Skip to main content

نیکیوں کا خزانہ جنت کا حصول

              ثواب کے خزانے جنت کا داخلہ   قیامت تک فرشتے نیکیاں لکھتے رہیں گے قیامت میں اللہ کے ولیوں کی جماعت کے ساتھ شامل کر دیا جائے گا اور بے غم بے خوف جنت میں داخل ہوگا  حضرت علامہ عبد الرحمن صفوری رحمتہ اللہ علیہ نے اس کو اپنی مایہ ناز تصنیف نزھتہ المجالس میں نقل کیا ہے اور اسکے علاوہ صلحاء امت اسکو بیان کرتے چلے آئیں ہیں  عمل کچھ اس طرح ہے کہ جو مسلمان نماز فجر کے بعد جب ایک گنٹھہ گزر جائے اسکو نماز چاشت کا وقت کہتے ہیں فجر کی نماز کا وقت ختم ہونے کے 20 منٹ بعد نماز اشراق پڑھی جاتی ہے اور کم و بیش ایک ڈیڑھ گنٹھے بعد چاشت پڑھی جاتی ہے بہرحال جب چاشت کا وقت ہوجائے مثلا اگر صبح سورج 7 بجے نکل گیا اور فجر کا ٹائم ختم ہوگیا اسکے ایک گنٹھہ بعد 8 بجے چاشت کی نماز کا وقت شروع ہوگا  وضو کرے اور بارہ رکعت نماز چاشت کی نیت کرے اور دو دو رکعت کے ساتھ بارہ رکعات پڑھے اور ہر رکعت میں سورة الفاتحہ  کے  بعد ایک بار آیتہ  الکرسی اور تین بار سورة الاخلاص پڑھے اور بعد نماز دعا کرے ۔ اسکی فضیلت یہ بیان کی گئی کہ اس عمل کرنے والے ...

کروناوائرس کی دعائںں اور ھدایات


السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ! پیارے حبیب شفیع المذنبین عالم علوم اوّلین و آخرین علیہ وعلی آلہ الصلوۃ والتسلیمات کے فضل و کرم کے ساتھ رب سے خیر طلب کریں اور خیر کی امید بھی رکھیں. بالکل بھی گھبرانے کی ضرورت نہیں موت کا ایک وقت معین ہے، ہمیں اس موت سے کیا ڈر جو حبیب کے دیدار کے ایک اور ان دیکھے نظارے تک لے جاتی ہو.
سادات کرام کو ھدیہ، غرباء کو صدقات اور محلے داروں کا حق سمجھ کر سب کے ساتھ سخاوت کیجئے.
اپنے بچوں کے ساتھ ساتھ اپنے رشتے داروں کے غیر ذمہ دار اور بے احتیاط بچوں کی بھی فکر کریں.
لیموں کاٹ کر اس میں گرم پانی شامل کریں اور ہر گھنٹے بعد سب کو پلائیں بچوں سمیت.
بچوں کی ڈائٹ / خوراک میں روزانہ کیلے اور مالٹے لازم کیجئے. یا پھر سوہانجنا کے پتوں کا قہوہ سب پئیں. قوت مدافعت میں اضافہ کے لیے بہت مجرب ہے.
بعض ماہرین نے ادرک کا قہوہ لیمن ڈال کر پینا بھی بہتر قرار دیا ہے.
لوکل سنیٹائزر بنانے کے لیے
نیم کے پتے خوب پکا کر رکھیں،
یا پھر پھٹکڑی گرم پانی میں ڈال کر بھی جراثیم کش پانی تیار کیا جا سکتا ہے،
یا پھر بورک ایسڈ پانی میں شامل کر کے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے.
اور اسپرٹ اور آفٹر شیو بھی الکہل ہی ہے ایک چمچ سپرٹ چار چمچ پانی میں شامل کر کے بھی سنیٹائزر تیار کیا جا سکتا ہے.
سب سے بہترین جراثیم کش دوا صاف سوکھی مٹی ہے، ہاتھوں پر مٹی مل کر دھویا جا سکتا ہے،
اگر کچھ بھی میسر نہ ہو تو کم از کم گرم پانی میں نمک ڈال کر ناک اور گلہ صاف کیا جا سکتا ہے.

کرونا وائرس کے خاتمہ کے لئے
*گرم پانی کی بھاپ سر پر تولیہ ڈال کر لمبے سانسوں کے ساتھ لیں اگر پانی میں ویکس ڈال لی جائے تو بہت ہی بہتر ہے*
گرم پانی کی بھاپ کرونا کو ختم کر دیتی ہے نیز پھیپھڑوں میں موجود وائرس کو بھی ختم کرے گی اور سانس لینے میں ممد اور معاون ثابت ہو گی.
حکومتی احکامات کے مطابق اجتماعات سے اجتناب لازم ہے. ٹاول ٹشو (عام ٹشو پیپر سے ذرہ بڑا ) یا صاف رومال کے ساتھ ربڑ بینڈ سٹیپل کر کے ماسک تیار کیا سکتا ہے. باہر جانے سے قبل ماسک کا استعمال کریں. روزانہ باہر سے آتے ہی کپڑے تبدیل کریں. مکمل طور پر باوضو رہیں. ہر نماز نئے وضو کے ساتھ ادا کریں.
اور سب سے بڑھ کر
قرآن پاک کا دل سورہ یاسین شریف کی آیت مبارکہ
سلام قولا من الرب الرحیم
131 مرتبہ روزانہ صبح،
ایک تسبیح
یا حَفِیْظُ یا رَقِیْبُ
اور
بِسْمِ اللہِ الَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْ ءٌ فِی الْاَرْضِ وَ لَا فِی السَّمَآ ءِ وَ ھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ۔
(صحیح ابن ماجہ: 332/2)
تین مرتبہ،
ناد علی شریف ایک مرتبہ
اور
لی خسمۃ اطفی بہا حرالوباء الحاطمہ
المصفی و المرتضٰی وابنا ھما والفاطمہ
پانچ مرتبہ ورد کریں. اور
پیارے حبیب شفیع المذنبین رحمۃ العالمین عالم علوم اوّلین و آخرین احمد مجتبٰی حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان کے مطابق کہ کسی کو مصیبت میں مبتلا دیکھو تو یہ دعا پڑھو اللہ پاک آپ کو محفوظ رکھے گا،

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ عَافَانِیْ مِمَّا ابْتَلَاکَ بِہٖ وَفَضَّلَنِیْ عَلٰی کَثِیْرٍ مِّمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیْلًا  ؕ
(جامع ترمذی ،کتاب الدعوات باب ما یقول اذا رای مبتلی، الحدیث ۳۴۴۲)
اور یہ دوسری  دعا اپنے اور پورے خاندان پر دم کیجئے!

 " اللَّهُمَّ رَبَّ النَّاسِ أَذْهِبْ البَأْسَ، وَاشْفِ فَأَنْتَ الشَّافِي، لَا شِفَاءَ إِلَّا شِفَاؤُكَ شِفَاءً لَا يُغَادِرُ سَقَمًا"
رواه الترمذي
نیز اپنے گھروں میں روزانہ مغرب کے بعد کم از کم تین لوگ بیٹھ کر سورہ یسین شریف تین تین بار پڑھیں، درود شریف کی کثرت کیجئے. سب امت کے لئے خیر و برکت اور امن و امان کی دعا کیجئے.
معاملات میں کمی بالکل بھی نہ چھوڑئیے، زمین جائیداد اور دوسرے کا مال فوری ادا کر دیجئے کیونکہ حرام مال بیماریوں کو دعوت دیتا ہے...
معاشرے کا ایک ذمہ دار اور احساس مند شہری ہونے کا ثبوت دیجئے مریضوں کی امداد، خاندان اور محلے داروں کے لنگر اور دوائیوں کی فکر کیجئے.
اللہ پاک سب کو اپنی امان میں رکھے. آمین ثم آمین یا رب العالمین و بجاہِ نبی الروف الرحیم.

میرے پیارے مسلمان بھائیو اور بہنو!
 موجودہ حالات کے تناظر میں آج اپنے ضمیر سے یہ چند سوالات ضرور کیجئے!
دعائیں فارورڈ کرنے سے فائدہ بالکل بھی نہیں البتہ پڑھنے سے ممکن ہے! کیا ہم نے جتنی دعائیں فارورڈ کیں یہ پڑھی بھی ہیں؟

1: اس عالمی وباء کے مقابلہ میں ہر ایک پاکستانی نے اپنے طور پر کیا تیاری کی ہے؟

2: صفائی اور احتیاط کے جو ضروری اوامر بتائے جا رہے ہیں کیا آپ نے اپنا لئے؟

3: بخار، زکام، پھیپھڑوں کی تقویت اور قوت مدافعت کو بڑھانے کے لئے کیا پیشگی اقدامات کئے گئے؟

4: محلے داروں اور غرباء کی خدمت اور لنگر کے لئے کیا ترتیب بنائی گئی؟

5: طبی معائنہ کی فیس فی الحال ہزاروں میں ہے کیا اتنی رقم موجود ہے کہ گھر کے ہر فرد کا معائنہ اور ضروری ادویات حاصل کی جا سکیں؟

سب سے اہم یہ کہ مخیر حضرات کو اپنے رشتہ داروں محلے داروں کی بھی فکر ہے یا نہیں؟

اگر اس سوال نامے کے اکثر جوابات منفی ہیں
اور آپ کو اب بھی اللہ یاد نہیں آ رہا، موت سر پر منڈلاتی دکھائی نہیں دے رہی، معاشرے کق ایک ذمہ دار شہری بننے اور اپنا کردار ادا کرنے کی سوچ نہیں تو سمجھ لیجئے آپ بے حس اور معاشرے کے ایک بے کار، بے فیض شخص ہیں.
غریب اور نادار لوگ اس آخری جملے سے مبراء ہیں.
احقر العباد
محمد عظیم شاہ یوسفی

Comments

Popular posts from this blog

SONs OF JOSEPH (HAZRAT YOUSUF allehe salam

Israel and the Lost Tribes: In order to find out who these Muslims Bani-Israel from Khurasan are, it would be important to critically examine the history of Israelites. Prophet Jacob (AS), or Hazrat Yaqoob (AS) in Urdu, was the son of Prophet Isaac (AS) or Ishaq in Urdu and grandson of Prophet Abraham (AS). He was popularly known by his alternate name “Israel”. All of his children were subsequently called Bani-Israel or Israelites i.e. the descendants of Israel (Jacob). Prophet Jacob (AS) had twelve sons, one of which was Prophet Joseph (AS) or Hazrat Yousuf (AS) in Urdu and Prophet Joseph (AS) had two sons. The Bani-Israel, consequently, are divided into thirteen tribes i.e. eleven from Prophet Jacob (AS) and two from Prophet Joseph (AS). The names of these sons of Jacob (AS) and Joseph (AS), which are in turn the names of the tribes of Bani-Israel, are: 1. Reuben 2. Simeon 3. Judah 4. Issachar 5. Zebulun 6. Dan 7. Naphtali 8. Gad 9. Asher 10. Levi 11. Benjamin 1...

Anbiya KAram ka Ansaab Sajra

شب برات کے بعد مغرب کے چھ نوافل

  شب برات کے نماز مغرب کے چھ نوافل   اولیا ء کرام  رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام  سے ہے کہ مغرب کے  فرض وسنَّت وغیرہ کے  بعد  چھ رَکعت نفل (نَفْ۔لْ)   دو دو رَکعت کر کے  ادا کئے جا ئیں ۔  پہلی  دو رَکعتوں سے پہلے یہ نیت کیجئے:   ’’  یا اللہ  عَزَّوَجَلَّ !ان دو رَکعتوں کی بر کت سے مجھے درازیِ عمر بالخیر عطا فرما۔ ‘‘  دوسری  دو رَکعتوں میں  یہ نیت فرمایئے:   ’’   یا   اللہ  عَزَّوَجَلَّ !ان دو رَکعتوں کی برکت سے بلاؤں سے میری حفاظت فرما۔ ‘‘   تیسری  دو رَکعتوں کیلئے یہ نیت کیجئے:   ’’   یا اللہ  عَزَّوَجَلَّ !ان دو رَکعتوں کی بر کت سے مجھے اپنے سوا کسی کا محتاج نہ کر۔ ‘‘   ان  6 رَکعتوں میں   سُوْرَۃُ الْفَاتِحَہ کے  بعد جو چاہیں وہ سورَتیں پڑھ سکتے ہیں ،  چاہیں توہر رَکعت  (رَکْ ۔عَت)   میں   سُوْرَۃُ الْفَاتِحَہ کے  بعد تین تین بار   سُوْرَۃُ الْاِخْلَاص   پڑھ لیجئے۔...