Skip to main content

Posts

Showing posts from January, 2022

شعبان کی 15 ویں رات اور وسعت رزق

شب برآت کا رزق کی وسعت کا عمل شب برآت کی رات کو یہ عمل کرلیں انشاء اللہ روزی رزق میں اللہ تعالی بے پناہ اضافہ عطا فرمائے گا پہلے پاک صاف جگہ بیٹھ کر با وضو حالت میں اول درود ابراھیمی تین بار پڑھئیں اور پھر بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھے اور سورہ اخلاص پڑھے اور جب اللہ الصمد پڑھے تو اسکو 47 بار دہرائے اور سورت مکمل کرے ہر بار بسم اللہ الرحمن الرحیم کے ساتھ پڑھے  بس اسی طریقہ سے سورہ اخلاص کو 47 بار پڑھے  مطلب ہر بار جب اللہ الصمد پڑھے تو اسکو 47 بار دہرائے اور سورہ بھی 47 بار پڑھ لے بس ہر بار اللہ الصمد کو 47 بار دہرانا ہے۔ آخر میں تین بار پھر درود پڑھے  پھر کوئی بھی چیز اپنے سر سے گھماکر صدقہ کردے کچھ بھی ہو دال چاول آٹا گوشت پیسے رقم جتنی اللہ توفیق دے  وغیرہ محمد عظیم شاہ یوسفی قادری چشتی فریدی صابری اشرفی  1446ھجری 2025 عیسوی 14شعبان المکرم

WIRD O WAZAIF کند ذہن بچے کا ذھن کھولنا

 مندرجہ ذیل آیت مبارک سورہ کھف کی ١٠٤ سے لیکر ١١٠ تک کی ہیں کندذہن بچے کو یہ آیت اس طرح پڑھکر دیں کے اول اخر تین بار درود ابراھیم نماز والا اور سات بار یہ آیت پڑھکر باوضو حالت میں 7  عدد باداموں پر یا سفید برفی پر یا شکر پر دم کرٸیں اور سات بار پھونک مارٸیں اور بچے کو ہر روز سات دن تک نہار منہ کھلاٸیں بادام پر دم کیا ہو تو ہر روز ایک بادام نہار منہ کھلاٸیں انشاء اللہ سات دن کے اس عمل سے بچے کا ذہن کھل جاٸے گا اور جب بچہ سونے لگے والد یا والدہ سات دن تک اسکے ماتھے پر (  یاعلی )  شہادت کی انگلی سےسات بار لکھ دیا کرے انشاء اللہ پڑھاٸی میں دل لگے گا دماغ روشن ہوگا اور جو سیکھنا چاہے گاا وہ جلد سیکھ لے گا یہ عمل ہر ماہ دہرایا جا سکتا ہے جب بچے تیز ہوجاٸیں تو ترک کردیں محمد عظیم شاہ یوسفی 

نبی کا لب پر جو ذکر ہے نعت شریف