امیر ترین کاروباری بن جانے کا راز حضرت سیدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے تجارت کے صرف تین اصول تھے یہ صحابہ کرام میں سب سے زیادہ امیر ترین تھے دولت کے حوالے سے وہ اتنے امیر تھے کہ انکی وفات کے بعد انکے سونے کو کلہاڑیوں سے کاٹا گیا اور کاٹنے والوں کی انگلیاں تک زخمی ہوگئی وہ اصول کیا تھے اگر آج بھی ان پر کوئی عمل کرے گا وہ کاروبار میں کامیاب اور مال میں امیر ترین ہوجائے گا ھمیشہ پیسوں کا لین دین کیش پر کرو فورا کیش پیمنٹ مال دو اور اسی وقت پیسے وصول کرو کبھی نہ ادھار میں مال خریدو نہ ادھار میں مال بیچو. تھوڑا سا بھی منافع ملے فورا مال کو فروخت کردو زیادہ منافع کی لالچ میں مال کو کبھی نہ روک کر اپنے پاس رکھو. اسکو بولتے ہیں کے منافع کی لالچ میں مال کو ہولڈ کرکہ کبھی نہ رکھو. اپنے کاروباری مال اسباب کے عیب چھپا کر کبھی نہ بیچو جیسا ہےاسی طرععح بتاکر فروخت کرو. محمد عظیم شاہ یوسفی قادری چشتی فریدی صابری رمضان 1447 ھجری
حضرت سیدنا خضر علیہ السلام سے❤️ ملاقات کا طریقہ ❤️ جسکو یہ خواہش ہو کہ وہ سیدنا ابو العباس بلیا بن ملکان خضر علیہ السلام سے ملاقات کا شرف حاصل کرے بلکہ ان سے استفادہ ہو وہ یہ چند معمولات کی پابندی کرے تو بار بار ملاقات کا شرف اور دینی دنیاوی استفادہ ملے گا ایک تو وہ درود و سلام کی مشہور کتاب دلائل الخیرات کی پابندی کرے ہر روز ایک باب کی تلاوت کرے اور سیدنا خضر علیہ السلام کی بارگاہ میں ھدیہ کرے دوسرے وہ درود خضری کی پابندی کرے صلی اللہ علی حبیبہ محمد و الہ وسلم یہ درود کثرت سے پڑھے اور خواجہ خضر علیہ السلام ک بارگاہ میں ھدیہ کرے اور تیسرے ہر روز بعد ظہر کی نماز کے عصر کی نماز کا وقت شروع ہونے سے پہلے پہلے دو رکعت نماز نفل ادا کرے اور پہلی رکعت میں بعد فاتحہ کہ قران مجید کی آخری دس آیات سے پہلی پانچ تلاوت کرے اور دوسری رکعت میں اسکے بعد والی پانچ مطلب پہلی رکعت میں سورہ الم ترکیف سورہ فیل سے 1. سورۃ الفیل، 2. سورۃ قریش، 3. سورۃ الماعون، 4. سورۃ الکوثر، 5. سورۃ الکافرون،❤️اور دوسری رکعت میں بعد فاتحہ 6۔سورہ نصر 7۔سورہ لھب تبت یدا 8۔سورہ اخلاص 9۔سو...