شب برآت کا رزق کی وسعت کا عمل شب برآت کی رات کو یہ عمل کرلیں انشاء اللہ روزی رزق میں اللہ تعالی بے پناہ اضافہ عطا فرمائے گا پہلے پاک صاف جگہ بیٹھ کر با وضو حالت میں اول درود ابراھیمی تین بار پڑھئیں اور پھر بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھے اور سورہ اخلاص پڑھے اور جب اللہ الصمد پڑھے تو اسکو 47 بار دہرائے اور سورت مکمل کرے ہر بار بسم اللہ الرحمن الرحیم کے ساتھ پڑھے بس اسی طریقہ سے سورہ اخلاص کو 47 بار پڑھے مطلب ہر بار جب اللہ الصمد پڑھے تو اسکو 47 بار دہرائے اور سورہ بھی 47 بار پڑھ لے بس ہر بار اللہ الصمد کو 47 بار دہرانا ہے۔ آخر میں تین بار پھر درود پڑھے پھر کوئی بھی چیز اپنے سر سے گھماکر صدقہ کردے کچھ بھی ہو دال چاول آٹا گوشت پیسے رقم جتنی اللہ توفیق دے وغیرہ محمد عظیم شاہ یوسفی قادری چشتی فریدی صابری اشرفی 1446ھجری 2025 عیسوی 14شعبان المکرم
الحق الحق اللہ الحق سلوک کی حقیقت فناء ذات حق سلوک میں اصل فناء ہے ذات حق میں جو فنا ء ہوگیا وہی کامل ہے ولی کامل فقیر کامل ہے قلندر حق ہے _وہ کامل کہاں جو ہوا میں اڑ جاٸے یا اگلے زمانے کی خبر دے یا تیرے راز تجھ پر اشکار کردے جنکو مرنا نہیں آتا وہ تو مرجاتے ہیں اور جنکو مرنا آتا ہے وہ کبھی نہیں مرتے _ انسان کو دیدار حق صرف دوبار ہی ہوتا ہے جب اسکی انا( نفس) (میں) فناء ہوجاتی ہے اور جب وہ خود(جسم انسانی) (آگ ہوا مٹی پانی) پورے کا پورا فناء اور خاک ہوجاتا ہے اور پھر جب وہ خود پورا فناء ہوجاتا ہے تو وہ بقاء...