Thursday, 7 May 2026

حضرت سید مولانا نعیم اشرف اشرفی الجیلانی رحمتہ اللہ علیہ



حضرت سید مولانا نعیم اشرف اشرفی الجیلانی رحمتہ اللہ علیہ

حضرت سید نعیم اشرف اشرفی الجیلانیؒ (المعروف بہ نعیم المشائخ اور غازیِ زماں) خانوادہِ اشرفیہ کی ایک عظیم علمی و روحانی شخصیت تھے۔ آپ کی سوانح حیات کے نمایاں نکات درج ذیل ہیں:
* ولادت با سعادت: آپ کی ولادت 19 اپریل 1925ء (مطابق 1343ھ) کو قصبہ جائس، ضلع رائے بریلی (یو پی، انڈیا) میں اپنے نانا علامہ سید محمد نقی اشرف کے ہاں ہوئی۔
* تعلیم و تربیت: آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے گھر اور جائس میں حاصل کی۔ 6 سال کی عمر میں قرآن پاک ناظرہ مکمل کر لیا تھا۔ بعد ازاں، مولانا عبدالمصطفیٰ جائسی اور دیگر جید اساتذہ سے دینی علوم کی تکمیل کی۔
* بیعت و خلافت: آپ نے اپنے نانا حضرت سید شاہ علی نقی اشرف الجیلانی سے بیعت کی اور انہی سے خلافت و اجازت حاصل کی۔

* دینی و ملی خدمات: آپ نے اپنی پوری زندگی تبلیغِ اسلام اور سنتِ نبوی کی اشاعت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ آپ نے حرمین شریفین کے کئی مبارک سفر کیے۔ آپ کو "غازیِ زماں" کا لقب آپ کی حق گوئی اور باطل کے خلاف ڈٹ جانے کی وجہ سے دیا گیا۔
* تصنیفی خدمات: آپ نے مخدوم اشرف جہانگیر سمنانیؒ کی مشہور کتاب "لطائف اشرفی" پر اہم کام کیا اور دیگر کئی علمی و اصلاحی موضوعات پر تحریریں چھوڑیں۔
* سلسلہ طریقت: آپ سلسلہ عالیہ چشتیہ اشرفیہ کے عظیم پیشوا تھے اور لاکھوں مریدین و معتقدین کے روحانی رہبر تھے۔
* اولاد و جانشین: آپ کے چھ صاحبزادے اور ایک صاحبزادی ہیں۔ آپ کے بڑے صاحبزادے اور جانشین سید کلیم اشرف اشرفی ہیں، جو آپ کی درگاہ کے سجادہ نشین ہیں۔
* وصال: آپ کا وصال 6 شعبان المعظم 1433ھ (بمطابق 28 جون 2012ء) کو ہوا۔ آپ کی عمر تقریباً 88 برس تھی۔
* مزارِ اقدس: آپ کا مزارِ مبارک خانقاہ مخدوم اشرف، جائس شریف (رائے بریلی، انڈیا) میں مرجعِ خلائق ہے۔ 
 
آپ کا وصال6 شعبان المعظم 1433ھ، بمطابق 28,جون 2012ء کو ہوا، آپ کے جانشین اور صاحب زادے سید کلیم اشرف اشرفی نے آپ کا جنازہ پڑ ھایا، آپ کا مزار خانقاہ مخدوم اشرف جائس میں مر جع خلائق ہے
Web link 
https://sabirjahangirqalandar.blogspot.com/?m=1
Whatsapp Channel Link
https://whatsapp.com/channel/0029Vb7g3UA6xCSIoFiR9V45

زندہ ہے میرا نبی زندہ ہے علیہ السلام

سرکار مدینہ نبی پاک علیہ السلام کے موئے مبارک 

 


تو زندہ ہے واللہ تو زندہ ہے واللہ

میری چشم عالم سے چھپ جانے والے

چودہ سو سینتالیس سال گزر گئے   ھجری سالوں کو ھمارے پیارے آقا علیہ السلام نے گیارہ 11 ھجری میں پردہ فرمایا وصال فرمایا اللہ کی قدرت ہے سرکار مدینہ علیہ السلام کا بال بال مبارکہ جسم سے جداء ہونے کہ باوجود بھی زندہ اور حیات ہے دیکھو مسلمانوں کیسے اس موئے مبارک سے مزید بال مبارکہ کی شاخیں نکل رہی ہیں کہ میرے نبی کا رواں رواں حیات ہے جب بال مبارک کی یہ شان ہے تو حیات النبی علیہ السلام کا کیا عالم ہوگا ماشاء اللہ.ھمارے آقا علیہ السلام آج بھی اپنے ہر امتی پر نظر کرم فرماتے ہیں انکو انکی رنگ نسل قبیلے اور آباو اجداد کے ساتھ نام با نام جانتے ہیں اور جو غلامان مصطفے عاشقان سرکار مدینہ آپکی ذات مبارکہ پر درود و سلام پیش کرتے ہیں آپ انکا درود سلام خود سماعت فرماتے ہیں سبحان اللہ 

جو مردہ کہے تم کو مردہ ہے واللہ

تو زندہ ہے واللہ تو زندہ ہے واللہ میری چشم عالم سے س چھپ جانے والے

محمد عظیم شاہ یوسفی قادری چشتی فریدی صابری اشرفی 1447ھجری 2026


Whatsapp Channel Link

https://whatsapp.com/channel/0029Vb7g3UA6xCSIoFiR9V45

https://www.facebook.com/share/g/1H3XxpMgqn/




Tuesday, 5 May 2026

افضل اعمال میں ایک حج مبرور ہے

 

افضل اعمال میں ایک حج مبرور ہے

قرآن پاک کا ارشاد

اَلْحَجُّ اَشْهُرٌ مَّعْلُوْمٰتٌۚ-فَمَنْ فَرَضَ فِیْهِنَّ الْحَجَّ فَلَا رَفَثَ وَ لَا فُسُوْقَۙ-وَ لَا جِدَالَ فِی الْحَجِّؕ-وَ مَا تَفْعَلُوْا مِنْ خَیْرٍ یَّعْلَمْهُ اللّٰهُ ﳳ-وَ تَزَوَّدُوْا فَاِنَّ خَیْرَ الزَّادِ التَّقْوٰى٘-وَ اتَّقُوْنِ یٰۤاُولِی الْاَلْبَابِ(197) البقرہ 

حج چند معلوم مہینے ہیں تو جو اِن میں حج کی نیت کرے توحج میں نہ عورتوں کے سامنے صحبت کا تذکرہ ہو اورنہ کوئی گناہ ہو اور نہ کسی سے جھگڑاہو اور تم جو بھلائی کرو اللہ اسے جانتا ہے اورزادِ راہ ساتھ لے لو پس سب سے بہتر زادِ راہ یقیناپرہیزگاری ہے اور اے عقل والو!مجھ سے ڈرتے رہو۔

احادیث بخاری شریف 

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ :    سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : إِيمَانٌ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ ، قِيلَ : ثُمَّ مَاذَا ؟ ، قَالَ : جِهَادٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، قِيلَ : ثُمَّ مَاذَا ؟ ، قَالَ : حَجٌّ مَبْرُورٌ    .

نبی کریم ﷺ سے کسی نے پوچھا کہ کون سا کام بہتر ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا کہ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لانا ۔ پوچھا گیا کہ پھر اس کے بعد ؟ آپ ﷺ نے فرمایا کہ اللہ کے راستے میں جہاد کرنا ۔ پھر پوچھا گیا کہ پھر اس کے بعد ؟ آپ ﷺ نے فرمایا کہ حج مبرور ۔ صحی بخاری حدیث نمبر 1519

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، أَخْبَرَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ، أَنَّهَا قَالَتْ :    يَا رَسُولَ اللَّهِ ، نَرَى الْجِهَادَ أَفْضَلَ الْعَمَلِ ، أَفَلَا نُجَاهِدُ ؟ ، قَالَ : لَا ، لَكِنَّ أَفْضَلَ الْجِهَادِ حَجٌّ مَبْرُورٌ    .

انہوں نے پوچھا یا رسول اللہ ﷺ ! ہم دیکھتے ہیں کہ جہاد سب نیک کاموں سے بڑھ کر ہے ۔ پھر ہم بھی کیوں نہ جہاد کریں ؟ آں حضور ﷺ نے فرمایا کہ نہیں بلکہ سب سے افضل جہاد حج ہے جو مبرور ہو ۔ صحی بخاری شریف حدیث نمبر 1520

حَدَّثَنَا آدَمُ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، حَدَّثَنَا سَيَّارٌ أَبُو الْحَكَمِ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا حَازِمٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ :    مَنْ حَجَّ لِلَّهِ فَلَمْ يَرْفُثْ وَلَمْ يَفْسُقْ رَجَعَ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ    .

آپ نے فرمایا جس شخص نے اللہ کے لیے اس شان کے ساتھ حج کیا کہ نہ کوئی فحش بات ہوئی اور نہ کوئی گناہ تو وہ اس دن کی طرح واپس ہو گا جیسے اس کی ماں نے اسے جنا تھا ۔

صحی بخاری شریف حدیث نمبر 1521


محمد عظیم شاہ یوسفی قادری چشتی فریدی صابری اشرفی 1447 ھجری 2026

Web link 

https://sabirjahangirqalandar.blogspot.com/?m=1

Whatsapp Channel Link

https://whatsapp.com/channel/0029Vb7g3UA6xCSIoFiR9V45

Thursday, 23 April 2026

ہر مرض سے شفاء ضرور ملے گی


ہر مرض سے شفاء ضرور ملے گی

 کینسر ٹی بی ھیپاٹائیٹس شوگر بلڈ پریشر 

ہر وہ مرض جوسہی ہوکر نہ دےرہا ہو علاج بھی کر وا رہے ہوں مگر کوئی فائیدہ نہ ہوتا ہو بزرگان دین نے اس عمل کو  اپنے وظائف میں لکھا ہے کہ جو مرض بھی اللہ نے پیدا کیا اسکی دواء بھی پیدا فرمائی ہے جو یہ عملل کرے گا اللہ تعالی کی مرضی ہوئی تو وہ ایک ماہ میں ضرور شفاء پائے گا بزرگان دین فرماتے ہیں کہ یہ عمل انہوں نے ہزاروں لوگوں کو دیا اور تقریبا ہر انسان کو شفاء مل گئی قرآن میں انسانوں کہ لئے شفاء ہے و ننزل من القران ما ھو شفاء و رحمتہ للمؤمنین یہ عمل قران کی ایک آیت سے ہے وہ آیت ہے الا یعلم من خلق وھو اللطیف الخبیر بس ایک ٹائم بنالیں اور با وضو پہلے تین بار درود ابراھیمی اور یہ آیت بلا تعداد اخلاص و محبت سے پڑھتے جائیں پھر تین بار دورد پڑھیں اب بلا تعداد جتنی آپکی ھمت و طاقت ہو اتنی دیر پڑھیں اپنے مرض سے شفاء کو دل میں رکھئیں اور یہ مریض خود پڑھے لیٹ کر بیٹھکر جیسے آسانی ہو 

اَلَا یَعْلَمُ مَنْ خَلَقَؕ-وَ هُوَ اللَّطِیْفُ الْخَبِیْرُ۠ (14) سورہ الملک

آیت نمبر 14

محمد عظیم شاہ یوسفی قادری چشتی فریدی صابری اشرفی 1447ھجری 2026 








Saturday, 11 April 2026

گھر اچھے داموں میں فروخت ہو

 


گھر اچھے داموں میں فروخت ہو

جسکو اپنا کوئی دکان یا مکان اچھے داموں فروخت کرنی ہو اور سہی قیمت نہ ملتی ہو وہ سورہ یوسف کی آیت نمبر80کو گیارہ بار اول آخر تین بار درود ابراھیمی کے ساتھ اسی مکان اور دکان میں بیٹھکر پڑھا کرے بہت جلد اچھے داموں سودہ ہوگا

فَلَمَّا اسْتَایْــٴَـسُوْا مِنْهُ خَلَصُوْا نَجِیًّاؕ-قَالَ كَبِیْرُهُمْ اَلَمْ تَعْلَمُوْۤا اَنَّ اَبَاكُمْ قَدْ اَخَذَ عَلَیْكُمْ مَّوْثِقًا مِّنَ اللّٰهِ وَ مِنْ قَبْلُ مَا فَرَّطْتُّمْ فِیْ یُوْسُفَۚ-فَلَنْ اَبْرَحَ الْاَرْضَ حَتّٰى یَاْذَنَ لِیْۤ اَبِیْۤ اَوْ یَحْكُمَ اللّٰهُ لِیْۚ-وَ هُوَ خَیْرُ الْحٰكِمِیْنَ(80)









مرگی کے مرض سے شفاء کا دم

 


مرگی کے مرض سے شفاء کا دم

یس والقران الحکیم بحق سلم قولا من رب رحیم

جسکو بھی مرگی کا مرض ہو کہ اچانک گر کر بے ہوش ہوجاتا ہو یہ دماغ کے دو کرنٹ ہوتے ہیں جو متوازی چلتے ہیں جب یہ ڈسٹرب ہوتے ہیں بار بار یہ مرض ظاھر ہوتا ہے
اور کبھی خاندانی اور کبھی آسیب و آثرات بد روحوں کی خلل کی وجہ سے ہوجاتا ہے یہ دم کرئیں مریض پر کم از کم چالیس دن پھر انتظار کرئیں اگر اس دوران آجائے تو دوبارہ چالیس دن کرئیں انشاء اللہ تیسرے چالیس دن سے پہلے ہی اللہ پاک شفاء عطا فرما دیں گے اگر کوئی بہت مصروف روٹین رکھتا ہو تو ایک بار ہی دن میں کرے دم بھی کرے اور اسی وقت ایک گلاس شیشے کا پانی سے بھر کر ساتھ رکھے اور اس پر بھی دم کرکہ پلادیا کرے اول آخر دورد شفاء گیارہ بار پڑھے . اس عمل میں کچھ صدقہ خیرات مریض کے طرف سے ضرور کرئیں اللہ بیماری اور بلاؤں کا ٹالے گا.
یس والقران الحکیم بحق سلم قولا من رب رحیم
391بار صبح شام ماتھے پر سیدھے الٹے کان میں پڑھکر دم کرئیں
یہ دم سوکھے کمزور بچوں لاغر اور کاکڑی بچوں جنکی ہڈیاں کمزور ہوں خون بدن میں نہ ہو پیلے پڑے ہوں ان سب کو بھی بہت فائدہ کرے گا یہ دم بچوں کے لئے بھی انکی بیماریوں میں کیا جاتا ہے.

محمد عظیم شاہ یوسفی قادری چشتی فریدی صابری اشرفی پاکستان کراچی 1447ھجری شوال المکرم 

Sunday, 5 April 2026

شجرہ سلسلہ عالیہ چشتیہ فریدیہ صابریہ

 



سلسلہ عالیہ چشتیہ فریدیہ صابریہ

  حضرت محمد مصطفی 
حضرت علی ابن ابی طالب (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) *حضرت خواجہ حسن بصری (رحمتہ اللہ علیہ)
 حضرت خواجہ عبدالواحد بن زید (رحمتہ اللہ علیہ)
حضرت خواجہ فضیل بن عیاض (رحمتہ اللہ علیہ)
حضرت سلطان ابراہیم بن ادہم بلخی (رحمتہ اللہ علیہ)
حضرت خواجہ سدید الدین حذیفہ المرعشی (رحمتہ اللہ علیہ)
حضرت خواجہ امین الدین ابی ہبیرہ البصری (رحمتہ اللہ علیہ)
حضرت خواجہ ممشاد علو دینوری (رحمتہ اللہ علیہ)
 حضرت خواجہ ابو اسحاق شامی چشتی (رحمتہ اللہ علیہ)
حضرت خواجہ ابو احمد ابدال چشتی (رحمتہ اللہ علیہ)
حضرت ابو محمد بن احمد زاہد چشتی (رحمتہ اللہ علیہ)
 حضرت خواجہ ناصر الدین ابو یوسف چشتی سرمدی (رحمتہ اللہ علیہ)
 حضرت خواجہ قطب الدین مودود چشتی (رحمتہ اللہ علیہ)
حضرت خواجہ مخدوم حاجی شریف زندنی (رحمتہ اللہ علیہ)
 حضرت خواجہ عثمان ہارونی (رحمتہ اللہ علیہ)
حضرت خواجہ معین الحق والدین حسن سنجری اجمیری چشتی غریب نواز (رحمتہ اللہ علیہ)
حضرت خواجہ قطب الحق والدین بختیار اوشی کاکی (رحمتہ اللہ علیہ)
حضرت خواجہ فرید الحق والدین مسعود العالمین گنج شکر (رحمتہ اللہ علیہ)
 حضرت مخدوم علاؤ الدین علی احمد صابر کلیری (رحمتہ اللہ علیہ)
حضرت شمس الدین ترک پانی پتی (رحمتہ اللہ علیہ)
حضرت خواجہ جلال الدین کبیر الاولیاء ثالث قلندر(رحمتہ اللہ علیہ)
حضرت خواجہ شاہ نور الحق احمد عبد الحق ردولوی (رحمتہ اللہ علیہ)
حضرت خواجہ شاہ محمد عارف ردولوی(رحمتہ اللہ علیہ)
 حضرت خواجہ شاہ محمد بن عارف (رحمتہ اللہ علیہ)
حضرت خواجہ شاہ عبد القدوس گنگوہی دستگیر بیکساں مجدد صابری (رحمتہ اللہ علیہ)
حضرت خواجہ شاہ جلال الدین تھانیسری صابری (رحمتہ اللہ علیہ)
حضرت نظام الدین بلخی صابری (رحمتہ اللہ علیہ)
 حضرت شیخ ابو سعید گنگوہی صابری (رحمتہ اللہ علیہ)
حضرت خواجہ محب اللہ الہ آبادی صابری (رحمتہ اللہ علیہ)
 حضرت خواجہ شاہ محمد فیاض صابری (رحمتہ اللہ علیہ)
 حضرت خواجہ شاہ محمد حامد المکی صابری(رحمتہ اللہ علیہ)
حضرت خواجہ شاہ عضد الدین صابری (رحمتہ اللہ علیہ)
 حضرت خواجہ شاہ عبد الہادی امروہی (رحمتہ اللہ علیہ)
حضرت خواجہ شاہ عبد الباری امروہی (رحمتہ اللہ علیہ)
 حضرت خواجہ شاہ عبد الرحیم شہید الولایتی صابری (رحمتہ اللہ علیہ)
حضرت خواجہ میاں جئوشاہ نور محمد جھنجھانوی صابری (رحمتہ اللہ علیہ)
حضرت خواجہ سید برکت علی شاہ صابری (رحمتہ اللہ علیہ)
 حضرت خواجہ سید کریم شاہ صابری (رحمتہ اللہ علیہ)
حضرت خواجہ غریب شاہ چشت صابری (رحمتہ اللہ علیہ)
 حضرت خواجہ سید محمد جہانگیر شاہ چشتی فریدی صابری قلندر کمبل پوش اجمیری (رحمتہ اللہ علیہ)
حضرت خواجہ سید غلام حسین شاہ صابری (حسنی حسینی) برقی جہانگیری قلندر کمبل پوش
حضرت خواجہ سید مقصود علی شاہ صابری جہانگیری قلندر کمبل پوش بورے میاں
حضرت خواجہ سید عبد الوہاب شاہ چشتی فریدی صابری جہانگیری قلندر کمبل پوش فقیر اللہ
حضرت خواجہ محمد عظیم شاہ یوسفی قادری چشتی فریدی صابری جہانگیری قلندر کمبل پوش (جلالِ قلندر) (باحیات)

محمد عظیم شاہ یوسفی قادری چشتی فریدی صابری اشرفی جہانگیری قلندر  عرف(جلالِ قلندر)




Whats´App Channel


  

https://whatsapp.com/channel/0029Vb7g3UA6xCSIoFiR9V45

اس لنک کو کاپی کرئیں اور واٹس ایپ کے چینل کے سرچ بار میں پیسٹ کرکہ انٹر کرئیں اور چینل کو فالو کرئیں جزاک اللہ

 ا 

Wednesday, 1 April 2026

درود مفتاح الجنتہ (جنت کی چابی)

 



درود مفتاح الجنتہ
یہ درود شریف سیدنا قطب الکبیر بدر الاساتذہ شیخ محمد البکری رحمتہ اللہ علیہ سے منسوب ہے آپ وہ ہستی اور بزرگ ہیں کہ جنکو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانی کچہری محفل میں نبی پاک علیہ السلام کے حکم پر سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے عمامی باندھا تھا اور ایک بار ظاھری طور پر محمد البکری رحمتہ اللہ علیہ کی ملاقات ریاض الجنہ مدینہ میں نبی پاک علیہ السلام سے ہوئی تھی آپ رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں جو مسلمان زندگی میں ایک بار بھی محبت سے یہ درود پڑھ لے اور پھر اگر قیامت میں اسکو دوزخ میں لے جانے کا حکم ہو تو وہ قیامت کے دن اللہ کی بارگاہ میں حاضر ہونے کی اجازت مانگے اور وہاں مجھے طلب کرواکر میرا گریبان پکڑ لے کیونکہ جو مسلمان یہ درود پڑھ لیتا ہے وہ جہنم میں کبھی بھی نہیں جا سکتا.ایک بار آپکا ایک مرید جنگی حالات میں کہی غائب ہوگیا آپ کہ چاہنے والوں نے اس کے بارے میں پوچھا آپ مراقب ہوئے اور فرمایا کہ وہ زندہ ہے آجائے گا میں نے اسکو تمام جنتوں میں تلاش کیا وہ وہاں نہیں ہے کسی نے کہا کہ آپ نے دوزخ میں نہیں دیکھا تو آپ نے فرمایا میرا ہر مرید یہ درود پڑھتا ہے میرا کوئی مرید جہنم میں جاہی نہیں سکتا پھر چند دن بعد واقعی وہ مرید واپس گھر آگیا زندہ سلامت سیدی شیخ احمد بن زین دھلان مکی شافعی یہ حرم کعبہ کے امام رہے ہیں انہوں نے لکھا ہے کہ. سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی پیران پیر رحمتہ اللہ علیہ بھی اس درود مفتاح الجنتہ یعنی جنت کی چابی کے بہت مصبوط عامل تھے بہت سے عارفین نے اس درود شریف کے اسرار اور رموز بیان فرمائے اور یہ دلوں سے حجاب ظلمانی کو دور کردیتا ہے اور بہت بڑا نور کا خزانہ حاصل ہوتا ہے عارفین فرماتے ہیں اللہ تعالی عزوجل ہی اس کی راز نیاز کو بہتر جانتا ہے یہ درود مبتدی متوسط اور منتہی تینوں سالکین کہ لئے اپنے اندر راز و نیاز اور نور کے سمندر رکھتا ہے ہر ایک اپنا حصہ اس درود سے حاصل کرسکتا ہے پیران پیر کا اسکو ورد کرنا ہی اسکی عظمت اور شان کے لئے کافی ہے اور یہ درود آپ  کہ ورد میں رہا کرتا تھا.کم کھانا جسم کی سلامتی ہے گناھوں کو ترک کرنا روح کی سلامتی دورد شریف پڑھنا ایمان وقلب و روح و جسم کی سلامتی اور عروج امن کی ضمانت ہے اس درود شریف کو عام کرئیں تاکہ ہر مسلمان اس کے ورد کی برکت سے اللہ کی رحمت اور جنت کا حقدار بن سکے .
محمد عظیم شاہ یوسفی قادری چشتی فریدی صابری 
          ھجری1447   شوال المکرم 2026 مارچ 31

Tuesday, 24 March 2026

اللہ الصمد سے ہر دعا قبول ہوگی


اللہ الصمد سے ہر دعا قبول ہوگی

جسکو کوئی حاجت ہو کوئی مراد ہو کسی پریشانی میں گرفتار ہو کسی طرح کا مرض ہو جو جان نہ چھوڑتا ہو کسی پر قرض ہو اسکو ادا کرنے کہ اسباب نہ ہو جو لڑکے لڑکیاں ایجوکیشن کررہے ہوں اور پڑھائی میں کامیابی اور امتحانات میں اچھے نمبروں سے پاس ہونا چارہے ہوں میاں بیوی میں لڑئی جھگڑا ہو شوہر یا بیوی تنگ کرتی اور غصہ کرتی ہو  بچے نافرمانی کرتے ہوں کسی کو روزی میں تنگی ہو کسی نے جادو ٹونا کردیا ہو دشمن تنگ کرتے ہو لوگ بد عملیات کرتے ہوں دشمن ہر وقت نقصان پہچانے کی کوشش کرتے ہوں عرض کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو روحانیت کا طالب ہو قرب رب عزوجل چاہتا ہو وہ اس طرح عمل کرنے کا معمول بنائے انشاء اللہ سورہ اخلاص کے اس اسماء اللہ الصمد کی طاقت سے کامیاب ہوگا عمل اس طرح کرنا ہے بعد نماز مغرب یا بعد نماز عشاء اور دشمنوں کے لیے بعد نماز ظہر اور روزی رزق مال دولت کہ لئے خصوصا بعد نماز فجر کیا کرے ورنہ کبھی بھی کرسکتا ہے یہ اوقات خصوصی ہیں جو بیان ہوئے ہیں با وضو حالت میں اولا ایک بار درود شریف پڑھے گیارہ بار اللہ الصمد پڑھے پھر ایک بار درود پڑھکر اپنی شہادت کی انگلی پر دم کرے اور جائے نماز کے گرد. اس انگلی سے ایک پورا گول دائرہ بنائے اور دائرے کے اندر ہی بیٹھکر گیارہ بار درود پھر تین سو تیرہ 313 بار پوری توجہ سے اللہ الصمد گن کر پڑھے اتنی آواز سے کہ کانوں کو آواز آتی رہے پھر گیارہ بار درود شریف پڑھے اور دعا کرے اور دائرے سے باہر آجائے اور جائے نماز اٹھا للے یہ عمل پورا ہوگیا اسی طرح ہر روز عمل جاری رکھے تا حصول کامیابی بہت جلد کامیاب ہوگا.

اسکا ایک بڑا خاص وقت بھی ہے وہ جمعہ کی نماز سے پہلے کا جلدی جمعہ کی نماز کی تیاری کرے اور گھر پر ہی دو رکعت نماز نفل حاجت کے ادا کرے اور اس میں دونوں رکعتوں میں سورہ اخلاص گیارہ گیارہ بار پڑھے اور پھر پورا عمل اسی طرح پہلے دائرہ بناکر کرے دعا مانگے اور پھر نماز جمعہ کو روانہ ہوجائے اور ہر جمعہ یہی عمل جاری رکھے بہت جلد مراد پوری ہوگی اور مشکلات اور پریشانیاں ختم ہو جائیں گی.اجازت عام ہے اللہ تعالی سب مسلمانوں کو اس عمل میں کامیاب کرے.آمین یا رب رحمن رحیم کریم .

محمد عظیم شاہ یوسفی قادری چشتی فریدی صابری 1447 ھجری 2026   مارچ 23  

 

Wednesday, 18 March 2026

سورہ فاتحہ کو بسم اللہ کہ ساتھ پڑھنے کی فضیلت

 



سورہ فاتحہ کو بسم اللہ کہ ساتھ پڑھنے کی فضیلت

قرآن پاک میں ایک سورت ہے جسکو ام القرآن بھی کہتے ہیں سورت شفاء کہتے ہیں جو کچھ پورے قرآن میں ہے آسکا پورا خلاصہ اور فیض اس ایک سورہ میں موجود ہے اور پوری سورہ فاتحہ کا فیض بسم اللہ میں اور اسکے با کے نقطے میں ہے نبی پاک علیہ السلام نے فرمایا اللہ تعالی نے اس آیات کو مطب سبع مثانی یعنی سات آیات والی سورت سورہ فاتحہ کو ہر بیماری سے شفاء مفلسی کے لئے دولت اور دوزخ سے پردہ زمین میں دھسنے سورتیں بگڑنے سنگ باری کے عذاب سے بچنے کا ذریعہ بنایا ہے جب تک لوگ اسکی تلاوت پر کاربند رہیں گے .

ہر طرح کی مشکل پریشانی آزمائش امتحان تکلیف سے نجات مل جاتی ہے زمینی آسمانی بلاوں سے حادثات سے حفاظت ہوتی رہتی ہے 

یہ سب فیض جب حاصل ہوتا ہے کہ بندے کو اس پر پورا یقین اور اعتقاد ہو 

حدیث قدسی میں ہے کہ نبی پاک علیہ السلام نے فرمایا کہ سیدنا جبریل علیہ السلام نے قسم کھاکر کہا کہا کہ حضرت میکائیل نے قسم کھاکر یہ بیان کیا کہ حضرت اسرافیل نے قسم کھاکر کہا کہ اللہ نے فرمایا ایک اسرافیل علیہ السلام میں اپنی عزت و جلال و کرم کی قسم اٹھا تا ہوں کہ جو شخص بھی سورہ فاتحہ کو بسم اللہ کے ساتھ ملاکر ایک بار بھی پڑھ لے تو تم گواہ رہو میں اسکی زبان کو نہیں جلاوں گا اسکو جہنم اور قبر کہ عذاب سے پناہ دونگا اور قیامت کے عذاب سے بچالونگا اس روایت کو علامہ اسمائیل حقی رحمتہ اللہ علیہ نے اپنی کتاب روح البیان میں نقل کیا ہے 

اور چشتیہ سلسلہ میں اسکی بہت ریاضت کی جاتی ہے اور خواجگان چشت اسکی تعلیم یوں بھی فرماتے ہیں کہ اسکو چالیس بار فجر کی نماز کے فرض اور سنت کہ درمیان پڑھا جائے بسم اللہ الرحمن الرحیم الحمد للہ رب العلمین بسم اللہ کی میم کو الحمد کی لام سے ملاکر پڑھیں گے ہر جاجت بیماری پریشانی مشکل میں بزرگ فرماتے ہیں اگر چالیس روز بلا ناغہ پڑھے تو اللہ اسکو اپنا ولی بنالیتا ہے .

Tuesday, 17 March 2026

فیضان مخدوم سلطان سید اشرف جہانگیر سمنانی کچھوچھوی رحمتہ اللہ علیہ


 
فیضان مخدوم سلطان  سید اشرف جہانگیر سمنانی کچھوچھوی  رحمتہ اللہ علیہ رحمتہ اللہ علیہ

کسی بھی قسم کا خوف دھشت ڈر ہو جنات سے دشمن سے کہ کسی گھر میں جنات بد روحوں  کا وجود ہو آپ وہاں چلے گئے ہوں کسی کے اندر جسم میں داخل ہوگیا ہو یا جادوگر اور عاملین کہ بھیجے گئے جنات بار بار آ کر تنگ کرتے ہوں بربادی کرتے ہوں معاملات خراب کرتے ہوں 

یا سید اشرف جہانگیر دس من ناتواں گیر
 سرورا شاہا کریمہ دستگیرا اشرفا
حرمت روح پیمبر یک نظر کن سوئے ما
اے اشرف زماں  زمانے  مدد  نما
درہاۓبستہ راز  کلید  کرم  کشاء
اشرف نہنگ دریا دریا بسینہ دارد
دشمن ھمیشہ پر غم با ذکر تو دوست دارد 
 مائیم در جہاں کہ مشکل کشاء توئی 
 من بیکس فقیرم  حاجت  روا توئی

شیخ محقق شیخ عبد الحق دہلوی اخبار الاخیار میں فرماتے ہیں جنوں کو بھگانے کہ لئے سیدنا اشرف جہانگیر سمنانی رحمتہ اللہ علیہ کا نام ہی کافی ہے آپکی شخصیت ہی ایسی تھی اور یہ آپکی زندہ کرامت سات آٹھ سو سال بعد آج بھی ہے جب اپکا نام لیا جائے تو جنات وہاں سے دوڑ جاتے پیں بھاگ جاتے ہیں

ان اشعار و جو کافی معروف و مشہور ہیں اکثر خاندان اشرفیہ کے بزرگان اسکی اجازت عنایت فرماتے ہیں سید محمد اشرف جیلانی فردوس کالونی کراچی نے بھی اسکی اجازت دی ہے اور جب لوگوں نے بروقت اس اشعار کے ذریعہ نام مخدوم پکارا تو وہ لوگ جنات کہ شر سے محفوظ ہوگئے.

ان اشعار کو یاد کر لیں اور جب بھی کسی جناتی شر میں گرفتار ہوجائیں فورا بلند آواز سے ان اشعار کو پڑھنا شروع کرئیں جنات اور خبیث ارواح کی مجال نہ ہوگی کہ وہ اس جگہ ٹہر سکے گی اور اگر سخت گیری کرے گی تو فیض و جلال اسم مخدم سے جلا دی جائے گی یہ ایک مکمل وظیفہ ہے اس سے جنات کو جلایا بھگایا جا سکتا ہے اگر کسی پر جنات سوار ہوں اور عامل ان اشعار کا ورد کرے وہ جنات حاضری بھرئیں گے اور معافی مانگ کر جائیں گے . بس پورا یقین کہ ساتھ اجازت سے پڑھے تو کرم بالائے کرم ہوگا. بطفیل نگاہ فیضان سید مخدوم نعیم اشرف اشرفی الجیلانی انڈیا جائس شریف .

محمد عظیم شاہ یوسفی قادری چشتی فریدی صابری اشرفی. 1447  ھجری رمضان ۲۸          2026

Saturday, 14 March 2026

امیر ترین کاروباری بن جانے کا راز


 
امیر ترین کاروباری بن جانے کا راز

 حضرت سیدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے تجارت کے صرف تین اصول تھے یہ صحابہ کرام میں سب سے زیادہ امیر ترین تھے دولت کے حوالے سے وہ اتنے امیر تھے کہ انکی وفات کے بعد انکے سونے کو کلہاڑیوں سے کاٹا گیا اور کاٹنے والوں کی انگلیاں تک زخمی ہوگئی وہ اصول کیا تھے اگر آج بھی ان پر کوئی عمل کرے گا وہ کاروبار میں کامیاب اور مال میں امیر ترین ہوجائے گا

 ھمیشہ پیسوں کا لین دین کیش پر کرو فورا کیش پیمنٹ  مال دو اور اسی وقت پیسے وصول کرو کبھی نہ ادھار میں مال خریدو نہ ادھار میں مال بیچو.

 تھوڑا سا بھی منافع ملے فورا مال کو فروخت کردو زیادہ منافع کی لالچ میں مال کو کبھی نہ روک کر اپنے پاس رکھو. اسکو بولتے ہیں کے منافع کی لالچ میں مال کو ہولڈ کرکہ کبھی نہ رکھو.

 اپنے کاروباری مال اسباب کے عیب  چھپا کر کبھی نہ بیچو  جیسا ہےاسی طرععح بتاکر فروخت کرو.

محمد عظیم شاہ یوسفی قادری چشتی فریدی صابری

    رمضان 1447 ھجری   

Thursday, 12 March 2026

لڑکے کی پیدائش کی خواھش پوری ہو

 

جس کو لڑکے کی پیدائش کی خواھش ہو 
وَ بَشِّرِ الْمُؤْمِنِیْنَ بِاَنَّ لَهُمْ مِّنَ اللّٰهِ فَضْلًا كَبِیْرًا(47) 

 سورہ احزاب آیت نمبر 47 

حمل ہونے کے بعد اورایک دوماہ کے اندر اندر  بھی یہ عمل شروع کرسکتی ہے اس طرح کرے یہ آیت قران سے دیکھ لے اور سہی تلفظ اور مخارج کے ساتھ پڑھے سورہ احزاب آیت نمبر سینتالیس47

اس آیت مبارکہ کو اول آخر تین بار درود ناریہ کے ساتھ درود ناریہ عام طور پر درود کی کتابوں میں مشہور ہے اس آیت کو47 مرتبہ سات عدد لونگ پر دم کرئیں اس لونگ کے ساتھ اسکا دانہ بھی لگا ہوا ہو اچھی بڑی بڑی لونگ لیں ہر ایک لونگ پر یہ آیت 47 بار دم کرئیں عمل اس طرح شروع کرنا ہے کہ سب سے پہلے رات کو بعد نماز عشاء با وضو حالت میں قبلہ رو ہوکرجائے نماز پچھاکر دو رکعت نماز نفل حاجت پڑھے ہر رکعت میں بعد الحمد شریف کے سورہ کوثر پندرہ بار پڑھے پھر اس عمل کی قبولیت کی دعا کرے کہ یا اللہ یہ جو میں عمل کر رہی ہوں اسکی برکت سے مجھے اولاد نرینہ یعنی نیک لڑکا عطا فرما پھر یہ عمل کرئیں اور اس لونگ کو ہر رات ایک عدد دودھ میں جوش دیکر وہ دودھ نیم گرم کرکہ پی لیں وہ لونگ بھی چباکر کھالیں سات دن پورے ہونے پر جب سات لونگ ختم ہوجائیں  اسی رات دوبارہ سات لونگ پر دوبارہ وہ عمل تیار کرلیں پھر بالکل اسی طرح جس طرح پہلے عمل تیار کیا تھا نماز نفل اور دم کے سات اور اگلے سات دن پھر استعمال کرئیں اور پھر اگلے ساتویں رات کو پھر تیار کرلیں اور اگلے سات دن پھر استعمال کرئیں یہ کل اکیس دنوں کا عمل پورا ہوجائے گا . مطلب ہر روز ایک لونگ رات کو ایک کپ دودھ کے ساتھ ابال کر پینی ہے اور اکیس دن مکمل کرنے ہیں اور یہ عمل عورت کرے گی حمل ہونے کے بعد انشاء اللہ اللہ کے کرم سے نبی پاک اور پنچتن پاک کے صدقے علیھم السلام نیک سیرت لڑکا اللہ تعالی عطا فرمائے گا اور اس کے ساتھ ایک اور عمل بھی کرلے مرد جب اسکی بیوی کا حمل ہوجائے تو اپنا سیدھا ہاتھ بیوی کے پیٹ پر رکھ کر کہے کہ یا اللہ اس حمل سے ہونے والے لڑکے کا نام میں نے محمد رکھا تو قبول فرمالے انشاء اللہ اللہ اپنے فضل سے اولاد نرینہ عطا فرمائے گا آمین یا رب رحیم کریم.

پیر محمد عظیم شاہ یوسفی قادری چشتی فریدی صابری اجازت کے لئے 923122989983+ صرف  Whatsaap

Per sms kar kay ejazat len call nai karni

Wednesday, 28 January 2026

حضرت سیدنا خضر علیہ ازلسلام سے ملاقات کا طریقہ❤️


حضرت سیدنا خضر علیہ   السلام سے❤️
 ملاقات کا طریقہ❤️

جسکو یہ خواہش ہو کہ وہ سیدنا ابو العباس بلیا بن ملکان خضر علیہ السلام سے ملاقات کا شرف حاصل کرے بلکہ ان سے استفادہ ہو وہ یہ چند معمولات کی پابندی کرے تو بار بار ملاقات کا شرف اور دینی دنیاوی استفادہ ملے گا 
ایک تو وہ درود و سلام کی مشہور کتاب دلائل الخیرات کی پابندی کرے ہر روز ایک باب کی تلاوت کرے اور سیدنا خضر  علیہ السلام کی بارگاہ میں ھدیہ کرے دوسرے وہ درود خضری کی پابندی کرے صلی اللہ علی حبیبہ محمد و الہ وسلم یہ درود کثرت سے پڑھے اور خواجہ خضر علیہ السلام ک بارگاہ میں ھدیہ کرے اور تیسرے ہر روز بعد ظہر کی نماز کے عصر کی نماز کا وقت شروع ہونے سے پہلے پہلے دو رکعت نماز نفل ادا کرے اور پہلی رکعت میں بعد فاتحہ کہ قران مجید کی آخری دس آیات سے پہلی پانچ تلاوت کرے اور دوسری رکعت میں اسکے بعد والی پانچ مطلب پہلی رکعت میں سورہ الم ترکیف سورہ فیل سے  1. سورۃ الفیل، 2. سورۃ قریش، 3. سورۃ الماعون، 4. سورۃ الکوثر، 5. سورۃ الکافرون،❤️اور دوسری رکعت میں بعد فاتحہ 6۔سورہ نصر 7۔سورہ لھب تبت یدا 8۔سورہ اخلاص 9۔سورہ فلق م10۔سورہ ناس تلاوت کرے پھر سلام پھیر کر اسکا ثواب خواجہ خضر علیہ السلام کی بارگاہ میں ھدیہ کرے اور ملاقات اور فیض کی دعا کرے اور چھوتا سبوح قدوس رب ملائۃ والروح کو کم از چالیس بار ضرور ورد کرے
انشاء اللہ جو ان اعمال و وظآئف کا معمول بنائے گا ضرور سیدنا خضر علیہ السلام کرم فرمائیں گے ملاقات بھی فرمایا کرئیں کے اور فیض اور امداد بھی فرمائیں گے۔

1447ھجری شعبان  

محمد عظیم شاہ یوسفی قادری چشتی فریدی صابری کراچ پاکستان ۔رات 3 بجے

Monday, 20 October 2025

اللہ کے ذکر کے فضائل

 


اللہ کا ذکر کرنے کے فضائل

القرآن الکریم
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اذْكُرُوا اللّٰهَ ذِكْرًا كَثِیْرًا(41)
ترجمہ: کنزالعرفان  سورہ احزاب 41 آیت
اے ایمان والو! اللہ کو بہت زیادہ یاد کرو۔
الحدیث
1 حضرت عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے ، نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’کسی شخص کاکوئی عمل ایسانہیں  جو اللہ تعالیٰ کے ذکر سے زیادہ (اس کے حق میں ) اللہ تعالیٰ کے عذاب سے نجات دِلانے والاہو۔ لوگوں  نے عرض کی: کیااللہ عَزَّوَجَلَّ کی راہ میں  جہاد بھی نہیں ؟ ارشادفرمایا: اللہ تعالیٰ کی راہ میں  جہاد بھی ذکر کے مقابلے میں زیادہ نجات کا باعث نہیں  مگر یہ کہ مجاہد اپنی تلوارسے (خدا کے دشمنوں  پر) اس قدر وار کرے کہ تلوار ٹوٹ جائے۔
2 حضرت ابو درداء رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، رسول کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’کیا میں  تمہیں  ایسے بہترین اعمال نہ بتادوں  جو اللہ تعالیٰ کے نزدیک بہت ستھرے اور تمہارے درجے بہت بلند کرنے والے اور تمہارے لیے سونا چاندی خیرات کرنے سے بہتر ہوں  اور تمہارے لیے اس سے بھی بہتر ہو کہ تم دشمن سے جہاد کرکے ان کی گردنیں  مارو اور وہ تمہیں  شہید کریں  ؟صحابہ ٔکرام رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمْ نے عرض کی:جی ہاں ۔ارشاد فرمایا: ’’وہ عمل اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنا ہے۔
3 حضرت معاذ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں  کہ ایک آدمی نے حضور اقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے دریافت کیا:مجاہدین میں  سے کون اجرو ثواب میں  سب سے بڑھ کرہے ؟ارشادفرمایا’’ان میں  سے جو سب سے زیادہ اللہ تعالیٰ کویادکرنے والا ہے۔اس نے عرض کی :روزہ رکھنے والوں  میں  سے کس کا اجر سب سے زیادہ ہے ؟ارشاد فرمایا’’ان میں  سے اللہ تعالیٰ کا ذکر کثرت کے ساتھ کرنے والوں  کا۔پھر وہ نماز پڑھنے والوں ،زکوٰۃ دینے والوں ،حج کرنے والوں  اور صدقہ دینے والوں  کے بارے میں  پوچھتے رہے  تو  رسولُ اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ یہی ارشادفرماتے رہے کہ ان میں سے اللہ تعالیٰ کوزیادہ یادکرنے والے کا اجر سب سے زیادہ ہے۔ تو حضرت ابوبکرصدیق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ نے حضرت عمر رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے کہااے ابوحفص!اللہ تعالیٰ کو یاد کرنے والے سب بھلائی لے گئے۔ رسولُ اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’ہاں  (وہ بھلائی لے گئے
اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے کی40 برکات
  (1)اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنا اس کی رضاحاصل کرنے کا ذریعہ ہے ۔(2)اس کی برکت سے اللہ تعالیٰ کا قرب نصیب ہوتا ہے۔(3)معرفت ِالٰہی کے دروازے کھلتے ہیں ۔(4)ذکر کرنے والے کو اللہ تعالیٰ یاد فرماتا ہے۔ (5)یہ اللہ تعالیٰ کے عذاب سے نجات دلاتا ہے۔(6) بندے اور جہنم کے درمیان آڑ ہے۔(7)ذکر کرنے والاقیامت کے دن کی حسرت سے محفوظ ہوجاتا ہے۔(8)یہ خود بھی سعادت مند ہوتا ہے اور ا س کے ساتھ بیٹھنے والا بھی سعادت سے سرفراز ہوتا ہے۔(9)کثرت سے ذکر کرنا بدبختی سے امان ہے۔(10)کثرت سے ذکر کرنے والے بندے کو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں  افضل اور اَرفع درجہ نصیب ہو گا۔(11)سکینہ نازل ہونے اور رحمت چھا جانے کا سبب ہے۔(12) گناہوں  اور خطاؤں  کو مٹاتا ہے۔(13)اللہ تعالیٰ کے ذکر کی برکت سے بندے کا نفس شیطان سے محفوظ رہتا اور شیطان اس سے دور بھاگتا ہے ۔(14)غیبت،چغلی،جھوٹ اور فحش کلامی سے زبان محفوظ رہتی ہے۔ (15)ذِکرُ اللہ پر مشتمل کلام بندے کے حق میں  مفید ہے۔(16)ذکر دنیا میں  ،قبر میں  اور حشر میں  ذکر کرنے والے کے لئے نور ہو گا۔ (17)یہ دل سے غم اور حزن کو زائل کر دیتا ہے۔(18)دل کے لئے فرحت اور سُرُور کا باعث ہے۔ (19)دل کی حیات کا سبب ہے۔(20)دل اور بدن کو مضبوط کرتا ہے۔ (21)چہرے اور دل کو منور کرتا ہے۔ (22)دل اور روح کی غذا ہے ۔(23)دل کا زنگ دور کرتاہے۔(24)دل کی سختی ختم کردیتا ہے۔(25)بیمار دلوں  کے لئے شفا کا باعث ہے۔(26)ذکر کرنے والا زندہ کی طرح ہے اور نہ کرنے والا مردہ کی طرح ہے۔(27)ذکر آسان اور افضل عبادت ہے۔(28)ذکر کرنے سے اللہ تعالیٰ کی اطاعت پر مدد ملتی ہے۔(29)مشکلات آسان ہوتی اور تنگیاں  دور ہوتی ہیں۔(30)فرشتے ذکر کرنے والے کیلئے مغفرت طلب کرتے ہیں ۔(31)ذکر کی مجلسیں  فرشتوں  کی مجلسیں  ہیں ۔
(30)فرشتے ذکر کرنے والے کیلئے مغفرت طلب کرتے ہیں ۔(31)ذکر کی مجلسیں  فرشتوں  کی مجلسیں  ہیں ۔ (32)اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں کے سامنے ذکر کرنے والوں  کے ذریعے مباہات فرماتا ہے۔ (33)کثرت سے ذکر کرنے والا منافق نہیں  ہو سکتا۔(34)بندوں  کے دل سے مخلوق کا خوف نکال دیتا ہے۔ (35)ذکر شکر کی بنیاد ہے۔ (36)ذکر کرنارزق ملنے کا سبب ہے۔(37)ذکر میں  مشغول رہنے والا مانگنے والوں  سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی عطا پاتا ہے۔ (38)کثرت سے ذکر کرنا فلاح و کامیابی کا سبب ہے۔(39)ہمیشہ ذکر کرنے والا جنت میں  داخل ہو گا۔ (40)ذکر کے حلقے دنیا میں  جنت کے باغات ہیں ۔
طالب دعا (( پیر محمد عظیم شاہ یوسفی قادری چشتی فریدی صابری اشرفی 1447 ھجری 2025


Saturday, 14 June 2025

مرشد کے آداب مرید کہ لئے



مرشد کے آداب

* سلسلہ عالیہ  قادریہ چشتیہ فریدیہ صابریہ جہانگیریہ میں مرشدکے آداب*:

گر شیخ کھڑے ہوں تو مرید بھی کھڑے ہو جائیں اور ان کے بیٹھنے کے بعد بیٹھیں۔

مرید کو چاہیے شیخ کے سائے پر ہر گز قدم نہ رکھے۔

مرید کو اگرشیخ کی کوئ بات سمجھ نہ آئے تو بدگمانی نہ کرے بلکہ حضرت موسٰی علیہ السلام اور حضرت خضر علیہ السلام کا واقعہ یاد کرے۔

شیخ کی صحبت میں تمام وظائف اور نوافل چھوڑ دے اور انہیں کے بتائے ہوئے اذکار کرے۔

شیخ کی باتیں عام لوگوں کو نہ بتائے۔کیونکہ بعض باتیں عوام کی سمجھ سے بالاتر ہوتی ہیں۔

اپنے احوالِ باطنی شیخ کو بتائے۔

مرشد کی اولاد اور رشتہ داروں سے بھی محبت کرے۔ان کے دشمنوں کو اپنا دشمن سمجھے۔

مرشد کے ساتھ کسی معاملے میں بحث نہ کرے۔

اگر شیخ کے متعلق کوئ وسوسہ آۓ توادب کے دائرے میں رہ کر شیخ سے اپنی اصلاح کروائے اور وسوسہ دور کرے۔

تمام تر خواب شیخ کی خدمت میں عرض کرے۔

شیخ کی سختی اور ڈانٹ سے بدگمان نہ ہو۔

جس طرف شیخ بیٹھے ہوں اس طرف پاؤں نہ پھیلائے۔

بلا اجازت ان کے سامنے کھانا نہ کھائے۔

شیخ کی نشست پر نہ بیٹھے۔

شیخ کےکسی معاملے میں مداخلت نہ کرے۔جب مشورہ طلب کیا جائےتب مشورہ دے۔

جتنی ہو سکے شیخ کی مالی خدمت کرے۔

شیخ کی طرف پیٹھ نہ کرے۔

شیخ کے مصلے پر ہر گز پاؤں نہ رکھے۔

شیخ کے روبرو اور پسِ پشت یکسوئی سے رہے۔

اگر کوئ مرتبہ عطا ہو تو اسے مرشد کی توجہات کا صلہ سمجھے۔

شیخ سے ہر گز خود سبق طلب نہ کرے۔

 شیخ کے ہر حکم کو فوراً بجا لائے۔

اگر کوئ سوال ہو تو الفاظ کا چناؤ احتیاط سے کرے۔

ابوالبرق محمد عظیم شاہ یوسفی 

قادری چشتی فریدی صابری جہانگیری اشرفی(جلال قلندر کراچی


Thursday, 13 February 2025

شعبان کی 15 ویں رات اور وسعت رزق



شب برآت کا رزق کی وسعت کا عمل

شب برآت کی رات کو یہ عمل کرلیں انشاء اللہ روزی رزق میں اللہ تعالی بے پناہ اضافہ عطا فرمائے گا
پہلے پاک صاف جگہ بیٹھ کر با وضو حالت میں اول درود ابراھیمی تین بار پڑھئیں اور پھر بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھے اور سورہ اخلاص پڑھے اور جب اللہ الصمد پڑھے تو اسکو 47 بار دہرائے اور سورت مکمل کرے ہر بار بسم اللہ الرحمن الرحیم کے ساتھ پڑھے 
بس اسی طریقہ سے سورہ اخلاص کو 47 بار پڑھے 
مطلب ہر بار جب اللہ الصمد پڑھے تو اسکو 47 بار دہرائے اور سورہ بھی 47 بار پڑھ لے بس ہر بار اللہ الصمد کو 47 بار دہرانا ہے۔ آخر میں تین بار پھر درود پڑھے 
پھر کوئی بھی چیز اپنے سر سے گھماکر صدقہ کردے کچھ بھی ہو دال چاول آٹا گوشت پیسے رقم جتنی اللہ توفیق دے  وغیرہ

محمد عظیم شاہ یوسفی قادری چشتی فریدی صابری اشرفی 
1446ھجری 2025 عیسوی 14شعبان المکرم

Friday, 25 October 2024

نیکیوں کا خزانہ جنت کا حصول



             ثواب کے خزانے جنت کا داخلہ
 

قیامت تک فرشتے نیکیاں لکھتے رہیں گے قیامت میں اللہ کے ولیوں کی جماعت کے ساتھ شامل کر دیا جائے گا اور بے غم بے خوف جنت میں داخل ہوگا 

حضرت علامہ عبد الرحمن صفوری رحمتہ اللہ علیہ نے اس کو اپنی مایہ ناز تصنیف نزھتہ المجالس میں نقل کیا ہے اور اسکے علاوہ صلحاء امت اسکو بیان کرتے چلے آئیں ہیں 

عمل کچھ اس طرح ہے کہ جو مسلمان نماز فجر کے بعد جب ایک گنٹھہ گزر جائے اسکو نماز چاشت کا وقت کہتے ہیں فجر کی نماز کا وقت ختم ہونے کے 20 منٹ بعد نماز اشراق پڑھی جاتی ہے اور کم و بیش ایک ڈیڑھ گنٹھے بعد چاشت پڑھی جاتی ہے بہرحال جب چاشت کا وقت ہوجائے مثلا اگر صبح سورج 7 بجے نکل گیا اور فجر کا ٹائم ختم ہوگیا اسکے ایک گنٹھہ بعد 8 بجے چاشت کی نماز کا وقت شروع ہوگا 

وضو کرے اور بارہ رکعت نماز چاشت کی نیت کرے اور دو دو رکعت کے ساتھ بارہ رکعات پڑھے اور ہر رکعت میں سورة الفاتحہ  کے  بعد ایک بار آیتہ  الکرسی اور تین بار سورة الاخلاص پڑھے اور بعد نماز دعا کرے ۔

اسکی فضیلت یہ بیان کی گئی کہ اس عمل کرنے والے کے پاس ساتوں آسمانوں سے فرشتے اترتے ہیں ہر آسمان سے ستر ہزار فرشتے نازل ہوتے ہیں اور ہر ایک فرشتہ کے پاس سفید کاغذ اور نورانی قلم ہوتے ہیں اور وہ سب اسکی نیکیاں اور ثواب لکھنا شروع کر دیتے ہیں اور یہ فرشتے قیامت تک اس مسلمان کی نیکیاں اور ثواب لکھتے رہیں گے اور جب قیامت کا دن قائم ہوگا یہ سب فرشتے اسکی قبر پر حاضر ہونگے اور ان فرشتوں کے ہاتھوں میں لباس ہونگے اور تحائف ہونگے اس بندہ مومن کو آواز دیکر قبر اٹھائیں گے اور وہ لباس و تحائف اسکو پیش کرئیں گے اور کہیں گے چل اور بے خوف اور بے غم لوگوں میں داخل ہوجا اور جنت میں داخل ہوجا۔ الا ان اولیاء اللہ لا خوف علیھم ولاھم یحزنون اللہ کے ولیوں کو نہ کوئی خوف ہے اور نہ ہی وہ غمگین ہونگے ۔ مطلب اس بندے کو بزرگوں میں ساتھ کرکہ جنت میں داخل کیا جائے گا۔

سبحان اللہ اس قدر فضیلت والی نماز ہے اسکو زندگی میں بار تو ضرور ادا کرنا چاہئے اور اگر  اللہ توفیق دے تو ہر ہفتے یا ہر ماہ ایک بار ضرور پڑھنا چاہئے انشاء اللہ قبر و آخرت میں نیکوں کا خزانہ جمع ہوجائے گا اور جنت الفردوس میں داخلہ آسان ہوجائے گا فبای الاء ربکما تکذبان

اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کوجھٹلاو گے واقعی یہ نماز اللہ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے اتنی کم محنت پر اتنی زیادہ نیکیاں اور رحمت اللہ عزوجل عطا فرما رہا ہے اللہ تعالی ھم سب کو مرنے سے پہلے قبر و آخرت کی تیاری کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین بجاہ النبی الامین الکریم والہ واصحابہ اجمعین ۔


محمد عظیم شاہ یوسفی

قادری چشتی فریدی صابری

1446ھجری 2024 عیسوی شب جمعہ


Thursday, 24 October 2024

الخلق عیال اللہ ( مخلوق اللہ کی عیال(_زیر کفالت) ہیں)



الخلق عیال اللہ


 مخلوق اللہ کی عیال(_زیر کفالت) ہیں 

وعنه وعن عبد الله قالا: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «الخلق عيال الله فاحب الخلق إلى الله من احسن إلى عياله» . روى البيهقي الاحاديث الثلاثة في «شعب الإيمان»

ترجمہ

انس اور عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”مخلوق اللہ کی عیال (زیر کفالت) ہے، اور مخلوق میں سے وہ شخص اللہ کو زیادہ پسند ہے جو اس کی عیال سے اچھا سلوک کرتا ہے۔ “

 امام بیہقی نے تینوں احادیث شعب الایمان میں بیان کی ہیں۔ اسنادہ ضعیف جذا، رواہ البیھقی فی شعب الایمان۔

جس کو خلق خدا سے جس قدر محبت اور الفت ہوگی وہ خالق کے بھی اتنا ہی قریب ہوگا جسکو یہ معلوم کرنا ہو کہ وہ خالق کائنات کے کتنا قریب ہے وہ یہ دیکھ لے کہ اسکو خلق خدا سے کتنی محبت ہے۔

دین کے بھی تین حصے ہیں ایک حکم یعنی شریعت دوسرا عقیدہ صحی کا ہونا اور اسکے بعد سب سے اھم اخلاق 

آپکا اخلاق خلق اللہ کے ساتھ جیسا ہے آپ کا مقام اسی انداز میں رب کی بارگاہ میں ہے 

داتا صاحب کشف المحجوب میں فرماتے ہیں کہ سارے کا سارا تصوف و طریقت روحانیت دو چیزوں میں ہے ایک سفر میں travelling اور دوسرے اخلاق میں ہے

اخلاقیات میں سے یہ بھی ہے کہ جب اپنے پیر بھائی سے ملو اسکا دیدار کرو تو اس طرح کرو گویا آپ اپنے مرشد کا دیدار کر رہے ہو کیونکہ انسان کا اس دنیا میں ایک مقصد ہوتا ہے مطلب نہیں ہوتا مطلب تو جانوں کا ہوتا ہے کہ کھانا کھانا چھینا اور نسل بڑھا نا اور انسانوں کا اس دنیا میں مقصد ہوتا ہے اور وہ مقصد اعلی ہوتا ہے کہ اس دنیا میں رضا الہی ایمان کی سلامتی کا حصول جو مقصد کو لیکر چلتا ہے اسکا اخلاق خود بخود مخلوق کے ساتھ اچھا ہوجاتا ہے 

اخلاقیات یہ ہیں کہ لوگوں سے اختلاف رائے رکھو مگر ذاتی دشمنی حسد کینہ بغض نہ رکھو اگر یہ ساری چیزئیں مخلوق کے لئے بلا وجہ رکھے گا تو وہ سمجھ لے کہ اس نے روحانیت اور طریقت میں قدم ہی نہیں رکھا  جو یہ برائی دور نہ کرے وہ اس راہ سے الگ ہوجائے اور اگر رہنا ہے تو اس برائیوں کو دور کردے تیاک دے دے 

قد افلح من تذکیٰ  جس نے اپنا تذکیہ کیا اس نے فلاح پائی

فلاح کیا ہے فلاح و سلامتی قبر میں نبی پاک کی محبت اور عشق کا غلاف ہے جس میں جو بھی چھپ جائے وہ قبر و آخرت میں سلامتی پاجاتا ہے 

کسی یہودی نے مولا علی سے سوال کیا کے انسان کی حسن کی اتنی تعریف قران میں آئی مگر مرتا ہے تو کیڑے کھاجاتے ہیں یہ کیا بڑائی ہوئی آپ نے یہودی کو فرمایا یوسف علیہ السلام نے گندم کے دانوں کو انکی شاخوں کے ساتھ سات سال تک گوداموں میں رکھا وہ خراب نہیں ہوۓ کیونکہ جب گندم کو اسکی شاخوں سمیت رکھو تو وہ خراب نہیں ہوتے یہودی بولا میں انسان کا پوچھ رہا ہوں اور آپ گندم کے خوشوں کا بتارہے ہیں کہ انکو یوسف علیہ السلام نے غلاف گندم میں سات سال رکھا اور وہ خراب نہیں ہوۓ عجیب بات ہے مولا علی علیہ السلام نے فرمایا یہی تو تیرا جواب ہے ہر انسان کو کیڑے مکوڑے نہیں کھاتے نہ قبر کی مٹی کھاتی ہے اور وہ لوگ ہیں جو اپنے آپ کو نبی پاک علیہ السلام کی محبت کے غلاف میں لپیٹ لیتے ہیں اس غلاف محبت میں داخل ہوجاتے ہیں وہ بھی کیڑے مکوڑوں اور قبر کی مٹی کی خوراک نہیں بنتے 

اور اللہ کے نبی علیہ السلام کو جس پانی سے غسل دیا گیا وہ اللہ نے آسمانوں کی طرف اٹھا لیا اور وہ بادل بنکر جہاں جہاں روۓ زمین پر برسا وہاں وہاں قیامت تک مسجدئیں بن گئیں بس بندہ مومن جو فلاح پانے والا صاحب اخلاق ہوتا ہے وہ اللہ رسول عزوجل و صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں نیک جگہوں پر حاضری دیتا رہتا ہے جس میں مساجد سر فہرست ہیں وہ کوشش کرتا ہے دنیا کی ساری مساجد میں ایک بار ضرور حاضری دے الحمد للہ نبی پاک علیہ السلام کے آخری غسل کے بارش کے قطرے پوری دنیا پر جاکر برسے ہیں اور جہاں جہاں انکے نور کے قطرے گرے اور برسے ہیں وہاں وہاں انکی امت کا ایک ولی اپنی مزار میں آرام فرمارہا ہے اور اس نور اور ذکر کی برکت سے وہ جگہ جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنی ہوئی ہے اب مومن مسلمان پر ہے کے وہ نبی علیہ السلام کے غسل مبارک کے پانی سے بنی مساجد اور انکے نور سے بنے مزارات اولیاء سے کس قدر فیض حاصل کرتا ہے خلق خدا سے کس قدر پیار کرتا ہے اور اپنے اخلاق کو کس قدر بلندی پر لیجاکر قرب خدا میں بلند مرتبہ پاجاتا ہے۔

محمد عظیم شاہ یوسفی

قادری چشتی فریدی صابری

1446ھجری 2024 عیسوی


حضرت سید مولانا نعیم اشرف اشرفی الجیلانی رحمتہ اللہ علیہ

حضرت سید مولانا نعیم اشرف اشرفی الجیلانی رحمتہ اللہ علیہ حضرت سید نعیم اشرف اشرفی الجیلانیؒ (المعروف بہ نعیم المشائخ اور غازیِ زماں) خانواد...