ثواب کے خزانے جنت کا داخلہ قیامت تک فرشتے نیکیاں لکھتے رہیں گے قیامت میں اللہ کے ولیوں کی جماعت کے ساتھ شامل کر دیا جائے گا اور بے غم بے خوف جنت میں داخل ہوگا حضرت علامہ عبد الرحمن صفوری رحمتہ اللہ علیہ نے اس کو اپنی مایہ ناز تصنیف نزھتہ المجالس میں نقل کیا ہے اور اسکے علاوہ صلحاء امت اسکو بیان کرتے چلے آئیں ہیں عمل کچھ اس طرح ہے کہ جو مسلمان نماز فجر کے بعد جب ایک گنٹھہ گزر جائے اسکو نماز چاشت کا وقت کہتے ہیں فجر کی نماز کا وقت ختم ہونے کے 20 منٹ بعد نماز اشراق پڑھی جاتی ہے اور کم و بیش ایک ڈیڑھ گنٹھے بعد چاشت پڑھی جاتی ہے بہرحال جب چاشت کا وقت ہوجائے مثلا اگر صبح سورج 7 بجے نکل گیا اور فجر کا ٹائم ختم ہوگیا اسکے ایک گنٹھہ بعد 8 بجے چاشت کی نماز کا وقت شروع ہوگا وضو کرے اور بارہ رکعت نماز چاشت کی نیت کرے اور دو دو رکعت کے ساتھ بارہ رکعات پڑھے اور ہر رکعت میں سورة الفاتحہ کے بعد ایک بار آیتہ الکرسی اور تین بار سورة الاخلاص پڑھے اور بعد نماز دعا کرے ۔ اسکی فضیلت یہ بیان کی گئی کہ اس عمل کرنے والے کے پاس ساتوں آسمانوں سے فرشتے اترتے ہیں ہر آسمان سے ستر ہزار فرشتے نا
دعا قطب دعا کافی شیخ عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ یہ دعا شیخ عبد القادر جیلانی غوث الاعظم رحمتہ اللہ علیہ کو انکی امی جان سیدہ ام الخیر رحمتہ اللہ علیھا نے بچپن میں سکھائی تھی جو اسکو گیارہ بار یا ایک سو گیارہ بار دین دنیا کہ جس مقصد سے پڑھے گا وہ پورا ہوگا دنیا و آخرت کے تمام کام اللہ تعالی خود بخود انجام دے گا اسکو کچھ نہیں کرنا پڑے گا ہر کام میں اللہ کفالت کرنے لگے گا اللہ کافی ہوجائے گا ہر حالات میں کہتے ہیں جسکا رب اسکا سب شیخ عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ اپنے بیٹوں سے فرماتے ہیں کہ میری عمر اب 90 سال ہوگئی بڑھاپے کی وجہ سے میں اب وظائف نہیں پڑھتا مگر یہ وظیفہ گیارہ بار ہر نماز کے بعد ابھی بھی پڑھتا ہوں اور مجھے ولایت میں جلد ترقی بھی اسکی ہی برکت سے ملی ہے جن لوگوں کو میں نے یہ وظیفہ بتایا اور انہوں نے پڑھا انکو غوث پاک رحمتہ اللہ علیہ کا دیدار بھی نصیب ہوا ہے روحانی فوائد میں اسکے یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ پڑھنے والے کی روح قوی ہوجاتی ہے اور عالم خواب میں روحانی معاملات جاری ہوجاتے ہیں اور خواب میں مختلف حالات و واقعات کا مشاھدہ کرنے لگتا ہے بحر کیف اسکی برکت سے د