نماز حاجت ( لیلة الجاٸزہ)
شب عید الفطر
شب عید الفطر کی رات تازہ وضو کرے اور خشبو لگاٸے اور جاٸے نماز پر بیٹھکر 101 بار استغفرُ اللہَ رَبی کہے پھر دو رکعت نماز حاجت کی نیت کرے اور نماز شروع کرے پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد11 بار سورہ کوثر اور 11بار سورہ اخلاص پڑھے اسی طرح دوسری رکعت میں بھی بعد سورہ فاتحہ کے 11بار سورہ کوثر اور 11 بارسورہ اخلاص پڑھے اور نماز مکمل کرکے وہی جاٸے نماز پر ہی تین بار درود و سلام پڑھے اور 101 بار سورہ کوثر اور 101 بار سورہ اخلاص پڑھے اور پھر 450 بار دل کی گہراٸی سے حسبنا اللہ و نعم الوکیل پڑھے اور پھر تین بار درود شریف پڑھے اب دعا کرنے سے پہلے درود شریف بغیر گنے دل سے پیش کرے جتنا دل چاھے اور رب کی بارگاہ میں اس نماز کا واسطہ اور لیلة الجاٸزہ شب عید کا واسطہ دےکر جو حاجت ہو اپنے پروردگار عزوجل کی بارہ گاہ میں پیش کرے اور رو رو کر پیش کرے کے اس رات ساٸل کی جھولیاں بھر دی جاتی ہیں اور مسلمانوں کی مغفرت کی جاتی مزدوروں کو مزدوری دی جاتی ہے اور دعا سے فارغ ہوکر کچھ وقت وہی بیٹھا درود و سلام پیش کرے اب فجر کی نماز کا انتظار کرے فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد 11 بار سورہ کوثر 11 بار سورہ اخلاص اور 45 بار حسبنااللہ و نعم الوکیل پڑھ لے انشإ اللہ رب کی ذات سے امید ہے اسکی جو جو جاٸز دعاٸیں اسکے حق میں دنیوی طور پر سہی اور بہتر ہونگی جلد عطا فرمادے گا اور اخروی سب دعاٸیں مقبول فرمالے گا۔ یا اللہ ھمیں شب عید میں عبادت کرنے کی توفیق عطا فرما اور ھم پر جنت واجب فرمادے آمین بجاہ نبی و ال نبی الکریم علیھم السلام۔
محمد عظیم شاہ یوسفی قادری
١٤٤٤ ھجری ٣٠ شب رمضان 2023 اپریل 21
Comments