon him). Then they will come to the Lord and prostrate and tell the whole story. Allah Almighty will say: O Gabriel, raise your head and go.  Tell me and bring it to me

Gabriel goes and tells the master the address of the place, then the master brings out this servant, hands him over to Gabriel, and Gabriel brings this servant before the Most Gracious, then Allaah asks this servant, “O My slave!  Why is he calling me in Hell? He said: O Allah! Though I was admitted to Hell, the hope of Your Mercy was still with me: You are the Most Merciful Lord and I will call you to Hell.  And that is why I have come out of Hell by Your Mercy. Allah will say: "Were you not a believer? Did not My Messenger and His Messenger come to you? Did they not recite to you My Signs?"  Why did he commit such and such a sin?

The humble servant will say: O you who believe in my Lord, your Messenger (peace be upon him) also came and recited your verses but my soul made me sin. I wronged myself and fell into hell but hope for your mercy.  It remained in my heart and I kept calling you or Hanan or Manan and today you have given me a presence in your court and you have taken me out of hell or Allah has forgiven me with His mercy and has mercy on me then Allah's mercy  He will come and say, 'O angels, bear witness that I have admitted this servant to Paradise by My Mercy.'

So let us all consider ourselves, is there anyone among us who, on the basis of his faith and deeds, fasts and prays on the basis of his piety and piety, or if someone has worshiped for thousands of years, he should claim this?  I am entitled to the pleasure of Allah and Paradise. I am not sure. If Allah comes to reckon with His justice, then there will be only one who will be saved. O Allah, we submit to You.  Jabal Noor Jabal represents the sound of repentance Jabal Noor Jabal repentance We do not take account of the sinful dark deeds but drown us in the vast river of His mercy and give us the clear water of His mercy and enter even for a moment  Don't be angry.

May the rain of your mercy fall on us with the mercy of your beloved Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him). Amen or the Most Gracious Lord.

طالب دعا

محمد عظیم شاہ یوسفی قادری

   ٧ ذوالحجہ ١٤٤٣

2022

جنات کی ہم نشینی کے نقصانات

  شیخ اکبر نے فتوحات مکیہ میں جنات کی ہم نشینی کے نقصانات  بیان کیے ہیں۔ 1. روحانی مرتبے میں تنزلی جنات کی صحبت اختیار کرنے والا شخص اُن عار...