اللہ سب کا بادشاہ حق ہے
اللہ بڑا بادشاہ ہے اور سب سے طاقت ور ذات احد صمد ابدی داٸمی قاٸمی قدیمی حی محی اول واخر ہے اور یہ بے چاری مخلوق خوامخواہ خوش ہوتی ہے کے ھم نے کاٸنات کا نظام قابو کر لیا اور تمام مخلوقات کو اپنا محکوم بنا لیا جبکہ جو بھی انسانی یا شیطانی قوت اور طاقت یہ سوچتی ہے تو وہ غلطی پر ہے کیو نکہ حقیقت میں جس مالک اور بادشاہ حقیقی کی حاکمیت اور بادشاہت اور نظام کو یہ قابو کرنا چاہتے ہیں یہ سب بذات خود اسکی ہی بناٸی ہوٸی مخلوق ہیں اور وہ اللہ سب کا خالق اور مالک اور حکم ہے مخلوق کی حقیقت فناء اور عاجزی اور نیاز مندی ہے تو بھلا وہ کس طرح ایک واحد اور بے نیاز صمد اور خالق کل موجودات کی باشاہت کو اپنے اختیار میں لے سکتی ہے ہاں کچھ کچھ عرصہ ایک دوسروں پر اپنی جالی بوگس کمزور نقلی خیالی حکومت اور حاکمیت بادشاہت جن و انس قاٸم کر کے خوش ہوتے رہے ہیں رہنگے اور وہ جو چاہے گا بالاخر وہی ہوگا اور شیطان کی تو بحر حال تمام محنت اور بناٸے گٸے تباہی کے منصوبے چند پھونکوں سے ہی تباہ ہوجاتے ہیں اور غالب تو ہمیشہ حق کا علم ہی ہوتا ہے اور ہوتا رہے گا اور ہوگا جو کہ انسان و جنات اور دیگر مخلوقات دیکھتی رہے گی
محمدعظیم شاہ یوسفی
Comments