اللہ کا ذکر کرنے کے فضائل القرآن الکریم یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اذْكُرُوا اللّٰهَ ذِكْرًا كَثِیْرًا(41) ترجمہ: کنزالعرفان سورہ احزاب 41 آیت اے ایمان والو! اللہ کو بہت زیادہ یاد کرو۔ الحدیث 1 حضرت عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے ، نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’کسی شخص کاکوئی عمل ایسانہیں جو اللہ تعالیٰ کے ذکر سے زیادہ (اس کے حق میں ) اللہ تعالیٰ کے عذاب سے نجات دِلانے والاہو۔ لوگوں نے عرض کی: کیا اللہ عَزَّوَجَلَّ کی راہ میں جہاد بھی نہیں ؟ ارشادفرمایا: اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد بھی ذکر کے مقابلے میں زیادہ نجات کا باعث نہیں مگر یہ کہ مجاہد اپنی تلوارسے (خدا کے دشمنوں پر) اس قدر وار کرے کہ تلوار ٹوٹ جائے۔ 2 حضرت ابو درداء رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، رسول کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’کیا م...
اللہ سے مغفرت و بخشش ملے جہنم کی آگ سے آزادی پانے کےلئے تین عمل اور اپنے پیاروں کواللہ سے بخشوالو جو مسلمان اپنی زندگی میں کوشش کرے اور وقت نکالے اور اللہ کی محبت اور رضا حاصل کرنے کے لئے اور مغفرت و بخشش پانے کے لئے جہنم کی آگ سے آزادی حاصل کرنے کے لئے اور اللہ کا آزاد کردہ بندہ جہنم کی آگ سے بننے کے لئے اگر یہ تین عمل کرلے تو اس کو یہ فضائل اللہ کی رحمت سے حاصل ہوجائیں گے نمبر ایک وہ اپنی زندگی میں گن گن کر ستر ہزار بار کلمہ شریف لا الہ الا اللہ کو لازمی پڑھ لے اس کہ علاوہ وہ قرآن پاک کی ایک سو باہویں سورہ یعنی سورہ اخلاص قل ھو اللہ احد اللہ الصمد لم یلد ولم یولد ولم یکن لہ کفوا احد کو ایک لاکھ بار ضرور پڑھ لیں اور اسکے بعد تیسری چیز ہے درود شریف درود شریف کوئی بھی ہوجو آپکو پسند ہو یا آپکے مرشد نے دیا ہو سلسلہ کا درود ہو بس جو بھی آپکو اچھا لگے اس درود شریف کو سوالاکھ مرتبہ ضرور پڑھ لیں اپنی زندگی لازمی کرلیں ساری زندگی میں یہ تینوں اعمال کرنے کی نیت کرلیں اور اللہ سے دعا بھی مانگ لیں کہ یا اللہ مجھے اسوقت تک موت نہ دینا جب تک میں یہ تینوں اعمال اپنی زندگی میں پورے نہ کرلوں ال...