اللہ کا ذکر کرنے کے فضائل القرآن الکریم یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اذْكُرُوا اللّٰهَ ذِكْرًا كَثِیْرًا(41) ترجمہ: کنزالعرفان سورہ احزاب 41 آیت اے ایمان والو! اللہ کو بہت زیادہ یاد کرو۔ الحدیث 1 حضرت عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے ، نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’کسی شخص کاکوئی عمل ایسانہیں جو اللہ تعالیٰ کے ذکر سے زیادہ (اس کے حق میں ) اللہ تعالیٰ کے عذاب سے نجات دِلانے والاہو۔ لوگوں نے عرض کی: کیا اللہ عَزَّوَجَلَّ کی راہ میں جہاد بھی نہیں ؟ ارشادفرمایا: اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد بھی ذکر کے مقابلے میں زیادہ نجات کا باعث نہیں مگر یہ کہ مجاہد اپنی تلوارسے (خدا کے دشمنوں پر) اس قدر وار کرے کہ تلوار ٹوٹ جائے۔ 2 حضرت ابو درداء رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، رسول کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’کیا م...
عمل ورد قادریہ قرب خدا و غوث الاعظم جیلانی کی نظر ھدیہ قادریوں کو قرب غوث الاعظم کے لٸے قرب خدا کے لٸے شیخ سے اپنا رابطہ مصبوط کرنے کے لٸے جناب سید عبد العزیز الجیلانی القادری شامی صاحب کی طرف سے کے جو بندہ قرب خدا چاہے نظر غوث الاعظم کا طلب گار ہو تو جان لے کے خدا کے وصول قرب کا آسان ذریعہ تسبیح کرنا ہے جوکے اسکے قرب میں لے جاٸے گی وردقادریہ ہے روز70 بار استغفر اللہ پڑھے 313 بار درودپڑھے 166 بار لا الہ الا اللہ پڑھے ھدیہ غوث پاک کی بارگاہ میں کرے ھمیشہ نظر غوث الاعظم میں رہے گا اور جب کبھی کوٸی مشکل۔ہو جاٸے قادری کو تو یا شیخ عبدالقادر جیلانی شیإ للہ المددکہے انکے پیر روشن ضمیر فورا مدد کو آٸیں گے۔ 70 باراستغفر اللہ 313 درود شریف 166 بار لا الہ الا اللہ اول ایک بار درود اور بسم اللہ الرحمن الرحیم اور آخر پھر ایک بار درود شریف۔ محمد عظیم شاہ یوسفی قادری چشتی فریدی صابری ١٤٤٥ھجری ٢٠٢٣عیسوی جمعہ کراچی پاکستان