Skip to main content

Posts

شعبان کی 15 ویں رات اور وسعت رزق

شب برآت کا رزق کی وسعت کا عمل شب برآت کی رات کو یہ عمل کرلیں انشاء اللہ روزی رزق میں اللہ تعالی بے پناہ اضافہ عطا فرمائے گا پہلے پاک صاف جگہ بیٹھ کر با وضو حالت میں اول درود ابراھیمی تین بار پڑھئیں اور پھر بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھے اور سورہ اخلاص پڑھے اور جب اللہ الصمد پڑھے تو اسکو 47 بار دہرائے اور سورت مکمل کرے ہر بار بسم اللہ الرحمن الرحیم کے ساتھ پڑھے  بس اسی طریقہ سے سورہ اخلاص کو 47 بار پڑھے  مطلب ہر بار جب اللہ الصمد پڑھے تو اسکو 47 بار دہرائے اور سورہ بھی 47 بار پڑھ لے بس ہر بار اللہ الصمد کو 47 بار دہرانا ہے۔ آخر میں تین بار پھر درود پڑھے  پھر کوئی بھی چیز اپنے سر سے گھماکر صدقہ کردے کچھ بھی ہو دال چاول آٹا گوشت پیسے رقم جتنی اللہ توفیق دے  وغیرہ محمد عظیم شاہ یوسفی قادری چشتی فریدی صابری اشرفی  1446ھجری 2025 عیسوی 14شعبان المکرم

رزق میں کبھی کمی نہیں ہوگی

    ایک بہت بڑے اللہ والے عالم دین گزرے ہیں ان سے کسی نے سوال کیا کے آپ مدرسہ بھی چلارہے ہیں طالب علم حفظ بھی کرتے ہیں عالم دین بننے والا کورس بھی کرتے ہیں مگر میں یہ دیکھتا ہوں کے آپکا کوٸی خاص چندے یا پیسوں کی آمد کا ذریعہ نہیں ہے پھر بھی تمام کام و انتظام بخوبی تکمیل پاتے ہیں یہ کیا راز ہے تو اس اللہ والے عالم دین نے فرمایا میں کچھ خاص تو نہیں کرتا ہاں مگر صرف ایک عمل ضرور کرتا ہوں وہ یہ کے صبح اور شام کو سورة القریش یعنی لایلف قریش 11 بار پڑھ لیتا ہوں اور اللہ سے مانگتا ہوں بس یہ یس اسکی ہی برکت سے ہے کے اللہ تعالی رزق کو وسیع کردیا ہے تو جو شخص بھی رزق میں برکت وسعت چاہتا ہے مال و دولت کا خواھش مند ہے ترقی چاہتا ہے تو وہ صبح شام 11 بار سورہ قریش پڑھ لیا کرے اللہ تعالی غیب سے روزی عطا فرماٸے گا۔ محمد عظیم شاہ یوسفی قادری چشتی فریدی صابری ١٤٤٥  ھجری ٢٩ رجب ٢٠٢٤ع

صدقے سے جادو بلاوں نظر بد بد عملیات بیماریوں کا علاج

صدقے سے جادو بلاوں نظر بد بد عملیات بیماریوں کا علاج کسی قسم کا بھی جادو ہو سحر سفلی ہو بد عملیات ہو بلاٸیں ہوں بیماریاں ہو ہفتہ اور منگل کا صدقہ دینے سے وہ تمام دور ہوجاٸیں گی ہفتہ زحل سے تعلق رکھتا ہے اسکا صدقہ کالی مسور کی دال اور کالا نمک ہے منگل مریخ سے تعلق رکھتا ہے اسکا صدقہ گاٸے کے گوشت پر ھلدی لگاکر دینا ہے  صدقات غریب کو دے سکتے ہیں مگر اس عمل میں بہتر ہے کسی جانور کو ڈال دیں کسی قبرستان میں رکھ کر آجاٸیں  انشإ اللہ بس یہ دو صدقات کچھ عرصہ پابندی سے کرتے جاٸیں تمام بلاٸیں بیماریاں جادو ٹونا سحر سفلی آسیب نظر بد بدعملیات تمام دور ہوجاٸیں گی۔ گوشت جتنا اللہ توفیق دے دال کالی مسور جتنی اللہ توفیق دے ایک پاو ادھا کلو ایک کلو سوا کلو آپکی جیب جتنی اجازت دے  اگر گھر کے چار افراد ہیں تو ایک کلو گوشت کے چار حصے کر کے سب کا صدقہ ادا کردیں ایک کلو کالی مسور کے چار حصے کرکے سب کا صدقہ ادا کردیں اسی طرح کالے نمک کے چار حصے کرلیں  صدقہ کرنے کا طریقہ ھلدی لگے گوشت کو اور ہفتہ والے دن دال کو جسکا صدقہ دینا ہے اسکے اوپر سے ساتھ بار گھما لیں اورپھر اسکو اٹھاکر لے...

کیا حور انسانی عورت ہے? میری تحقیق کیا کہتی ہے

  کیا حور انسانی عورت ہے? میری تحقیق کیا کہتی ہے (ان کو انسانوں اور جنات میں سے کسی نے ہاتھ نہیں لگایا ہوگا یہ سورہ رحمن میں بتایا گیا)  بعض لوگ کہتے ہیں یہ دنیاوی جنتی عورتیں ہی ہونگی جنکو حور کہا گیا ہے یہ حضرات غلطی پر ہیں۔ اگر یہ دنیاوی عورتیں ہوتیں تو انکو تو انسانوں نے ہاتھ لگایا ہوا ہوگا اور بہت سو کو جنات نے بھی ہاتھ لگایا ہوگا  اور یہ وہ انسان اور جنات ہونگے جو بعض جنتی ہونگے اور بعض ان میں سے اھل دوزخ بھی ہونگے مطلب دنیاوی عورتوں کو تو جنتی جہنمی ہر قسم کے انسانوں اور جنات نے ہاتھ بھی لگایا اور انکو دیکھا بھی ہوا ہوگا   مگرسورہ رحمن میں واضح بیان کر دیا گیا  لَمْ یَطْمِثْهُنَّ اِنْسٌ قَبْلَهُمْ وَ لَا جَآنٌّ(74)فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ( 75)آیت نمبر ترجمہ: کنزالایمان ان سے پہلے انہیں ہاتھ نہ لگایا کسی آدمی اور نہ جِنّ نےتو اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے    کے انکو کسی نے ہاتھ نہیں لگایا ہوگا نہ دنیا میں نہ  جنت میں مطلب  وہ حور یا جنت کی عورت وہ ہیں جو اللہ نے ایک جدید مخلوق پیدا کی ہیں انکو وہی دیکھے گا اور ہ...

سورہ الکھف آیت نمبر 46

سورہ الکھف آیت نمبر 46 اَلْمَالُ وَ الْبَنُوْنَ زِیْنَةُ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَاۚ-وَ الْبٰقِیٰتُ الصّٰلِحٰتُ خَیْرٌ عِنْدَ رَبِّكَ ثَوَابًا وَّ خَیْرٌ اَمَلًا(46) ترجمہ: کنزالعرفان مال اور بیٹے دنیا کی زندگی کی رونق ہیں اور باقی رہنے والی اچھی باتیں تیرے رب کے نزدیک ثواب کے اعتبار سے زیادہ بہتر اور امید کے اعتبار سے زیادہ اچھی ہیں تفسیر القران  دنیا کے مال و اَسباب کے بارے میں  فرمایا کہ مال اور بیٹے دنیا کی زندگی کی رونق ہیں  کہ ان کے ذریعے دنیا میں  آدمی فخر کرتا ہے اور انہیں  دنیا کی سہولیات و لذّات حاصل کرنے کا ذریعہ بناتا ہے حالانکہ انہی چیزوں  کو آخرت کا زاد ِ راہ تیار کرنے کا ذریعہ بھی بنایا جاسکتا ہے۔ حضرت علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللّٰہ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے فرمایا کہ مال و اولاد دنیا کی کھیتی ہیں  اور اعمالِ صالحہ آخرت کی اور اللّٰہ تعالیٰ اپنے بہت سے بندوں  کو یہ سب عطا فرماتا ہے۔( خازن، الکھف، تحت الآیۃ: ۴۶، ۳ / ۲۱۲-۲۱۳)دوسری چیز باقیاتِ صالحات ہیں  ، ان سے نیک اعمال مراد ہیں  جن کے ثمرے انسان کے لئے باقی رہتے ہیں ، جی...

پہاڑ بھی اپنی جگہ چھوڑ دے فرمان غوث گوالیاری Let the mountain also leave its place

  پہاڑ بھی اپنی جگہ چھوڑ دے   حضرت غوث محمد گوالیاری صاحب جواھر خمسہ ارشاد فرماتے ہیں اوراسی طرح دیگر بزرگان دین ارشاد فرماتے ہیں کہ اگر تین چیزٸیں تین دل ایک جگہ جمع ہوجاٸیں تو پہاڑ بھی اپنی جگہ چھوڑ دے ایک ہے انسان کا دل دوسری ہے قران کادل تیسری ہے رات کا دل انسان کا دل تو اسکا اخلاص اور عقیدہ اور توجہ و ایمان ہے قرآن کا دل سورہ یس ہے اور رات کا دل وقت تہجد ہے یہ تین دل ہیں تین قلوب ہیں اس سے یہ بات بھی پتہ چلی کے ہر چیز کا ایک قلب ہوتا ہے چاہے وہ جاندارشمار کی جاتی ہو یا بے جان شمار کی جاتی ہو اور ساری کی ساری طاقت اورقوت اور جان اور معلومات اسی جگہ پر اسی وقت اور اسی مقام پر ہوتی ہے جس طرح یہ عملیات اور قبولیت دعا کی بات ہورہی ہے تو عملیات کے بھی ورد وظاٸف کے بھی تین دل ہوتے ہیں ایک وقت دو جگہ تین تعداد اسی طرح عملیات و ورد و وظاٸف میں کامیابی کے بھی تین دل ہوتے ہیں ہیں ایک جسم کا پاک ہونا دوسرے دل کا پاک صاف خالی ہونا غیر سے تیسرے نیت کا اچھا اور پاکیزہ اخلاص ہونا بری نیت کا نہ ہونا اگر تین اقسام کے دل ایک وقت میں کسی کے اندر جمع ہوجاٸیں تو وہ اپنے وقت کا بادشاہ ہے اس کو...