ثواب کے خزانے جنت کا داخلہ قیامت تک فرشتے نیکیاں لکھتے رہیں گے قیامت میں اللہ کے ولیوں کی جماعت کے ساتھ شامل کر دیا جائے گا اور بے غم بے خوف جنت میں داخل ہوگا حضرت علامہ عبد الرحمن صفوری رحمتہ اللہ علیہ نے اس کو اپنی مایہ ناز تصنیف نزھتہ المجالس میں نقل کیا ہے اور اسکے علاوہ صلحاء امت اسکو بیان کرتے چلے آئیں ہیں عمل کچھ اس طرح ہے کہ جو مسلمان نماز فجر کے بعد جب ایک گنٹھہ گزر جائے اسکو نماز چاشت کا وقت کہتے ہیں فجر کی نماز کا وقت ختم ہونے کے 20 منٹ بعد نماز اشراق پڑھی جاتی ہے اور کم و بیش ایک ڈیڑھ گنٹھے بعد چاشت پڑھی جاتی ہے بہرحال جب چاشت کا وقت ہوجائے مثلا اگر صبح سورج 7 بجے نکل گیا اور فجر کا ٹائم ختم ہوگیا اسکے ایک گنٹھہ بعد 8 بجے چاشت کی نماز کا وقت شروع ہوگا وضو کرے اور بارہ رکعت نماز چاشت کی نیت کرے اور دو دو رکعت کے ساتھ بارہ رکعات پڑھے اور ہر رکعت میں سورة الفاتحہ کے بعد ایک بار آیتہ الکرسی اور تین بار سورة الاخلاص پڑھے اور بعد نماز دعا کرے ۔ اسکی فضیلت یہ بیان کی گئی کہ اس عمل کرنے والے ...
Wird o Wazaif (Rohani oh Jismani) 1443hj 18 rabi ul awal 2014 jan 19 Ejazat kay lea Whatsapp Number +923122989983
ڈاکوؤں کو اندھاکرنیوالاوظیفہ
عزت کس طرح بچی میں بھی ایک مختصر سا واقعہ لکھتی ہوں۔ یہ واقعہ مجھے سترہ رمضان 2011ء کو پیش آیا اللہ کا شکر ہے کہ ہم لوگ بچپن ہی سے نماز کے عادی ہیں میرے پانچ بچے ہیں ان دنوں میرے خاوند بیرون ملک گئے ہوئے تھے۔ رات تقریباً ایک بجے کا ٹائم تھا میں‘ میری ساس اور بچے برآمدے میں سوئے ہوئے تھے مجھے نیند نہ آئے‘ بار بار میری آنکھ کھلے‘ میں نے تقریباً پندرہ بیس دفعہ آیۃ الکرسی پڑھی اس کے بعد مجھے نیند آگئی‘ اتنے میں کسی نے زور سے میرا بازو پکڑاجب میری آنکھ کھلی تو سامنے تین حَسْبِیَ اللہُ لَا اِلٰہَ اِلَّاہُوَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَہُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیمِ ﴿توبہ۱۲۹﴾ اس آیت کی برکت سے ہماری جان اور آدمی کھڑے تھے‘ ایک تو بہت ہی قدآور اور دو اس کے ساتھ درمیانی عمر کے لڑکے کھڑے تھے ایک دم میرے منہ سے یہ آواز نکلی اے اللہ! مجھے تو ہی کافی ہے‘ کہاں تین مرد اور کہاں میں اکیلی عورت… اس آدمی نے میرے منہ پر چادر رکھی‘ میرے کندھے پر بندوق رکھی اور مجھے کہا اندر چلو‘ کمرے تک جاتے جاتے میں نے تقریباً بیس پچیس دفعہ حسبی اللہ کا ورد کرلیا تھا۔
مجھے لگتا ہے اس رات فرشتوں نے میری مدد کی اور میرے دل میں ذرا بھی خوف پیدا نہیں ہوا اور تسلی کے ساتھ میں نے انہیں ہر بات کا جواب دیا۔ انہوں نے مجھ سے الماری کی چابیاں لیںمیں نے خود اپنے ہاتھوں سے الماری کھولی‘ زیور اور رقم الماری میں سامنے پڑے ہوئے تھے‘ میں نے خود دیکھے لیکن انہیں نظر نہیں آرہے تھے‘یہ سب کیسے بچا…؟ یہ خدا ہی بہتر جانتا ہے۔ انہوں نے بہت زور لگایا تمہارے پاس زیور ہے‘ پیسے ہیں اگر نہ دیا ہم بچوں کو مار دیں گے۔ میں نے آگے سے جواب دیا اگر بچوں کی موت آج ہی لکھی ہوئی ہے تو مجھے کوئی ڈر نہیں‘ میرے اس جواب پر وہ آدمی چونک گیا اور بہت ہی ڈھیلا پڑگیا۔سب سے بڑی بات ہے کہ جان اور عزت اللہ تعالیٰ نے بچا دی۔ جب وہ ڈاکو ہمارے گھر سے گئے تو کہنے لگے کہ ہم آپ کے گھر آنا نہیں چاہتے تھے ہمیں زبردستی بھیجا گیا ہے بات دراصل یہ تھی کہ اس واردات میں ہمارے گاؤں کے دو آدمی شامل تھے جو ہمیں یہ بتانا چاہتے تھے کہ آپ کہتے ہیں کہ شوہر اللہ کی راہ میں ہو تو فرشتے اس کی حفاظت کرتے ہیں‘ ہم دیکھتے ہیں کہ فرشتے کیسے گھر کی حفاظت کرتے ہیں؟؟؟ تو میں نے دل میں کہا کہ سارا کچھ سامنے پڑا ہوا آپ کو اللہ نے اندھا کردیا‘ فرشتے ایسےحفاظت کرتےہیں۔
کچھ ہی عرصے بعد وہ لوگ پکڑے گئے انہیں اور انہیں بھیجنے والوں کو اللہ تعالیٰ نے اتنا ذلیل کیا کہ ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے خود ہی ہماری مدد کی اور ہمیں ایسے ایسے لوگ ملے اور انہوں نے ہماری مدد کی جس کے بارے میں ہم سوچ بھی نہ سکتے تھے کہ یہ لوگ بھی ہماری مدد کریں گے اب وہ جیل میں ہیں۔ وہ ذلیل ہورہے ہیں‘ اللہ تعالیٰ کی ذات بہت بڑی ہے جب اس کی ذات پر انسان مکمل بھروسہ کرلے تو دنیا کی کوئی طاقت اسے نقصان نہیں پہنچا سکتی۔۔
==================================================================-----------
جو مانگوگے ملے گا
لفظ اللہ اس برتن کی گنجائش کے بقدر لکھ کر اس کا پانی آسیب زدہ پر چھڑکیں تو
اس پر مسلط شیطان جل جاتا ہے۔
ہرنماز کے بعد سو بار پڑھنے والا صاحب باطن وصاحب کشف ہوجاتا ہے۔چھیاسٹھ بار لکھ کر دھو کر مریض کو پلانے سے اللہ تعالیٰ شفاء عطا فرماتا ہے۔ خواہ آسیب کا اثرہی کیوں نہ ہو۔٭آسیب زدہ کیلئے کسی برتن پراسم اللہ اس برتن کی گنجائش کے بقدر لکھ کر اس کا پانی آسیب زدہ پر چھڑکیں تو اس پرمسلط شیطان جل جاتا ہے۔ جو شخص اللہ کا محبت الٰہی کی وجہ سے ذکر کرے گا اور شک نہیں کرے گا وہ صاحب یقین میں سے ہوگا۔ ٭جو ہرنماز کے بعد سات بار (ھُوَاللّٰہُ الرَّحِیْمُ) پڑھتا رہے گا اس کا ایمان سلب نہیں ہوگا اور وہ شیطان کے شر سے محفوظ رہے گا۔ ٭جو شخص ایک ہزار مرتبہ یَااَللہُ یَاھُوَ پڑھے گا اس کے دل میں ایمان اور معرفت کو مضبوط کردیا جائے گا۔ جو شخص جمعہ کے دن عصر کی نماز پڑھ کر قبلہ رخ بیٹھ کر مغرب تک (یَااَللّٰہُ یَارَحْمٰنُ یَارَحِیْمُ) پڑھتا رہے گا پھر اللہ تعالیٰ سے جو چیز مانگے گا اللہ تعالیٰ اس کو عطا فرمائیں گے۔
========================================================================
یادداشت کیلئے
عمل یہ ہے: سورۂ التکویر آیت نمبر20 تا29 اکتالیس مرتبہ اول و آخر درودشریف طاق تعداد میں پڑھ کر جس شخص کی یادداشت چلی گئی ہو اس پر دم کریں انشاء اللہ دماغی توازن درست ہوجائے گااور یادداشت پہلے سے بھی بہت بہتر ہوجائے گی۔ یہ وظیفہ ہم نے کئی افراد پر آزمایا ہے اللہ نے سب کو شفا دی ہے
============================================================================================
درود شریف سے زندگی میں برکت
’’صَلَّی اللہُ عَلٰیٰ مُحَمَّد‘‘ کا معمول شروع کیا اور ہم اپنی زندگیوںمیں ہزاروں برکتیں محسوس کررہے ہیں جو پہلے نہ تھیں۔ سنتوں پر عمل کرنا آسان ہوگیا ہے جس سے زندگی بھی برکت آگئی ہے۔
میں کراچی کے علاقہ فیڈرل بی ایریا میں ایک کرائے کے مکان پر اپنی بیوی تین چھوٹے بچوں کے ساتھ رہائش پذیر ہوں۔ یہ مکان چارمنزلہ بنا ہوا ہے اور اس مکان میں سب کرائے دار ہی رہتے ہیں میں اس مکان کی سب سے ٹاپ فلور پر پورے دو سال سے رہ رہا ہوں۔ اس مکان میں بلکہ پوری عمارت میں کھٹمل بہت زیادہ ہیں۔ لازمی سی بات ہے کہ اس بلڈنگ میں رہتے رہتے ہمارے ہاں بھی بہت کھٹمل ہوگئے جو کہ بذات خود بہت بڑی مصیبت ہے (اسے وہ ہی لوگ جانتے ہیں جن کے گھروں میں یہ ہوں) ہم بہت پریشان ہوئے کہ اب کیا کریں کیونکہ یہ جہاں بھی پیدا ہوجائیں اللہ ہی ان سے جان چھڑاسکتا ہے۔ اب مسئلہ یہ تھا کہ میں گھر میں کھٹمل مار دوا بھی نہیں ڈال سکتا تھا کیونکہ میرے گھر میں ننھے منے تین بچے ہیں جو کہ ایک بہت بڑا رسک تھا۔
میرے دوسرے ساتھی جو کہ اسی عمارت میں رہتے ہیں انہوں نے مجھے بتایا کہ ہم دوائیں چھڑک چھڑک کر تھک گئے ہیں مگر کھٹمل ختم ہونے کا نام نہیں لیتے کیونکہ یہ بلڈنگ میں بہت پرانے ہیں جوکہ اتنی آسانی کے ساتھ ختم نہیں ہونگے۔ میرے دل میں اللہ کی طرف سے ایک بات آئی وہ یہ کہ میں نے باوضو ہوکر خوشبو لگاکر ادب و احترام کے ساتھ دن میں صرف 313مرتبہ درودشریف پڑھ کر اللہ کی بارگاہ میں عاجزی کے ساتھ یہ دعا کی یااللہ! اس مصیبت سے ہماری جان چھڑا۔ درود شریف کو پڑھ کر دعا مانگ کر پانی پر دم کیا‘ ساتھ منزل پڑھ کر دم کیا اور یہی پانی سپرے کی مدد سے پورے گھر میں چھڑکنا شروع کردیا ابھی صرف تین یا چار دن ہی ہوئے تھے کہ ہمارے گھرمیں اللہ نے موٹی موٹی بہت ساری چیونٹیاں بھیج دیں جو کہ عام چیونٹی کے مقابلے میں بڑی تھیں۔ یہ چیونٹیاں میرے گھر کے کونے کونے میں گھس کر تمام کھٹملوں کو کھاگئیں۔
غیبی مدد کہاں سے آئی اور کہاں چلی گئی:ان چیونٹیوں نے ہمیں ذرا برابر بھی تنگ نہیں کیا جبکہ ہم سب گھر والے زمین پر ہی اٹھتے بیٹھتے اورسوتے ہیں اب اللہ کے فضل و کرم سے ایک کھٹمل بھی باقی نہیں بچا۔ ہمارے گھر سے کھٹمل تو الحمدللہ ختم ہوگئے مگر ساتھ ہی ساتھ چیونٹیوں کی فوج بھی واپس چلی گئی ہے۔ اللہ ہی جانتا ہے اس کی وہ مخلوق کہاں سے آئی تھی ہماری غیبی امداد کیلئے اور کہاں چلی گئی۔ وہ درود شریف جو میں نے پڑھا تھا وہ درج ہے:۔اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاَنْزِلْہُ الْمَقْعَدَ الْمُقَّرَبَ عِنْدَکَ یَوْمَ الْقَیَامَۃَ۔

Comments