Skip to main content

Posts

شعبان کی 15 ویں رات اور وسعت رزق

شب برآت کا رزق کی وسعت کا عمل شب برآت کی رات کو یہ عمل کرلیں انشاء اللہ روزی رزق میں اللہ تعالی بے پناہ اضافہ عطا فرمائے گا پہلے پاک صاف جگہ بیٹھ کر با وضو حالت میں اول درود ابراھیمی تین بار پڑھئیں اور پھر بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھے اور سورہ اخلاص پڑھے اور جب اللہ الصمد پڑھے تو اسکو 47 بار دہرائے اور سورت مکمل کرے ہر بار بسم اللہ الرحمن الرحیم کے ساتھ پڑھے  بس اسی طریقہ سے سورہ اخلاص کو 47 بار پڑھے  مطلب ہر بار جب اللہ الصمد پڑھے تو اسکو 47 بار دہرائے اور سورہ بھی 47 بار پڑھ لے بس ہر بار اللہ الصمد کو 47 بار دہرانا ہے۔ آخر میں تین بار پھر درود پڑھے  پھر کوئی بھی چیز اپنے سر سے گھماکر صدقہ کردے کچھ بھی ہو دال چاول آٹا گوشت پیسے رقم جتنی اللہ توفیق دے  وغیرہ محمد عظیم شاہ یوسفی قادری چشتی فریدی صابری اشرفی  1446ھجری 2025 عیسوی 14شعبان المکرم

رزق روزی مال و دولت کا وظیفہ

رزق روزی مال و دولت کا وظیفہ یہ ورد      لا ملجاء ولامنجاء من اللہ الا الیہ اسکو ایک مٹھی کجھور کے بیج لیکر ایک تھیلی میں ڈال دیں اور ایک ہرے رنگ کے کپڑے کا ٹکڑا لیکر اسکو بچھالو بعد نماز عصر اول آخر 55 بار دورد و سلام کے ساتھ پڑھنا ہے اور جب کجھور کے دانے پورے ہوجائیں اور دل چارہا ہو پھر کرو تو پھر وہ دانے ختم کرئیں پھر دل چاہے پھر ختم کرلیں جب دل کو سکون مل جائے پھر درود پڑھ لیں اور بعد عصر ہی ہوگا اور اگر کئی لوگ یا گھر کے افراد مل کر کرئیں تو سب کی ایک ایک مٹھی کجھور کے دانے لیں لو اور سب کو تھیلی میں رکھ لو ۔ اسکا ترجمعہ ہے اللہ کے سواء کوئی پشت پناہ اور نجات دہندہ نہیں ہے  محمد عظیم شاہ یوسفی قادری چشتی فریدی صابری 1445ھ 2024

ہر بیماری سے شفاء کا عمل خضر علیہ السلام نے بتایا

ہر بیماری سے شفا کا عمل   بِالْوَحَقِّ اَنْزَلْنٰهُ وَ بِالْحَقِّ نَزَلَؕ اور ہم نے قرآن کو حق ہی کے ساتھ اتارا اور حق ہی کے ساتھ اتر    اس   آیتِ شریفہ کا یہ جملہ ’’ وَ بِالْحَقِّ اَنْزَلْنٰهُ وَ بِالْحَقِّ نَزَلَ ‘‘ ہر ایک بیماری کے لئے عملِ مُجَرَّب ہے ، مرض   کی جگہ پر ہاتھ رکھ کر پڑھ کر دم کردیا جائے تو  بِاِذْنِ اللّٰہ   بیماری دور ہو جاتی ہے۔ مشہور بزرگ حضرت محمد بن سماک  رَحْمَۃُ اللّٰہِ  تَعَالٰی عَلَیْہِ  بیمار ہوئے تواُن کے مُتَوَسِّلین قارُورہ لے کر ایک نصرانی طبیب کے پاس علاج کی خاطر گئے۔ راستے میں   ایک صاحب ملے ،نہایت خوبصورت ا ور خوش لباس، ان کے جسم مبارک سے نہایت پاکیزہ خوشبو آرہی تھی، انہوں  نے فرمایا: کہاں  جاتے ہو؟ ان لوگوں  نے کہا کہ حضرت ابنِ سماک  رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ   کا قارورہ دکھانے کے لئے فلاں  طبیب کے پاس جاتے ہیں ۔ انہوں  نے فرمایا،  سُبْحَانَ اللّٰہ ،  اللّٰہ   کے ولی کے لئے خدا کے دشمن سے مدد چاہتے ہو ۔ قارو...

شریر جنات اور دشمن کو دفع و ھلاک کرنے والی اللہ کی تلوار

گھر سے شریر جنات اور دشمنوں کو دفع کرنے والی آیت   ترجمعہ-- عنقریب یہ جماعت شکست کھائے گی اور یہ لوگ پیٹھیں پھیر کر بھاگیں گے۔ کفارِ قریش اپنی جہالت اور قوت و شوکت کی وجہ سے یہ کہتے ہیں  کہ ہم سب مل کرمحمد  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے بدلہ لیں  گے  عنقریب کفارِ مکہ کے گروہ میں  شامل سب لوگ بھگادیئے جائیں  گے اور وہ پیٹھ پھیر دیں  گے اور اس طرح بھاگیں  گے کہ ان میں  سے ایک بھی قائم نہ رہے گا۔شانِ نزول:جب غزوۂ بدر کے دن ابوجہل نے کہا کہ ہم سب مل کر بدلہ لیں  گے تو یہ آیت نازل ہوئی ’’ سَیُهْزَمُ الْجَمْعُ وَ یُوَلُّوْنَ الدُّبُرَ‘‘ اور سرکارِ دو عالَم  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے زرہ پہن کر یہ آیت تلاوت فرمائی اور پھر ایسا ہی ہوا کہ رسولِ کریم  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کو فتح نصیب ہوئی اور کفار کو ہزیمت و شکست سے دوچارہونا پڑا بعض گھروں میں شریر جنات بد روحوں کی موجودگی ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہاں رہنا دشورا ہوجاتا ہے اور جان مال ال واولاد سب ک...

کمبل پوش جہانگیر شاہ بابا رحمتہ اللہ علیہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم   حضرت بابا فرید گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا کہ میں نے خواجہ قطب الدین کاکی رحمۃ اللہ علیہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ "قیامت کے دن" کمبل پوش" قسم کے صوفیوں کو ان کی چادر اوڑھ کر آگے لایا جائے گا۔  اس کے بعد ان کے تمام شاگرد اور چاہنے والے ان پیروں کو تھام لیں گے اور اللہ تعالیٰ کمبل پوش زمرہ کے صوفیاء کو ایسی طاقت عطا فرمائے گا کہ وہ ان تمام راستوں کو پکڑ کر پل (پل سیرت) کے پار واپس آجائیں گے۔  باقی انتظار کرنے والوں کو اطلاع دیں کہ "وہ تمام لوگ جنہوں نے ہماری مخالفت نہیں کی بلکہ ہم سے محبت اور عزت سے پیش آیا وہ آگے آئیں اور ان روشوں کو مضبوطی سے پکڑیں ​​اور اللہ کے حکم سے پل صراط کو عبور کرنے کے بعد جا کر حضور میں شامل ہو جائیں۔  جنت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم" یہ زمرہ ان لوگوں کا ہے جنہوں نے سیاہ چادر پہننے کے تقاضے پورے کیے" - اسرار الاولیاء  بالا میں: حضرت خواجہ سید جہانگیر شاہ قادری چشتی صابری رحمۃ اللہ علیہ   ایک انگریز شکاری نے یہ تصویر جنگل میں شکار کرتے ہوئے کھینچی جب وہ حضرت جہانگیر شاہ رحمۃ اللہ علیہ سے ملا...

سوالاکھ درود پاک پڑھنے کے فوائد

سوالاکھ  درود پاک فوائد الحَمْدُ ِلله۔میں لوگوں کو سوالاکھ درود پاک پڑھنے کی دعوت دے رہا ہوں جس جس نے پڑھاان کی زندگیاں بدل جائیں گی انشاء اللہ نہ صرف زندگیاں بدلے گی بلکہ درود پاک ان کی زندگی کا حصہ بھی بن جائے گا   سوالاکھ درود پاک پڑھنے سے باطن کی، دل کی، روح کی، صفاٸی ہوتی ہے  دنیاوی پریشانیوں کا بوجہ دل و دماغ سے اتر جاتا ہے  کافی سارے مساٸل حل ہو جاتے ہیں  جو مساٸل حل نہیں بھی ہوتے تو ان کے حل ھونے کی امید نظر آنے لگتی ہے  راہیں ہموار ہو جاتی ہیں سوالاکھ مرتبہ درود پاک پڑھنے والے کہ درود دل و روح میں اتر جاتا ہے  سوالاکھ مرتبہ درود پاک پڑھنے والے کی دل و روح کی دنیا بدل جاتی ہیں اس کے اعمال نامے میں بڑی چیجنگ آتی ہے جس کے اثرات اس کی زندگی پر واضع نظر آنے لگتے ہیں  یہ بات احادیث مبارکہ سے ثابت شدہ ہے کہ ایک مرتبہ درود پاک پڑھنے سے پڑھنے والے کے دس گناہ معاف ہوتے ہیں  اسے کے اعمال نامہ میں دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں  اس کے دس درجے بلند ہوتے ہیں  اور سب سے مین بات اس پر دس رحمتیں نازل ہوتی ہیں  تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ سوا...