شب برآت کا رزق کی وسعت کا عمل شب برآت کی رات کو یہ عمل کرلیں انشاء اللہ روزی رزق میں اللہ تعالی بے پناہ اضافہ عطا فرمائے گا پہلے پاک صاف جگہ بیٹھ کر با وضو حالت میں اول درود ابراھیمی تین بار پڑھئیں اور پھر بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھے اور سورہ اخلاص پڑھے اور جب اللہ الصمد پڑھے تو اسکو 47 بار دہرائے اور سورت مکمل کرے ہر بار بسم اللہ الرحمن الرحیم کے ساتھ پڑھے بس اسی طریقہ سے سورہ اخلاص کو 47 بار پڑھے مطلب ہر بار جب اللہ الصمد پڑھے تو اسکو 47 بار دہرائے اور سورہ بھی 47 بار پڑھ لے بس ہر بار اللہ الصمد کو 47 بار دہرانا ہے۔ آخر میں تین بار پھر درود پڑھے پھر کوئی بھی چیز اپنے سر سے گھماکر صدقہ کردے کچھ بھی ہو دال چاول آٹا گوشت پیسے رقم جتنی اللہ توفیق دے وغیرہ محمد عظیم شاہ یوسفی قادری چشتی فریدی صابری اشرفی 1446ھجری 2025 عیسوی 14شعبان المکرم
نماز حقیقی کیا ہے اصل نماز حقیقی کا مطلب کیا ہے یہ کیا ہے کیوں ہے نماز کی اہمیت سب جانتے ہیں اس لیے بیان نہیں کروں گا نمازِ زاھداں سجدہ سجود است نمازِ عاشقاں ترکِ وجود است نماز کا مطلب اگر ترکِ وجود ہے تو پھر سجدہ سجود کیا ہے یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ یہ نماز تو انبیاء نے بھی پڑھی اولیاء نے بھی طریقِ نماز سجدہ سجود ہے مگر حاصل ترکِ وجود ہےنماز یہ کہ اس کی یاد میں محو ہو جایا جائے نماز قائم کرو میری یاد کے لیے جب تک بندہ اس یاد کے مقام پر رہتا ہے تو وہ نماز پڑھنے کے بعد بھی ہر وقت اس کی یاد میں رہنے کی کوشش کرتا ہےا نماز یہی ہے کہ اس کے حضور اس کی یاد میں محو اور غرق ہو جانا اس انتہا کو پہنچ جانا کہ خود کو بھول جاٸے حضوری قلب کے بغیر نماز نہیں ہوتی مطلب قبول نہیں ہوتی۔ مولا علی کرم اللہ وجہہ کو جب تیر لگتا ہے تو فرماتے ہیں کہ جب میں نماز میں ہوں تو نکال لینا۔ واقعہِ کربلا میں امام عالی مقام لڑتے لڑتے سجدے میں چلے جاتے ہیں اور شہید ہوجاتے ہیں بخدا خبر ندارم چو نماز می گزرام کہ تمام شد رکوعے کہ امام شد فلانے ...