Skip to main content

نیکیوں کا خزانہ جنت کا حصول

              ثواب کے خزانے جنت کا داخلہ   قیامت تک فرشتے نیکیاں لکھتے رہیں گے قیامت میں اللہ کے ولیوں کی جماعت کے ساتھ شامل کر دیا جائے گا اور بے غم بے خوف جنت میں داخل ہوگا  حضرت علامہ عبد الرحمن صفوری رحمتہ اللہ علیہ نے اس کو اپنی مایہ ناز تصنیف نزھتہ المجالس میں نقل کیا ہے اور اسکے علاوہ صلحاء امت اسکو بیان کرتے چلے آئیں ہیں  عمل کچھ اس طرح ہے کہ جو مسلمان نماز فجر کے بعد جب ایک گنٹھہ گزر جائے اسکو نماز چاشت کا وقت کہتے ہیں فجر کی نماز کا وقت ختم ہونے کے 20 منٹ بعد نماز اشراق پڑھی جاتی ہے اور کم و بیش ایک ڈیڑھ گنٹھے بعد چاشت پڑھی جاتی ہے بہرحال جب چاشت کا وقت ہوجائے مثلا اگر صبح سورج 7 بجے نکل گیا اور فجر کا ٹائم ختم ہوگیا اسکے ایک گنٹھہ بعد 8 بجے چاشت کی نماز کا وقت شروع ہوگا  وضو کرے اور بارہ رکعت نماز چاشت کی نیت کرے اور دو دو رکعت کے ساتھ بارہ رکعات پڑھے اور ہر رکعت میں سورة الفاتحہ  کے  بعد ایک بار آیتہ  الکرسی اور تین بار سورة الاخلاص پڑھے اور بعد نماز دعا کرے ۔ اسکی فضیلت یہ بیان کی گئی کہ اس عمل کرنے والے ...

WIRD O WAZAIF ( Rohani Jismani amliyat)



سورۂ کہف کی آیت نمبر دس کا وظیفہ درج تھا۔ اس آیت کو صرف ایک بار تعوذ اور تسمیہ کے ساتھ دل میں قبض کی بیماری کا تصور کر کے پڑھتے ہوئے کھانے پر دم کرتا ہوں پھر کھانا شروع کرتا ہوں الحمدللہ جب سے یہ عمل کررہا ہوں مجھے قبض کے مسئلے میں 80فیصد سے زیادہ افاقہ ہوا ہے۔(محمد وقاص)
===========================================================
میں وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی﴿الضحیٰ۵﴾ والی آیت کے فضائل پڑھے تو کھلاپڑھنا شروع کردیا۔ میں نے ایک ضروری سفر پر بھی جانا تھا اور شادی بھی کرنی تھی تو جس دکان میں میں کام کرتا تھا تو انہوں نے مجھے ستر ہزار روپے دئیے کہ یہ آپ کے ہماری طرف آگئے تھے ان کا مجھے وہم و گمان میں بھی نہ تھا اور تھے میرے ہی پیسے تو اس سے میرا شادی کا مسئلہ بھی حل ہوگیا اور سفر پر بھی چلا گیا اور وہ آیت اب بھی پڑھتا ہوں تو اس کا بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔(ک،ا)
================================================================
حضرت خضر علیہ السلام سے ملاقات

ایک دفعہ مجھے مسجد نبویؐ شریف میں حضرت خضر علیہ الصلوٰۃ والسلام ملے اکثر میری ان سے ملاقات ہوتی رہتی ہےتو مجھ سے فرمانے لگے کہ یہ بتاؤ کہ روضہ اطہر کے اردگرد کتنی نہریں بہتی ہیں میں نے پوچھا جی آپ ہی راز بتادیں بجائے اس کے کہ یہ سوال میں آپ سے کروں آپ مجھ سے کررہے ہیں۔
فرمانے لگے آپ سے اس لیے کررہا ہوں کہ آپ یہ سوال مجھ سے کریں اور میں پھر آپ کو بتاؤں۔ میں نے بولا حضرت ضرور بتائیے۔ فرمانے لگے روضہ اطہر کے اردگرد جنت کی نہریں بہتی ہیں اور وہ نہریں ایسی ہیں کہ اس کا قطرہ اگر پوری دنیا میں سمندر ڈال دیا جائے تو سمندر میٹھا ہوجائے اور انسان پی لے تو انسان کو قیامت تک پیاس نہ لگے اور اللہ کے حبیب ﷺ کے روضہ اطہر کے اردگرد وہ جنت کی نہریں بہتی ہیں عام عقل انسانی انہیں نہیں دیکھ سکتیں۔
جب سلطان کے دور میں روضہ اطہر کے اردگرد کھودا گیا اور سیسے کی دیوار بچھائی گئی تو وہاں ہر بندے کو اس کھدائی میں نہیں لگایا گیا تھا‘ بڑے بڑے محدث علماء اور بڑے بڑے فقہا اور اہل اللہ کو اس کھدائی میں لگایا گیا اور سلطان نے خود اس کی نگرانی کی تھی۔ اس وقت وہ نہر سامنے آئی‘ اس وقت وہ نہر اپنے پورے جوبن کے ساتھ اور پوری مٹھاس کے ساتھ اور نہروں کی ساری شاخیں سامنے آئیں لیکن چونکہ علماء میں ‘ بزرگوں میں‘ محدثین میں وہ لوگ اس کو جانتے تھے اس لیے انہوں نے خاموشی کا اختیارکی اور اس کا کوئی اظہار نہیں کیا۔
حضرت خضر علیہ السلا م کا بتایا انمول وظیفہ
حضرت خضرعلیہ السلام فرمانے لگے اس وقت میں موجود تھا اور بھی کئی کمالات اور کرامات سامنے آئے ان میں ایک نہر بھی تھی اور پھر حضرت خضر علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا جو روضہ اطہر کے قریب خاص طور پر جہاں اصحاب صفہ ہے اس کے اردگرد بیٹھ کر جو شخص سورۂ توبہ کی آخری آیت لقد جاء کم… آخر تک ایک تسبیح روزانہ پڑھے گا تین دن‘ پانچ دن‘ سات دن‘ گیارہ دن یا اکتالیس دن دھیان اور توجہ جما کر پڑھے گا اس کی دنیا کی کوئی مشکل ہوگی حل ہوجائے گی‘ پریشانی حل ہوگی‘ غم دور ہوگا‘مقدمات ختم ہوجائیںگے‘ رزق میں برکت ہوگی بارش ہوگی‘ اولاد کی نافرمانی ختم ہوگی‘ شادی کی بندشیں دور ہوجائیں گی‘ دشمن کا خوف ختم ہوگا‘ اگر اس کے قتل کے احکامات جاری ہوگئے ہیں ختم ہوجائیں گے۔دنیا کی جو مراد لے کرآئے گا پوری ہوجائیگی۔ اس سے پہلے دو رکعات نفل پڑھے صلوٰۃ التوبہ کی نیت سے اور اپنے گناہوں کی معافی مانگ کر اللہ میری قبولیت میں جو گناہ آڑے آتے ہیں ان سب گناہوں سے معافی مانگتا ہوں۔ دو رکعات نماز صلوٰۃ التوبہ پڑھ کراس کے بعد اول و آخر سات مرتبہ درود شریف اور پھر ایک تسبیح سورۂ توبہ کی آخری آیت لقد جاء کم… پڑھے۔ اور حضرت خضر علیہ السلام نے فرمایا یہ چیز میں نے آج تک جس کو بتائی ہے اور جس نے بھی کی ہے اللہ پاک نے اس کا حیرت انگیز کمال دیا ہے۔ میں نے حضرت خضر علیہ الصلوٰۃ والسلام سےسوال کیا کہ اللہ کے نیک بندے جو شخص مدینہ منورہ نہیں آسکتا اور اس کی توفیق بھی نہیں ہے یا پھر ایسے لوگ بھی ہیں جنہوں نے ایک دفعہ حاضری دی اور پھر حاضری کی توفیق نہیں ملی وہ تو اس سعادت سے محروم رہ جائیں گے۔
اس کے بارے میں آپ کیا توجہ فرماتے ہیں تو حضرت خضر علیہ السلام فرمانے لگے: لگتا یہ ہے کہ آپ کو امت کے لوگوں کا بڑا درد اور غم ہے۔ میں نے ان سے عرض کیا ایسے ہی سمجھیں۔ فرمایا ٹھیک ہے اس کیلئے پھر آپ کو ایک حل بتاتا ہوں جو مدینہ منورہ میں حاضری دے سکیں ٹھیک ورنہ نہ آسکیں تو مدینہ منورہ میں مسجد نبوی شریف کی حاضری کی نیت اور اصحاب صفہ کی اس جگہ کی نیت کرکے یہ عمل کرلیں گے تو انشاء اللہ وہ بھی یہ تاثیر پالیں گے۔ میں ان کی بات سے خوش ہوا کہ آپ نے واقعتاً بہت اچھا حل نکالا ہے۔ میری حضرت خضر علیہ السلام سے بہت ملاقاتیں ہوئی اور ہوتی رہتی ہیں میری ہر ملاقات میں میری کوشش ہوتی ہے کہ ان سے کچھ کائنات کے راز‘ کچھ عمل‘ کچھ عملیات‘ کچھ وظائف‘ کچھ کیفیات ان سے حاصل کروں اور بہت سخی ہیں اللہ پاک ان کو جزائے خیر دے میرے ساتھ بہت شفقت فرماتے ہیں اور بہت زرہ نوازی اور مہربانی فرماتے ہیں خدا کرے سدا ان کی یہ مہربانیاں مجھ پر سدا بہار رہیں۔ آمین ثم آمین۔
====================================================================
روحوں سے ملاقات کا آسان عمل

یہ بہت بڑا راز ہے اور حقیقت ہے کہ یہ مادی زندگی جس میں ہم موجود ہیں اس میں روح ہروقت ساتھ رہتی ہے۔ روح جہاں جسم مادی کو لمحہ لمحہ کی تحریکات عطا کرتی ہے وہاں روح ’’ضمیر‘‘ کی تشکیل کرتی ہے۔ یہ ضمیر ایک آئینہ ہوتا ہے جو انسان کے شعور اور یادداشت کی شکل میں ہروقت ساتھ رہتا ہے۔ مشہور ہے کہ دلوں کا بھید اللہ تعالیٰ جانتے ہیں بے شک اللہ مالک ہے‘ خالق ہے لیکن ایک انسان اپنے دل کے بھید سے بھی بخوبی واقف ہوتا ہے۔ اس کی ’’یادداشت‘‘ اسے اس کے اعمال کی یاددلاتی رہتی ہے۔ یہ یادداشت قیامت تک اس کا پیچھا نہیں چھوڑسکتی۔انسان کی ریکارڈنگ: انسان اس زندگی میں جو کچھ کرتا ہے روح اس کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کرتی ہے۔ اسے اس طرح سمجھ لیجئے کہ اللہ تعالیٰ نے روح کے ذریعے ہر انسان کے ساتھ کیمرہ نصب کررکھا ہے وہ انسان کے اندر تمام تر خیالات اور خیالات کے نتیجے میں بننے والے اعمال وافعال کو معمولی سے معمولی حرکت کے ساتھ ریکارڈ کرتا ہے جس وقت موت کا فرشتہ ’’حضرت ملک الموت‘‘ روح قبض کرتے ہیںتو موت سے محض چند سیکنڈ پہلے یہ پورا ریکارڈ مرتے انسان کو دکھا دیا جاتا ہے۔ حالت نزع میں بھی یہی ریکارڈ چلتا ہے۔ اس ریکارڈ کو دیکھ کر مرنے والا انسان خود اپنا فیصلہ کرلیتا ہے کہ میں حقیقت میں کس مقام سے تعلق رکھتا ہوں۔ علیین کا ہوں یا سیجین کا… اور یوں مرنے کے بعد انسان کو وہی مقام حاصل ہوتا ہے جہاں وہ قیامت تک رہے گا۔ اس وقت ہمارا موضوع کشف القبور ہے اس لیے روح اور جسم کے بارے میں مختصراً عرض کرنا ضروری تھا۔ کشف کا مطلب ہے کھولنا‘ ظاہر کرنا‘ پردہ اٹھانا‘ انکشاف ہونا اور قبور لفظ قبر کی جمع ہے کشف القبور کا مطلب ہے قبور کے حجاب سے پردہ اٹھانا‘ قبر کے رازوں کو کھولنا ۔
مرنے کے بعد انسان کو قبرستان میں دفن کردیا جاتا ہے یہ قبر دراصل اعراف کا دروازہ ہوتا ہے کشف القبور‘ طالب روحانیت کی منزل ہوتی ہے۔ یہ منزل پاکر وہ اولیاء اکرام اور انبیاء عظام کی روحوں سے رابطہ کرتے ہیں اور روحانی تعلیمات حاصل کرتے ہیں۔ کشف القبور کے بارے میں رسول کریم ﷺ کی حدیث مبارکہ ہے ’’مرجاؤ مرنے سے پہلے‘‘ کشف القبور کیلئے اولیاء کرام نے مختلف اعمال وضع فرمائے ہیں کون سے اعمال صحیح ہیں ہم یہی کہیں گے کہ تمام اعمال صحیح ہیں کشف القبور کیلئے اہم ترین سبق ’’مراقبہ موت‘‘ ہوتا ہے اس کی مخصوص مشقیں اور اوراد ہوتے ہیں‘ مراقبہ موت کیلئے کسی کامل بزرگ کی رہنمائی بہت ضروری ہوتی ہے۔ آج کی نشست میں کشف القبور کا آسان عمل پیش ہے۔ یہ عمل مرد حضرات کے علاوہ خواتین بھی کرسکتی ہیں۔ آپ دعا دیجئے حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی صاحب کو جو بلاغرض و طمع کے بخل کا قلع قمع کرتے ہوئے نادر و نایاب اعمال اور طبی نسخے عبقری میں شائع فرمادیتے ہیں۔ کشف القبور کا یہ عمل میں نے 1980ء میں کیا تھا اور مجھے یہ عمل شورکوٹ کے علامہ شاد گیلانی رحمۃ اللہ علیہ مرحوم نے عطا فرمایا تھا۔ یہ عمل بالکل صحیح اور سوفیصد درست ہے۔ جو خواتین و حضرات یہ عمل کریں ان سے گزارش ہے کہ کسی قسم کی شیخی یا کبر نہ برتیں بلکہ عجز‘ خاموشی اور رازداری کو مقدم رکھیں ایسے راز ظاہر کرنا ہر ایک کا حوصلہ نہیں ہوتا۔
کشف القبور کا عمل اور طریقہ: سب سے پہلے عمل کی زکوٰۃ ادا کریں اور یہ زکوٰۃ دوبارہ ادا کریں‘ یہ عمل کسی بھی ماہ کے نئے چاند سے شروع کریں۔ خیال رہے کہ نئے چاند پر قمر درعقرب نہ ہو۔ پرہیز: عمل شروع کرنے سے تین دن پہلے (یعنی نئے چاند کی پہلی تاریخ سے تین یوم پہلے (72گھنٹے) پہلے ترک حیوانات جلالی جمالی کا پرہیز کریں۔ گوشت‘ انڈا‘ مچھلی‘ پیاز‘ لہسن‘ مولی‘ مکھن‘ گھی‘ گلے ہوئے پھل‘ امرود‘ کشتہ جات‘ ہومیو ادویات‘ انگریزی ادویات اور بازاری خوراک اور ازدواجی تعلقات سے مکمل پرہیز… یہ بھی خیال رکھیں کہ آپ زخمی حالت میں نہ ہوں۔ خوراک میں بادام‘ ناریل‘ جو‘ مکئی کی روٹی‘ گندم‘ ابلی سبزیاں‘ دالیں ابلی ہوئی کھاسکتے ہیں۔ دن میں بدستور کام کاج‘ تعلیم وغیرہ سرانجام دیں۔ پانچ وقت نماز کی پابندی‘ کسی سے غصہ نہ کریں‘ انتقام نہ لیں‘ برا بھلا نہ کہیں‘ غیبت اور الزام تراشی سے پرہیز لازم ہے۔اگر روزہ رکھیں تو بہت اچھا ہے لیکن ہر بدھ کو روزہ ضرور رکھیں۔
عمل: یاصمد اللہ الصمد۔ عمل کیلئے جگہ تنہا‘ اگربتی جلالیں‘ چاند کی پہلی تاریخ کی رات ٹھیک 12بجے (پاکستان سٹینڈرڈ ٹائم) پانچ ہزار بار شمال رخ پڑھیں‘ پھر بغیر بات کہے سوجائیں۔ پھر اگلے دن چار ہزار بار‘ تیسرے دن تین ہزار بار‘ چوتھے دن دو ہزار بار‘ پانچویں دن ایک ہزار بار‘ چھٹے دن 9سو بار‘ ساتویں دن آٹھ سو بار‘ آٹھویں دن سات سو بار‘ نویں دن چھ سو بار‘ دسویں دن پانچ سو بار‘ گیارہویں دن چارسو بار‘ بارہویں دن تین سو بار‘ تیرہویں دن دو سوبار‘ چودھویں دن ایک سو بار۔ اب مکمل ہوا۔ روزانہ عشاء کے بعد سو بار مسلسل پڑھیں ۔ اب اسی طرح اگلے ماہ کی یکم تاریخ کی رات (نئے چاند) سے اس عمل کو دوبارہ کریں۔ 14یوم مکمل کرکے روزانہ صرف 100بار پڑھنا معمول بنالیں۔ پہلے ماہ کے چودہ یوم مکمل ہونے پر ترک حیوانات کاپرہیز ختم کرسکتے ہیں البتہ دوسرے ماہ میں پھر ترک حیوانات ہوگا۔ جس جگہ عمل کریں وہاں اندھیرا ہو اور کمرے میں تصویریں وغیرہ نہ ہوں۔ جس دن آپ نے روح سے ملاقات کرنی ہے تازہ غسل کرکے رات کو بارہ بجے کسی دوست‘ عزیز کی قبر پر چلے جائیں۔ قبر کے پاؤں کی طرف بیٹھ کر ایک ہزار بار یاصمد اللہ الصمد کا ورد کریں۔ کسی قسم کی گھبراہٹ کی ضرورت نہیں۔ یہ عمل نہایت سادہ ہے کوئی نقصان نہیں ہوتا۔
مردے سے گفتگو کریں:جونہی یہ ورد مکمل ہوگا آپ کو قبر میں سے دھویں کی لاٹ اٹھتی نظر آئے گی اورپھر وہ مکمل شکل بن جائے گی۔ آپ بلاخوف السلام علیکم کہیں ادھر سے جواب آئے گا۔ تو مزید گفتگو کریں۔ کوئی ایسی بات ہرگز نہ پوچھیں کہ اس کی دلآزاری ہو۔ جب مزید گفتگو نہ کرنی ہو تو آپ اسے کہہ دیجئے کہ جب آئندہ یہ عمل پڑھوں تو آپ فوراً آجائیے گا۔ ابھی آپ تشریف لے جائیں۔ سال دو سال کی مسلسل پریکٹس کے بعد اس عمل سے روحیں گھر پر تشریف لانا شروع کرتی ہیں۔
احتیاط و انتباہ: یہ عمل نمازی‘ پرہیزگار لوگ اور سادہ مزاج خواتین و حضرات ضرور کریں۔ البتہ جو لوگ سودی کاروبار کرتے ہیں رشوت‘ انشورنس‘ شراب‘ سگریٹ یا نشہ کے عادی یا جن کے مزاج میں ترش روئی اور غصہ ہو اور وہ جو گھروں میں اسلحہ رکھتے ہیں یہ عمل نہ کریں۔
---------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------====+++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++
ایک نسخہ تلی کی خرابی کیلئے مخلوق خدا کی خدمت اور رضائے الٰہی کیلئے پیش کررہا ہوں جو کہ سوفیصد مجرب ہے۔ حکیم جالی نوس کا قول ہے کہ تلی جتنی چھوٹی ہوگی اتنا ہی بدن موٹا اور تندرست ہوگا بڑی تلی ہونے سے بدن لاغر اور کمزور ہوتا ہے۔ تلی کا بڑھ جانا یا ورم ہونا دنیا کے لطف سے محروم کردیتا ہے۔ بعض حکماء نے اس کے علاج کیلئے انجیر کا اچار مفید قرار دیا ہے مگر ایوب صاحب نے دارچینی کا سفوف بتایا ہے جو انہوں نے ایک بزرگ حکیم سے حاصل کیا ہے۔ دارچینی کا سفوف کرلیں۔ انڈا فرائی کرکے اس پرا یک یا دو چٹکی دارچینی کا سفوف چھڑک کر ناشتہ میں کھالینے سے تلی کی ہر بیماری ختم ہوجاتی ہے۔کچھ عرصہ پابندی سےکریں۔
==================================================================
گردے اور پتھری کا روحانی آزمودہ علاج
اول و آخر درود پاک 7 مرتبہ آیۃ الکرسی 7بار‘ الحمدشریف 7بار‘ آخری تین قل 3,3بار پڑھ کر دم کیا اور یہ تعویذ بنا کر دیا۔وہ تعویذ یہ ہے:۔
یاغفور یاغفور یاغفور
یاغفور یاغفور یاغفور
یاغفور یاغفور یاغفور
اللہ رب العزت نے اسے شفاء دی اب وہ خود چل کر میرے پاس آیا۔ آپ یقین کریں وہ لوگ تین بکریاں اور کچھ مرغیاں پہلے عاملوں کو دے چکے تھے اور بہت سی رقم بھی…… حالانکہ بہت ہی غریب لوگ ہیں۔ واللہ مجھے ایک روپیہ بھی کرائے کیلئے نہیں دیا مگر الحمدللہ میرے دل سے دعا ضرور نکلتی ہے کہ اللہ رب العزت نے میری لاج رکھ لی اگر میں پیسے لیتا اور اللہ شفاء نہ دیتا تو پھر میری بدنامی ضرور ہونی تھی۔
پیشاب میں رکاوٹ و پتھری کی تکلیف
پیشاب میں رکاوٹ و پتھری کیلئے روحانی عمل:٭پیشاب میں رکاوٹ اور پتھری کی تکلیف پر اصفہان کے رہنے والے شخص نے مندرجہ ذیل آیت طشتری پر لکھ کر پانی سے دھو کر پی لیا تو پیشاب ٹھیک آنے لگا اور پتھری نکل گئی۔بسم اللہ الرحمن الرحیموَّ بُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّا ۙo فَکَانَتْ ہَبَآءً مُّنْبَثًّا (الواقعہ 6,5)۔وَّ حُمِلَتِ الْاَرْضُ وَ الْجِبَالُ فَدُکَّتَا دَکَّۃً وّٰحِدَۃً (الحاقۃ 14)
٭اسی طرح اس آیت شریف کو لکھ کر اس کا پانی پینا پیشاب اور پاخانہ کی تکالیف کو بھی دورکرتا ہے۔ کلام اللہ پر یقین رکھنا لازم ہے۔وَ اِذِ اسْتَسْقٰی مُوْسٰی لِقَوْمِہٖ فَقُلْنَا اضْرِبْ سے لیکر فِی الْاَرْضِ مُفْسِدِیْنَ۔(البقرۃ 60)
٭اس مرض کیلئے سورۂ کوثر بھی اسی طرح نفع بخش ہے۔
٭سلسل بول بیماری ہے‘ پیشاب بار بار چھوٹے وقفوں سے یا قطروں کی صورت میں آتا ہے اس کے دفعیہ کیلئے ان آیات کو لکھ کر بازو یا گلے میں باندھ لیا جائے تو بحکم ربی یہ مرض زائل ہوجائیگا۔ وَ قِیْلَ یَاَرْضُ ابْلَعِیْ مَآءَکِ وَ یٰسَمَآءُ اَقْلِعِیْ وَغِیْضَ الْمَآءُ وَقُضِیَ الْاَمْرُ وَاسْتَوَتْ عَلَی الْجُوْدِیِّ وَقِیْلَ بُعْدًا لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ ﴿ھود۴۴﴾
مصیبت کے وقت کیا پڑھیں؟؟؟
(ایم ایم قریشی)
جنگ خندق میں مسلمانوں پر سخت ترین وقت آگیا تھا‘ حضور نبی کریم ﷺ بھی جنگ میں اتنے مصروف تھے کہ ایک مرتبہ آپ ﷺ کی نماز تک قضاء ہوگئی۔ صحابہ اکرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے عرض کیا یارسول اللہ ﷺ ہمارے کلیجے منہ کو آگئے ہیں‘ دشمن کی سختی اور ہیبت بے انداز ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا اس کلام کو بار بار پڑھو۔ اَللّٰھُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِنَا وَاَمِنْ رَوْعَاتِنَاترجمہ: ’’اے اللہ ! ہماری عزت آبرو کی پردہ پوشی کرنا اور ہمیں سختی سے امن عطا کرنا‘‘اللہ نے اپنے حبیب ﷺ کی برکت سے کرم کیا اور فتح نے مسلمانوں کے قدم چوم لیے۔ آپ بھی سختی کے وقت درود شریف کی شرکت سے اس کلام کو پڑھا کریں۔
٭ ہر صبح کو تین بار اسے پڑھیں گے درودشریف کی معاونت کے ساتھ تو انشاء اللہ ہر مصیبت اور الم سے حفاظت ہوگی۔
بِسْمِ اللہِ الَّذِیْ لَایَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْ ءٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآءِ وَھَوَا لسَّمِیْعُ الْعَلِیْمِ۔
٭ فرمان نبوی ﷺ ہے کہ صبح و شام قرآن حکیم کی تین آخری سورتیں یعنی تینوں قل شریف پڑھا کریں تو دن رات امن میں گزرے گا تاہم چند شرائط کا لحاظ ضروری ہے۔ فرائض و واجبات باقاعدگی سے ادا کریں۔ ہمیں ہر طرح سے گناہ سے بچنا چاہیے۔ کسی آسمانی یا زمینی مصیبت کے وقت گھروں میں اذانیں دینا پریشانی کو دور کرتی ہے۔
-------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
دیدار رسولﷺ کیلئے: اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی رُوْحِ مُحَمَّدٍ فِی الْاَرْوَاحِ وَعَلٰی جَسَدِہِ فِی لْاَجْسَادِ وَعَلٰی قَبْرِہِ فِی الْقُبُوْرِ۔ رات کو دو رکعات نماز صلوٰۃ التوبہ پڑھنے کے بعد ایک سو ایک مرتبہ پڑھنے کا معمول بنالیں انشاء اللہ بہت جلد آپ کو دیدار رسول ﷺ نصیب ہوگا۔
=============================================================================================
یرقان کا کامیاب علاج
مجھے پیلا یرقان تھا اسی دوران میرے ایک دوست نے مجھے بَڑ (برگد) نامی درخت کا نام بتایا اور اس درخت کی جڑیں پانی میں ابال کر اس کا شربت پینے کو کہا‘یہ عمل میں نے خود کچھ عرصہ کیا تو میرا پیلا یرقان ختم ہوگیا۔ میں نے جن کو بتایا اللہ نے ان کو بھی شفاء دی۔ (ملک فرقان‘ مری)
=-=-==-=-=-=-=-=-==-=-=--================================================================
حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے حضور اقدس ﷺنے فرمایا اے جبیر! کیا تمہیں یہ بات پسند ہے کہ سفر میں نکلو تو اپنے سب ساتھیوں سے بڑھ کر اچھے حال میں رہو اور سب سے زیادہ تمہارے پاس زادراہ رہے۔ حضرت جبیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیںکہ میں نے عرض کی کہ میرے ماں باپ آپﷺ پر قربان ہوں میں ضرور یہ چاہتا ہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ تم یہ پانچ سورتیں سفر میں پڑھا کرو (۱) سورۂ کافرون (۲) سورۂ نصر (۳) سورۂ اخلاص (۴) سورۂ فلق (۵) سورہ ٔناس ہر سورۃ کو بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ سے شروع کیا جائے پھر سورۂ ناس کے بعد بھی بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھی جائے اس طرح پانچ سورتیں اور چھ مرتبہ بسم اللہ شریف پڑھنی ہے۔حضرت جبیر رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ میں غنی اور زیادہ مال والا تھا جب سفر میں نکلتا تھا تو اپنے ساتھیوں میں سے سب سے زیادہ بدحال ہوجاتا تھا اور میرا زاد راہ بھی سب سے کم ہوجاتا تھا جب سے میں نے حضور اقدسﷺ سے سفر میں ان سورتوں کے پڑھنے کا علم حاصل کیا ہے برابر ان کو سفر میں پڑھتا ہوں اور سفر سے واپس آنے تک اپنے ساتھیوں میں سے سب سے زیادہ اچھے حال میں رہتا ہوں اور میرا زاد راہ بھی سب سے زیادہ رہتا ہے( ابو العلیٰ عن جبیر رضی اللہ عنہٗ)
=================================================================
استخارہ
یہ استخارہ بہت مجرب ہے، جو شخص اپنے کام کا انجام معلوم کرنا چاہتا ہے کہ اس کے حق میں یہ کام کرنا بہتر ہے یا نہیں؟ اس کو چاہیے کہ بعد نمازعشاء تازہ وضو کرکے اول تین بار درود شریف پڑھے اس کے بعد دس بار سورۂ فاتحہ پڑھے اس کے بعد گیارہ سو بار سورۂ اخلاص پڑھے‘ آخر میں تین بار درود شریف پڑھے اور پاک بستر پر داہنی کروٹ قبلہ کی طرف منہ کرکے سو جائے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اپنے کام کا انجام خواب میں دیکھ لے گا۔ اگر خواب کی تعبیر سمجھ میں نہ آئے تو کسی عالم دین سے اس کی تعبیر پوچھ لے۔
آسیب اور جن کو گھر سے بھگانا
ایک سفید کپڑا لیں اور اس کو ہلدی میں رنگ کر چالیس فیتے بنالیں اور روزانہ ایک فیتاجلائیں۔ بعد نماز عشاء جلائیں، روزانہ چالیس دن تک مسلسل بلاناغہ جلانا ہے اور اس کمرے میں فیتاجلائیں جس میںسوتے ہیں، انشاء اللہ تعالیٰ آسیب اور جن بھاگ جائے گا۔
========================================================================================================
BAY OLADI KA ELAJ

فارمولہ اچار میں ڈالنے والے میتھرے اور چھوٹی الائچی تھی‘ وہ نسخہ دراصل بواسیر کیلئے بہت مفید پایا گیا‘ مسلسل تجربات کے بعد میں نے اسے قارئین کی نظر کیا۔
نسخہ چھپنا تھا کہ اس کے انوکھے نتائج اور لاجواب رزلٹ آنا شروع ہوگئے اور مسلسل لوگوں کے تجربات و مشاہدات میں اضافہ ہوتا گیا۔ کئی لوگوں نے لکھا کہ وہ فارمولہ واقعی بواسیر کیلئے بہت لاجواب ہے اور آخری سے آخری بواسیر جس سے انسان عاجز آگیا ہو اور بواسیر خونی ہو یا بادی اس سب کیلئے بہت لاجواب اور مفید چیز ہے۔ جہاں اس نسخے کے تجربات بواسیر کیلئے سامنے آئے وہاں کچھ اور بیماریوں کیلئے بھی سامنے آئے حالانکہ اس سے پہلے میرے مشاہدات اور تجربات میں ان بیماریوں میں اس کا عمل دخل نہیں تھا بلکہ میرے تجربات میں اس کا عمل صرف اور صرف بواسیر میں تھا لیکن جب ان بیماریوں کیلئے اس کے تجربات سامنے آئے میری نظر اس نسخے کے اجزا پر گئی تو فوراً ایک بات سامنے آئی کہ واقعی ان کے اجزاء ایسے ہیں جو واقعی ان بیماریوں میں مفید ہوسکتے ہیں۔
: بے اولادی: اس دوا کے چھپنے کے بعد جو بے شمار خطوط‘ ملاقاتیں ‘ فون اور نیٹ پر ای میل کےذریعے تجربات سامنے آئے وہ یہ سامنے آئے کہ ہم نے تو اسے بواسیر کیلئے استعمال کیا تھا لیکن انوکھا فائدہ بھی عجیب ہوا کہ بے اولادی کے بے شمار مریض ایسے جو بے اولادی میں مایوس ہوچکے تھے جنہوں نے علاج کرکر اپنے آپ کو تھکا دیا تھا ان کو حیرت انگیز اس کا فائدہ ہوگیا۔
طریقہ وہی ایک پاؤ میتھرے ایک پاؤ چھوٹی الائچی سبز موٹی دونوں باریک پیس لیں ایک چمچ چائے والا صبح اور ایک چمچ شام دودھ یا پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے سپرم بالکل نل تھے اور ہم سوفیصد سپرم کے حاصل کرنے کیلئے بہت مایوس اور پریشان تھے بے اولادی سے عاجز آگئے تھے‘ لوگوں کے طعنوں نے اور تنگ کررکھا تھا اور طعنے سہتے سہتے ہمارا دل جل گیا تھا‘ کان پک گئے تھے لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ہمیں کسی دوا کا فائدہ نہ ہوا۔
آخر کار یہ دوائی جب بواسیر کیلئے استعمال کی تو کئی لوگوں کی اولاد کا سلسلہ یعنی حمل ٹھہر گیا۔ وہ خود چونک پڑےا ٓخر یہ وجہ کیا ہے لیکن جب بات سامنےا ٓئی تو پتہ چلا کہ اس کی وجہ دراصل اس نسخے کے اجزا ہیں۔ ایک صاحب نے خط لکھا اس کی چار بیٹیاں ہیں اور وہ بیٹے کے لیے بہت زیادہ مایوس بھی تھا اور پریشان بھی تھا‘ تمام علاج کرکر کے تھک گیا تھا کہیں سے علاج معالجے میں اس کو کامیابی نہ ملی۔ مجھے بواسیر تھی کئی لوگوں کو فائدہ ہوا‘ انہوں نے مجھے اس دوا کے استعمال کرنے کا پرزور مشورہ دیا جب میں نے اس دوا کو استعمال کیا تو اچانک میری بیوی کو حمل ہوگیا حالانکہ میں نے صرف پونے تین ماہ باقاعدگی سے یہ دوائی استعمال کی تھی اور اللہ جل شانہٗ نے بیٹا عطا فرمایا۔ کئی خطوط ایسے ملے جن کی اولاد نہ بیٹی اور نہ بیٹا تھا وہ بہت زیادہ مایوس ہوچکے تھے‘ انہوں نے اسی دوائی کو استعمال کیا کچھ نے تو اچانک یعنی بواسیر کیلئے استعمال کیا اور کچھ ایسے تھے جن کو بعد میں نتائج ملے اور انہوں نے خاص اولاد کیلئے استعمال کیا اور اولاد کے رزلٹ کو حیرت انگیز پایا۔
واقعی یہ دوا ایسے مردوں کیلئے جن کے اندر بانجھ پن کا مرض ہو اور ان کے سپرم اس قابل نہ ہوں جو کہ اولاد پیدا کرنے میںطاقت اور قوت سے محروم ہوں ایسے لوگ چند ماہ اعتماد سے یہ دوا استعمال کریں۔ جہاں انہیں مردانہ طاقت‘ جسمانی قوت اعصابی قوت ملے گی وہاں اولاد پیدا کرنے والے جراثیم بھی بہت زیادہ بہتر ہوں گے۔
دوسرا فائدہ : خواتین کے امراض کے سلسلے میں۔۔۔ ایسی خواتین جو پرانی کمر کے درد کی مریضہ تھیں‘ ٹانگوں اور پنڈلیوں کا درد ایسا تھا جو ہروقت انہیں رنگ برنگی گولیاں کھانے میں مصروف رکھتا تھا اور وہ رنگ برنگی گولیاں ان کے معدے جگر اور دل کو نقصان پہنچا چکی تھیں لیکن وہ مجبوری کے عالم میں رنگ برنگی گولیاں کھا رہی تھیں جب انہوں نے یہ دوائی استعمال کی تو انہیں اس کے بہت حیرت انگیز رزلٹ ملے‘ کمر کا درد‘ مہروں کا درد‘ پٹھوں کا کھچاؤ‘ اعصابی کمزوری‘ جسمانی کمزوری اور دل دماغ کی کمزوری میں انہیں ایک نئی تازگی اور نئی فرحت دی اور ان کا جسم پہلے سے زیادہ صحت مند اور تندرست ہوگیا۔ایک اچانک انوکھا فائدہ جو خواتین کے سلسلے میں سامنے آیا ایسی خواتین جن کی سرینیں اور ہپس مسلسل بڑھ رہی ہیں چلنا پھرنا اٹھنا بیٹھنا ان کیلئے محال ہوگیا ہو‘ پیٹ لٹک رہا ہو‘ ایسی خواتین اکثر حمل کے بعد اس تکلیف میں مبتلا ہوتی ہیں جو بعض ایسی ہیں جو شادی کے بعد بھی لیکن وہ کم۔۔۔
ان تمام کیلئے اس دوا کا استعمال اگر چند ماہ باقاعدگی سے کیا جائے تو اس کے بہت زبردست رزلٹ ملیں گے۔ عمومی موٹاپے کیلئے اور خاص اس موٹاپے کیلئے اس کے بہت زیادہ فوائد ملے ہیں۔خواتین کی اندرونی نسوانی بیماریاں ایام کی خرابی‘ رسولیاں سسٹ‘ اندرونی ورم‘ اندرونی انفیکشن‘ پرانے سے پرانا لیکوریا‘ پاؤں کےبل بیٹھنے سے بوجھ بنتا ہو اس میں بھی مجھے ایسے خطوط ملے ہیں جس میں اس کے فائدے لوگوں نے بہت زیادہ تسلیم کیے ہیں۔
میری ہمیشہ کوشش رہی ہے چھوٹی سے چھوٹی چیز کا فائدہ بھی ہو اسے ضرور آپ تک پہنچاتا رہوں۔
اس مضمون کے بعد اتنے طویل عرصے میں جتنے اس کے مزید فائدے اور آئے ہیں مردوں اور عورتوں کی پرانی گیس اور تبخیر بدہضمی‘ سینے کی جلن‘ پیٹ کی جلن‘ کھانا کھاتے ہی غنودگی اور کھانا کھاتے ہی طبیعت میں اکتاہٹ‘ بے زاری ان تمام تکلیفوں کیلئے یہ الائچی اور میتھرے کا مرکب نہایت مفید اورمؤثر ثابت ہوا ہے۔ بس ایک پاؤ الائچی اور ایک پاؤ میتھرے لے کر دونوں باریک پیس لیں اور ایک چمچ چائے والاصبح و شام استعمال کریں۔ آپ چاہیں تو تین دفعہ بھی لے سکتے ہیں‘ بہت لاجواب چیز ہے اور بہت صحت مند اثرات اس سے ظاہر ہوتے ہیں‘ تندرستی میں‘ صحت میں خواہ اس کا تعلق معدہ ہو‘ گیس ہو‘ تبخیر ہو‘ بھوک کا نہ لگنا ہو یا کھانا کھاتے ہی کھٹی ڈکاریں‘ جلن‘ پیٹ کا بڑھنا ان تمام بیماریوں کیلئے یہ بہت مفید ہے۔ایک اور فائدہ جو کھل کر سامنے آیا وہ مردوں کیلئے ہے ایسے مرد جن کی ازدواجی زندگی ختم ہوچکی تھی۔ میاں بیوی کے معاملات میں سرد مہری بڑھ گئی تھی حتیٰ کہ اب تک انہوں نے اپنا بستر بھی جدا کرلیا۔ کمزوری اور خاص کمزوری بڑھتے بڑھتے مرد مایوسی سے آگے نکل گیا جب یہی دوائی کچھ عرصہ استعمال کرائی گئی تو مردانہ طاقت اور مردانہ قوتیں غالب آئیں جسم میں ایک انوکھا ولولہ پیدا ہوا طبیعت میں رجحان پیدا ہوا اور جسم میں قوت اور طاقت بڑھ گئی اور انوکھی طاقت ملی۔
========================================================================================
جادو کا توڑ‘ جائز خواہش‘ بیماریوں‘ الجھنوں سے چھٹکارا
جادو ، بندشوں، نفسیاتی مسئلوں، سردرد ، جسم درد، بخار سب کیلئے یہ طریقہ علاج ہے کلونجی استعمال کرنے سے پہلے کی دم شدہ کلونجی کا تعویذ بناکر گلے میں ڈالیں پھر کلونجی استعمال کرنا شروع کریں، مگر تعویذ گلے سے کام ہونے کے بعد بھی نہ اتاریں
عمل خاص یہ عمل میں نے اپنے سے بڑی مشکلوں سے حاصل کیا اور اسے کرنے کا طریقہ اور اس عمل کی اجازت لی۔ یہ عمل کیا ہے ؟ بھید قدرت ہے حضور کے بقول انہوںنے جس کو جس مقصد کیلئے دیا وہ پورا ہوا۔ جادو کے توڑ کے لئے‘ ہر قسم کی جائز خواہش‘ ہر قسم کی بیماریوں‘ الجھنوں کیلئے ہر کام کیلئے مجرب اور آزمودہ ہے۔ یہ انتہائی تاثیر والا انتہائی زبردست عمل ہے۔
عمل خاص کا طریقہ: اس عمل کو کرنے کی اجازت مجھے میرے دادا مرحوم سے ملی تھی ، میں ہر عام و خاص کو اس عمل کی اجازت دیتا ہوں ، صرف جائزمقصد کیلئے کریں۔
(۱) پہلا کلمہ تین سو بار،(۲) اَلرَّحْمٰنُ اَلرَّحِیْمُ ایک سو بار (۳) اَلحَکَمُ اَلْعَدْلُ اکیانوے بار(۴) درود ابراہیمی ایک سو پچیس بار،(۵) چار قل دو سو بار(۶) اَلْحَمِیْدُ اَلْبَاطِنُ ساٹھ بار (۷) اَلصَّمَدُ، اَلْقَادِرُچالیس بار (۸) آیۃ الکرسی ایک سو ایک بار ۔ ایک پائو کلونجی لے لیں کلونجی کو کسی ڈھکن بند بوتل میں جس کا منہ کھلا ہو رکھ لیں۔ صبح یا رات میں سے عمل کرنے کے لئے ایک وقت مقرر کرلیں ، یعنی یا صبح کی نماز کے بعد کا وقت مقرر کرلیں یا عشاء کی نماز کے بعد کا وقت مقرر کرلیں عمل میں ناغہ نہیں ہونا چاہیے اور نماز بھی پابندی سے پڑھیں۔ پرہیز: دوران عمل لہسن، پیاز اور ترش اشیاء سے پرہیز کریں۔ عمل کے وقت باوضو رہیں۔
ایک ہفتہ تک یہ عمل جس تعداد میں لکھا ہے اس تعداد کے مطابق پورے یقین اور دھیان سے پڑھیں‘ پڑھتے وقت جس مسئلے جس بیماری کیلئے کررہے ہیں تصور میں رکھ کر پڑھیں، پڑھتے وقت کلونجی پاس رکھیں عمل پوراکرکے کلونجی پر پھونک دیں۔ عمل ایسی جگہ کریں جہاں کوئی اور نہ آئے ۔ کلونجی پر عمل پھونک کر اسے بند کردیں۔ روزانہ عمل کرکے کلونجی پر پھونک دیں جب تک عمل کے ایام پورے نہیں ہوجاتے اس وقت تک بوتل کو ایسی جگہ رکھیں جہاں سے کسی اور کے ہاتھ نہ لگ سکیں دوسروں کی پہنچ سے دور رکھیں جب عمل ایک ہفتے کاپورا ہوجائے تو اب اس کلونجی کو آپ ہر قسم کے جادو، ہر قسم کے جنات کے اثرات، بندشوں کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔
طریقہ استعمال : کسی بھی قسم کے اثرات ہوں، جادو، جسم کے درد، سر درد بخار، ہر قسم کی بندشوں، نفسیاتی الجھنوں کیلئے صبح اٹھ کر ناشتے کے بعد ایک گلاس پانی گرم ٹھنڈا جیسا آپ کی پسند ہو لےکر اپنی بیماری ہر قسم کی الجھن پریشانی ذہن میںاور تصور میں رکھ کر ایسا محسوس کریں آپ کی وہ الجھن یامسئلہ خدا کے حکم سے اس کلونجی کے استعمال سے ختم ہوچکا ہے‘ ختم ہورہا ہے اور ایک چٹکی کلونجی صبح اٹھنے کے بعد‘ ناشتے کے بعد اور ایک چٹکی رات کے کھانے کے بعد اسی طرح لیں ۔ آپ کا وہ مسئلہ وہ الجھن وہ بیماری جب مکمل ختم اور حل ہوجائے اس وقت آپ کلونجی استعمال کرنا چھوڑدیں اگر نہ بھی چھوڑیں تو کوئی حرج نہیں مگر کلونجی کا تعویذ رہنے دیں اس سے آپ ہر قسم کے جادو، بندشوں اور پریشانیوں سے خدا کے حکم سے بچیں رہیں گے تعویذ بنانے کیلئے تین چٹکی کلونجی لیں۔
جادو ، بندشوں، نفسیاتی مسئلوں، سردرد ، جسم درد، بخار سب کیلئے یہ طریقہ علاج ہے کلونجی استعمال کرنے سے پہلے کی دم شدہ کلونجی کا تعویذ بناکر گلے میں ڈالیں پھر کلونجی استعمال کرنا شروع کریں مگر تعویذ گلے سے کام ہونے کے بعد بھی نہ اتاریں جس پر جنات کے اثرات ہوںا سے بھی اس طریقے سے یہ دوا استعمال کروائیں اس کے گلے میں بھی کلونجی کا تعویذ ڈال دیں خدا کے حکم سے ٹھیک ہوگا۔
جس گھر میں گندے اثرات یا لڑائی جھگڑا میاں بیوی کی لڑائی ہو گندے اثرات ہر قسم کیلئے جنات کے اثرات کیلئے کلونجی کے تعویذ بناکر ہر کمرے کے دروازے پر گیٹ پر کمروں کے اندر ہر دیوار کے کونے میں یہ تعویذ ایک ، ایک لٹکادیں گھر کی حفاظت کے لئے بھی ایسا ہی کریں۔

Comments

Popular posts from this blog

SONs OF JOSEPH (HAZRAT YOUSUF allehe salam

Israel and the Lost Tribes: In order to find out who these Muslims Bani-Israel from Khurasan are, it would be important to critically examine the history of Israelites. Prophet Jacob (AS), or Hazrat Yaqoob (AS) in Urdu, was the son of Prophet Isaac (AS) or Ishaq in Urdu and grandson of Prophet Abraham (AS). He was popularly known by his alternate name “Israel”. All of his children were subsequently called Bani-Israel or Israelites i.e. the descendants of Israel (Jacob). Prophet Jacob (AS) had twelve sons, one of which was Prophet Joseph (AS) or Hazrat Yousuf (AS) in Urdu and Prophet Joseph (AS) had two sons. The Bani-Israel, consequently, are divided into thirteen tribes i.e. eleven from Prophet Jacob (AS) and two from Prophet Joseph (AS). The names of these sons of Jacob (AS) and Joseph (AS), which are in turn the names of the tribes of Bani-Israel, are: 1. Reuben 2. Simeon 3. Judah 4. Issachar 5. Zebulun 6. Dan 7. Naphtali 8. Gad 9. Asher 10. Levi 11. Benjamin 1...

Anbiya KAram ka Ansaab Sajra

شب برات کے بعد مغرب کے چھ نوافل

  شب برات کے نماز مغرب کے چھ نوافل   اولیا ء کرام  رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام  سے ہے کہ مغرب کے  فرض وسنَّت وغیرہ کے  بعد  چھ رَکعت نفل (نَفْ۔لْ)   دو دو رَکعت کر کے  ادا کئے جا ئیں ۔  پہلی  دو رَکعتوں سے پہلے یہ نیت کیجئے:   ’’  یا اللہ  عَزَّوَجَلَّ !ان دو رَکعتوں کی بر کت سے مجھے درازیِ عمر بالخیر عطا فرما۔ ‘‘  دوسری  دو رَکعتوں میں  یہ نیت فرمایئے:   ’’   یا   اللہ  عَزَّوَجَلَّ !ان دو رَکعتوں کی برکت سے بلاؤں سے میری حفاظت فرما۔ ‘‘   تیسری  دو رَکعتوں کیلئے یہ نیت کیجئے:   ’’   یا اللہ  عَزَّوَجَلَّ !ان دو رَکعتوں کی بر کت سے مجھے اپنے سوا کسی کا محتاج نہ کر۔ ‘‘   ان  6 رَکعتوں میں   سُوْرَۃُ الْفَاتِحَہ کے  بعد جو چاہیں وہ سورَتیں پڑھ سکتے ہیں ،  چاہیں توہر رَکعت  (رَکْ ۔عَت)   میں   سُوْرَۃُ الْفَاتِحَہ کے  بعد تین تین بار   سُوْرَۃُ الْاِخْلَاص   پڑھ لیجئے۔...