This blog provides Islamic information, provides information about Islamic historical places, Islam gives benefits, explains the methods of health and well-being, and also explains the treatment of physical and spiritual ailments. Explains the secrets of saints' breasts Email for more information and contact azeemshahyousufi@gmail.com whatsapp No calls +923122989983
Sunday, 30 April 2023
Saturday, 29 April 2023
Durood e fazal e Azeem درود فضل عظیم
wazaif ka Whatsapp number +923122989983 ijazat lay kar parhen.
اس درود شریف کو جو امتی 100 پابندی سے پڑھے گا انشا ٕ اللہ دین و دنیا کی بے شمار برکات اسکو حاصل ہوجاٸیں گی دولت رزق عزت عظمت فضل خدا دشمنوں کی شکست بزرگی ولایت نسبت ولایت حاصل ہونگی اور ایک بڑا مقام اللہ تعالی اسکو عطا فرماٸے گا
محمد عظیم شاہ یوسفی قادری
١٤٤٤ شوال 2023
Wazaif in Whatsappp Number lay kar wird karen only whatsapp No calls.
Friday, 21 April 2023
نمازحاجت لیلة الجاٸزہ شب عید الفطر Namaz e hajat
نماز حاجت ( لیلة الجاٸزہ)
شب عید الفطر
شب عید الفطر کی رات تازہ وضو کرے اور خشبو لگاٸے اور جاٸے نماز پر بیٹھکر 101 بار استغفرُ اللہَ رَبی کہے پھر دو رکعت نماز حاجت کی نیت کرے اور نماز شروع کرے پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد11 بار سورہ کوثر اور 11بار سورہ اخلاص پڑھے اسی طرح دوسری رکعت میں بھی بعد سورہ فاتحہ کے 11بار سورہ کوثر اور 11 بارسورہ اخلاص پڑھے اور نماز مکمل کرکے وہی جاٸے نماز پر ہی تین بار درود و سلام پڑھے اور 101 بار سورہ کوثر اور 101 بار سورہ اخلاص پڑھے اور پھر 450 بار دل کی گہراٸی سے حسبنا اللہ و نعم الوکیل پڑھے اور پھر تین بار درود شریف پڑھے اب دعا کرنے سے پہلے درود شریف بغیر گنے دل سے پیش کرے جتنا دل چاھے اور رب کی بارگاہ میں اس نماز کا واسطہ اور لیلة الجاٸزہ شب عید کا واسطہ دےکر جو حاجت ہو اپنے پروردگار عزوجل کی بارہ گاہ میں پیش کرے اور رو رو کر پیش کرے کے اس رات ساٸل کی جھولیاں بھر دی جاتی ہیں اور مسلمانوں کی مغفرت کی جاتی مزدوروں کو مزدوری دی جاتی ہے اور دعا سے فارغ ہوکر کچھ وقت وہی بیٹھا درود و سلام پیش کرے اب فجر کی نماز کا انتظار کرے فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد 11 بار سورہ کوثر 11 بار سورہ اخلاص اور 45 بار حسبنااللہ و نعم الوکیل پڑھ لے انشإ اللہ رب کی ذات سے امید ہے اسکی جو جو جاٸز دعاٸیں اسکے حق میں دنیوی طور پر سہی اور بہتر ہونگی جلد عطا فرمادے گا اور اخروی سب دعاٸیں مقبول فرمالے گا۔ یا اللہ ھمیں شب عید میں عبادت کرنے کی توفیق عطا فرما اور ھم پر جنت واجب فرمادے آمین بجاہ نبی و ال نبی الکریم علیھم السلام۔
محمد عظیم شاہ یوسفی قادری
١٤٤٤ ھجری ٣٠ شب رمضان 2023 اپریل 21
Thursday, 6 October 2022
Thursday, 25 August 2022
نماز حقیقی کیا ہے
نماز حقیقی کیا ہے
اصل نماز حقیقی کا مطلب کیا ہے یہ کیا ہے کیوں ہے
نماز کی اہمیت سب جانتے ہیں اس لیے بیان نہیں کروں گا
نمازِ زاھداں سجدہ سجود است
نمازِ عاشقاں ترکِ وجود است
نماز کا مطلب اگر ترکِ وجود ہے تو پھر سجدہ سجود کیا ہے یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ یہ نماز تو انبیاء نے بھی پڑھی اولیاء نے بھی طریقِ نماز سجدہ سجود ہے مگر حاصل ترکِ وجود ہےنماز یہ کہ اس کی یاد میں محو ہو جایا جائے
نماز قائم کرو میری یاد کے لیے
جب تک بندہ اس یاد کے مقام پر رہتا ہے تو وہ نماز پڑھنے کے بعد بھی ہر وقت اس کی یاد میں رہنے کی کوشش کرتا ہےا
نماز یہی ہے کہ اس کے حضور اس کی یاد میں محو اور غرق ہو جانا اس انتہا کو پہنچ جانا کہ خود کو بھول جاٸے
حضوری قلب کے بغیر نماز نہیں ہوتی مطلب قبول نہیں ہوتی۔
مولا علی کرم اللہ وجہہ کو جب تیر لگتا ہے تو فرماتے ہیں کہ جب میں نماز میں ہوں تو نکال لینا۔
واقعہِ کربلا میں امام عالی مقام لڑتے لڑتے سجدے میں چلے جاتے ہیں اور شہید ہوجاتے ہیں
بخدا خبر ندارم چو نماز می گزرام
کہ تمام شد رکوعے کہ امام شد فلانے
جب میں نماز پڑھتا ہوں خدا کی قسم مجھے
یہ نہیں معلوم رہتا کہ رکوع پورا ہوگیا یا امام کون ہے
نماز یا سجدہ یہ نہیں کہ دو چار ٹکریں مار لیں یا جا کے سیدھے کھڑے ہو گئے
بلکہ رب کے حضور سجدے میں جا کر خود کو ترک کر دینا مقامِ نیستی پہ لے آنا یہ اعتراف کر لینا کہ میں نہیں ہوں بس تو ہی تو ہے تو سجدے میں ہو لیکن تو نہ ہو اور جب تو نہ ہوگا وہ ہوگا
نماز میں احسان کے بارے میں جب جبراٸیل علیہ السلام نے سوال کیا کے احسان کیا ہے تو بنی پاک علیہ السلام نے فرمایا کے تو خدا کی عبادت اس طرح کرتو اس کو دیکھ رہا اگر اس طرح نہیں کرسکتا تو یہ کر کہ خدا تجھکو دیکھ رہا ہے یہ پوری کی پوری تصوف بیا ن کر دیا گیا کہ جب بندہ امید اور الفت اور محبت سے اسے دیکھے گا تو مشاھدہ حق حاصل ہوگا اور جب خدا اسکو دیکھ رہا ہے تو اس سے خوف خدا پیدا ہوگا اور یہ دونوں ہی تصوف کی اصل ہیں اور بندہ ان دونوں کے بیچ ہے یعنی خوف اور رجا ٕ محبت الفت سے دیدار مشاھدہ حاصل ہوگا اور خوف سے اھل تقوی ہوگا۔
اسکو ہی معراج مومن کہتے ہیں
نماز مومن کی معراج ہے
دید کی گر تلاش ہے سر کو جھکا نماز میں
دل سے خودی کو دور کر خود کو مٹا نماز میں
آئے گا تجھ کو تب نظر روئے خدا نماز میں
پہلے حسین کی طرح سر کو کٹا نماز میں
معراج ترکِ وجود ہے جس کا ابتداٸی طریق سجدہ سجود ہے لیکن ادب محبت اور شوق کے ساتھ
جب سجدے میں جائے تو وجود خود کو ترک کر دے
لوکی پنج ویلے
عاشق ہر ویلے
عوام کو یہ مقام حاصل نہیں
ان کے لیے نماز کا مطلب سجدہ کرنا ہے
جب کہ راہِ سلوک کے مسافر کے لیے قلبی حضوری لازم ہے اور وہ جب حضوری کے ساتھ نماز میں ادا کرتا ہے
وہ خود کو ترک کر لیتا ہے مقامِ نیستی میں داخل ہوجاتا ہے
اس کو دیدار اور معراج عطا ہو جاتی ہے
جب یہ کیفیت قاٸم داٸم ہوجاتی ہے تو یہ کیفیت ۵ وقت تک محدود نہیں رہتی ہر وقت ہوجاتی ہے
وہ قیام میں نہ ہوتے ہوئے بھی ہوتا ہے ، سجدے میں نہ ہوتے ہوئے بھی ہوتا ہے
گویا ظاہری نماز میں نہیں ہوتا پرنماز عشق میں ہوتا ہے نمازِ وقتی وقت پر پڑھتا ہے اور نمازِ دائمی نمازِ عشق میں ہر وقت مشغول رہتا ہے
جیسے نماز میں ہر شے کو ترک کر کے یکسو ہو کر اس کے دربار میں حاضر ہو نا ہوتا ہے اور پھر غرق ہوجانا چاہٸے بس اسی طرح عاشق کیفِ استغراق میں ہر وقت ہوتا ہے ایسے اسے نمازِ عشق نمازِ دائمی حاصل ہو جاتی ہے
کسی لمحے حق سے غافل نہیں ہوتا ہر وقت محوِ دیدارِ یار ہوتا ہے
تو وہ جو دم غافل سو دم کافر پہ پورا اتر جاتا ہے
لیکن نمازِ وقتی کے ساتھ ساتھ
نمازِ عشق کوئی اور شے نہیں
ادائے دید سراپا نیاز تھی تیری
کسی کو دیکھتے رہنا نماز تھی تیری
اذاں ازل سے ترے عشق کا ترانہ بنی
نماز اس کے نظارے کا اک بہانہ بنی
طالب دعا
محمد عظیم شاہ یوسفی قادری چشتی صابری
١٤٤٤ hj 2022
Wednesday, 24 August 2022
عاشق کی عید
" عاشق کی عید محبوب کا دیدار ہے اور یہ دیدار
اور یہ دیدار اسے دنیا میں دو مرتبہ نصیب ہوتا ہے۔
پہلی بار جب اس کی "میں" مرتی ہے،
دوسری بار جب وہ خود مرتا ہے ! "
اللہ سے بڑھکر کوٸی دوست اور ھمدرد نہیں ہے
کیونکہ وہ کوٸی سوچ اورتصور کا نام نہیں ہے بلکہ ایک
جیتی جاگتی حقیقت کا نام ہے تو جب بھی کوٸ مشکل
آجاٸے کوٸی غم ستاٸے اس سے پوری امید کے ساتھ
سوال کرٸیں اور اسکے فیصلہ آنے کا اتظار کرٸیں۔
طالب دعا
محمد عظیم شاہ یوسفی قادری
Friday, 5 August 2022
قران کی فضیلت Benefits of Tilawat e Quran
جنات کی ہم نشینی کے نقصانات
شیخ اکبر نے فتوحات مکیہ میں جنات کی ہم نشینی کے نقصانات بیان کیے ہیں۔ 1. روحانی مرتبے میں تنزلی جنات کی صحبت اختیار کرنے والا شخص اُن عار...
-
Israel and the Lost Tribes: In order to find out who these Muslims Bani-Israel from Khurasan are, it would be important to critically e...
-
شب برات کے نماز مغرب کے چھ نوافل اولیا ء کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام سے ہے کہ مغرب کے فرض وسنَّت وغیرہ کے بعد چھ رَکعت نفل (نَف...
-
The Chishty Sabiry Order 1_HAZRAT MUHAMMAD MUSTAFA (Peace be Upon Him) صلی اللہ علیہ والہ وسلم 2_Hazrat Ali Abne Abu Talib (Razi Alla...





