شب برآت کا رزق کی وسعت کا عمل شب برآت کی رات کو یہ عمل کرلیں انشاء اللہ روزی رزق میں اللہ تعالی بے پناہ اضافہ عطا فرمائے گا پہلے پاک صاف جگہ بیٹھ کر با وضو حالت میں اول درود ابراھیمی تین بار پڑھئیں اور پھر بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھے اور سورہ اخلاص پڑھے اور جب اللہ الصمد پڑھے تو اسکو 47 بار دہرائے اور سورت مکمل کرے ہر بار بسم اللہ الرحمن الرحیم کے ساتھ پڑھے بس اسی طریقہ سے سورہ اخلاص کو 47 بار پڑھے مطلب ہر بار جب اللہ الصمد پڑھے تو اسکو 47 بار دہرائے اور سورہ بھی 47 بار پڑھ لے بس ہر بار اللہ الصمد کو 47 بار دہرانا ہے۔ آخر میں تین بار پھر درود پڑھے پھر کوئی بھی چیز اپنے سر سے گھماکر صدقہ کردے کچھ بھی ہو دال چاول آٹا گوشت پیسے رقم جتنی اللہ توفیق دے وغیرہ محمد عظیم شاہ یوسفی قادری چشتی فریدی صابری اشرفی 1446ھجری 2025 عیسوی 14شعبان المکرم
ایک بہت بڑے اللہ والے عالم دین گزرے ہیں ان سے کسی نے سوال کیا کے آپ مدرسہ بھی چلارہے ہیں طالب علم حفظ بھی کرتے ہیں عالم دین بننے والا کورس بھی کرتے ہیں مگر میں یہ دیکھتا ہوں کے آپکا کوٸی خاص چندے یا پیسوں کی آمد کا ذریعہ نہیں ہے پھر بھی تمام کام و انتظام بخوبی تکمیل پاتے ہیں یہ کیا راز ہے تو اس اللہ والے عالم دین نے فرمایا میں کچھ خاص تو نہیں کرتا ہاں مگر صرف ایک عمل ضرور کرتا ہوں وہ یہ کے صبح اور شام کو سورة القریش یعنی لایلف قریش 11 بار پڑھ لیتا ہوں اور اللہ سے مانگتا ہوں بس یہ یس اسکی ہی برکت سے ہے کے اللہ تعالی رزق کو وسیع کردیا ہے تو جو شخص بھی رزق میں برکت وسعت چاہتا ہے مال و دولت کا خواھش مند ہے ترقی چاہتا ہے تو وہ صبح شام 11 بار سورہ قریش پڑھ لیا کرے اللہ تعالی غیب سے روزی عطا فرماٸے گا۔ محمد عظیم شاہ یوسفی قادری چشتی فریدی صابری ١٤٤٥ ھجری ٢٩ رجب ٢٠٢٤ع