Skip to main content

Posts

Showing posts from June, 2024

نیکیوں کا خزانہ جنت کا حصول

              ثواب کے خزانے جنت کا داخلہ   قیامت تک فرشتے نیکیاں لکھتے رہیں گے قیامت میں اللہ کے ولیوں کی جماعت کے ساتھ شامل کر دیا جائے گا اور بے غم بے خوف جنت میں داخل ہوگا  حضرت علامہ عبد الرحمن صفوری رحمتہ اللہ علیہ نے اس کو اپنی مایہ ناز تصنیف نزھتہ المجالس میں نقل کیا ہے اور اسکے علاوہ صلحاء امت اسکو بیان کرتے چلے آئیں ہیں  عمل کچھ اس طرح ہے کہ جو مسلمان نماز فجر کے بعد جب ایک گنٹھہ گزر جائے اسکو نماز چاشت کا وقت کہتے ہیں فجر کی نماز کا وقت ختم ہونے کے 20 منٹ بعد نماز اشراق پڑھی جاتی ہے اور کم و بیش ایک ڈیڑھ گنٹھے بعد چاشت پڑھی جاتی ہے بہرحال جب چاشت کا وقت ہوجائے مثلا اگر صبح سورج 7 بجے نکل گیا اور فجر کا ٹائم ختم ہوگیا اسکے ایک گنٹھہ بعد 8 بجے چاشت کی نماز کا وقت شروع ہوگا  وضو کرے اور بارہ رکعت نماز چاشت کی نیت کرے اور دو دو رکعت کے ساتھ بارہ رکعات پڑھے اور ہر رکعت میں سورة الفاتحہ  کے  بعد ایک بار آیتہ  الکرسی اور تین بار سورة الاخلاص پڑھے اور بعد نماز دعا کرے ۔ اسکی فضیلت یہ بیان کی گئی کہ اس عمل کرنے والے ...

رزق روزی مال و دولت کا وظیفہ

رزق روزی مال و دولت کا وظیفہ یہ ورد      لا ملجاء ولامنجاء من اللہ الا الیہ اسکو ایک مٹھی کجھور کے بیج لیکر ایک تھیلی میں ڈال دیں اور ایک ہرے رنگ کے کپڑے کا ٹکڑا لیکر اسکو بچھالو بعد نماز عصر اول آخر 55 بار دورد و سلام کے ساتھ پڑھنا ہے اور جب کجھور کے دانے پورے ہوجائیں اور دل چارہا ہو پھر کرو تو پھر وہ دانے ختم کرئیں پھر دل چاہے پھر ختم کرلیں جب دل کو سکون مل جائے پھر درود پڑھ لیں اور بعد عصر ہی ہوگا اور اگر کئی لوگ یا گھر کے افراد مل کر کرئیں تو سب کی ایک ایک مٹھی کجھور کے دانے لیں لو اور سب کو تھیلی میں رکھ لو ۔ اسکا ترجمعہ ہے اللہ کے سواء کوئی پشت پناہ اور نجات دہندہ نہیں ہے  محمد عظیم شاہ یوسفی قادری چشتی فریدی صابری 1445ھ 2024

ہر بیماری سے شفاء کا عمل خضر علیہ السلام نے بتایا

ہر بیماری سے شفا کا عمل   بِالْوَحَقِّ اَنْزَلْنٰهُ وَ بِالْحَقِّ نَزَلَؕ اور ہم نے قرآن کو حق ہی کے ساتھ اتارا اور حق ہی کے ساتھ اتر    اس   آیتِ شریفہ کا یہ جملہ ’’ وَ بِالْحَقِّ اَنْزَلْنٰهُ وَ بِالْحَقِّ نَزَلَ ‘‘ ہر ایک بیماری کے لئے عملِ مُجَرَّب ہے ، مرض   کی جگہ پر ہاتھ رکھ کر پڑھ کر دم کردیا جائے تو  بِاِذْنِ اللّٰہ   بیماری دور ہو جاتی ہے۔ مشہور بزرگ حضرت محمد بن سماک  رَحْمَۃُ اللّٰہِ  تَعَالٰی عَلَیْہِ  بیمار ہوئے تواُن کے مُتَوَسِّلین قارُورہ لے کر ایک نصرانی طبیب کے پاس علاج کی خاطر گئے۔ راستے میں   ایک صاحب ملے ،نہایت خوبصورت ا ور خوش لباس، ان کے جسم مبارک سے نہایت پاکیزہ خوشبو آرہی تھی، انہوں  نے فرمایا: کہاں  جاتے ہو؟ ان لوگوں  نے کہا کہ حضرت ابنِ سماک  رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ   کا قارورہ دکھانے کے لئے فلاں  طبیب کے پاس جاتے ہیں ۔ انہوں  نے فرمایا،  سُبْحَانَ اللّٰہ ،  اللّٰہ   کے ولی کے لئے خدا کے دشمن سے مدد چاہتے ہو ۔ قارو...

شریر جنات اور دشمن کو دفع و ھلاک کرنے والی اللہ کی تلوار

گھر سے شریر جنات اور دشمنوں کو دفع کرنے والی آیت   ترجمعہ-- عنقریب یہ جماعت شکست کھائے گی اور یہ لوگ پیٹھیں پھیر کر بھاگیں گے۔ کفارِ قریش اپنی جہالت اور قوت و شوکت کی وجہ سے یہ کہتے ہیں  کہ ہم سب مل کرمحمد  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے بدلہ لیں  گے  عنقریب کفارِ مکہ کے گروہ میں  شامل سب لوگ بھگادیئے جائیں  گے اور وہ پیٹھ پھیر دیں  گے اور اس طرح بھاگیں  گے کہ ان میں  سے ایک بھی قائم نہ رہے گا۔شانِ نزول:جب غزوۂ بدر کے دن ابوجہل نے کہا کہ ہم سب مل کر بدلہ لیں  گے تو یہ آیت نازل ہوئی ’’ سَیُهْزَمُ الْجَمْعُ وَ یُوَلُّوْنَ الدُّبُرَ‘‘ اور سرکارِ دو عالَم  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے زرہ پہن کر یہ آیت تلاوت فرمائی اور پھر ایسا ہی ہوا کہ رسولِ کریم  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کو فتح نصیب ہوئی اور کفار کو ہزیمت و شکست سے دوچارہونا پڑا بعض گھروں میں شریر جنات بد روحوں کی موجودگی ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہاں رہنا دشورا ہوجاتا ہے اور جان مال ال واولاد سب ک...