شب برآت کا رزق کی وسعت کا عمل شب برآت کی رات کو یہ عمل کرلیں انشاء اللہ روزی رزق میں اللہ تعالی بے پناہ اضافہ عطا فرمائے گا پہلے پاک صاف جگہ بیٹھ کر با وضو حالت میں اول درود ابراھیمی تین بار پڑھئیں اور پھر بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھے اور سورہ اخلاص پڑھے اور جب اللہ الصمد پڑھے تو اسکو 47 بار دہرائے اور سورت مکمل کرے ہر بار بسم اللہ الرحمن الرحیم کے ساتھ پڑھے بس اسی طریقہ سے سورہ اخلاص کو 47 بار پڑھے مطلب ہر بار جب اللہ الصمد پڑھے تو اسکو 47 بار دہرائے اور سورہ بھی 47 بار پڑھ لے بس ہر بار اللہ الصمد کو 47 بار دہرانا ہے۔ آخر میں تین بار پھر درود پڑھے پھر کوئی بھی چیز اپنے سر سے گھماکر صدقہ کردے کچھ بھی ہو دال چاول آٹا گوشت پیسے رقم جتنی اللہ توفیق دے وغیرہ محمد عظیم شاہ یوسفی قادری چشتی فریدی صابری اشرفی 1446ھجری 2025 عیسوی 14شعبان المکرم
نوافل شب شعبان المعظم
پیارے نبیؐ کا فرمان ہے جو شخص آج کی شب 12 رکعات نماز نفل (دو، دو یا چار چار کر کے ) پڑھے گا تو اللہ تعالیٰ اس کو بارہ ہزار شہیدوں کا ثواب عطاء فرمائے گا۔ بارہ سال کی عبادت کا ثواب لکھتا ہے اور گناہوں سے اس طرح پاک ہو جاتا ہے جیسا کہ آج ہی اس نے جنم لیا ہو۔ اور 80 دن تک اس کے گناہ نہیں لکھے جاتے۔ مزید ارشاد گرامی ہے کہ جو شعبان کی پہلی رات اور آخری جمعرات کو روزہ رکھے گا تو اللہ تعالی اپنے فضل و کرم سے اس کو جنت میں جگہ عطاء فرمائے گا۔ خاتون جنت حضرت فاطمہ ؓ فرماتی ہیں کہ جو شخص 8 رکعات نماز نفل (آٹھ رکعات اکٹھے ایک سلام کے ساتھ) ادا کرے اور اس کا ثواب مجھے پہنچائے تو میں اس وقت تک جنت میں قدم نہ رکھوں گی جب تک اس شخص کی بخشش نہ کروالونگی۔ نفل پڑھنے کا طریقہ کچھ اس طرح ہے کہ سورۃ فاتحہ (الحمداللہ) پڑھنے کے بعد گیارہ مرتبہ سورۃ اخلاص (قل ہواللہ) پڑھے ہر دو رکعات کے بعد اتحیات میں بیٹھے اور پوری اتحیات پڑھے اور سلام پھیرے بغیر کھڑا ہو جائے۔ اس ترتیب کے ساتھ آٹھ رکعات نماز نفل مکمل کر کے سلام پھیرے اور اس کا ثواب حضرت فاطمہؓ کو بخش دے۔
حیدر کرار حضرت علیؓ سے روایت ہے کہ جو شخص 14 رکعات نماز نفل (دو دو یا چار چار کر کے کسی سورۃ کی قید نہیں) پڑھے اور یہ نوافل ادا کرنے کے بعد سورۃ فاتحہ 14 مرتبہ سورۃ اخلاص 14 مرتبہ سورۃ الناس 14 مرتبہ ایک مرتبہ آیت الکرسی اور ایک مرتبہ آیت ( لقد جاء کم رسول من انفسکم) پڑھے تو اللہ تعالی اس نماز کے پڑھنے والے کے نامہ اعمال میں 20 سال کے مقبول روزوں اور 20 سال کے مقبول حج کا ثواب لکھا جاتا ہے۔
خواجہ حسن بصریؒ سے روایت ہے کہ جو شخص 100 رکعات نماز نفل (دو دو یا چار چار کر کے) پڑھے ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ اخلاص 10 مرتبہ پڑھے تو اللہ تعالی اس بندے کی طرف 70 مرتبہ نگاہ کرم فرمائے گا۔ ہر نگاہ کے بدلے اس کی 70 حاجتیں پوری فرمائے گا۔

Comments